روزنامہ جنگ لاہور ۲۲ مارچ ۲۰۰۳ء کی ایک خبر کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز یہ قرارداد پیش کی گئی ہے کہ بغداد پر حملہ کے دوران اس بات کا بطور خاص لحاظ رکھا جائے کہ شہر کے وسط میں موجود چڑیا گھر کو کوئی نقصان نہ پہنچے کیونکہ اس سے بہت سے جانور ہلاک ہو جائیں گے۔
برطانیہ عراق کے خلاف مسلح کاروائی میں امریکہ کا حلیف ہے اور امریکی فوجوں کے شانہ بشانہ برطانوی فوجیں عراق میں شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں جن سے سینکڑوں افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد کی جانوں کو ہر وقت خطرہ لاحق ہے۔ اس حملہ کی اسی پارلیمنٹ نے اکثریت کے ساتھ منظوری دی ہے اور برطانوی پارلیمنٹ کی منظوری کے ساتھ امریکی اتحاد کی فوجیں عراقی عوام کی جانوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلنے میں مصروف ہیں لیکن انسانوں کی آبادیوں پر ہولناک بموں کی بارش کی منظوری دینے کے بعد اب برطانوی پارلیمنٹ ان آبادیوں کے درمیان رہنے والے جانوروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے سوچ بچار کر رہی ہے اس پر برطانوی حکمرانوں اور ارکان پارلیمنٹ سے اس کے سوا اور کیا کہا جا سکتا ہے کہ