’’بزم شیخ الہندؒ کی فکری نشستیں‘‘

   
۲۸ جولائی ۲۰۲۳ء

حافظ خرم شہزاد صاحب ہمارے عزیز اور باذوق ساتھی ہیں، علمی و فکری کاموں میں مسلسل مصروف رہتے ہیں اور اپنے اساتذہ اور بزرگوں کے علوم و افکار اور تعلیمات و خدمات کا فروغ بطور خاص ان کا دائرۂ کار ہے۔ بزم شیخ الہندؒ گوجرانوالہ کے عنوان سے ان کی محنت کا تسلسل جاری ہے اور اصحابِ فکر و دانش کی تشنگی دور کرنے کا سامان اس سے فراہم ہوتا رہتا ہے۔ والد گرامی امام اہل سنت حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر قدس اللہ سرہ العزیز کے خصوصی عقیدت مندوں اور خوشہ چینوں میں سے ہیں۔

زیر نظر کتابچے میں وہ بزم شیخ الہندؒ (گوجرانوالہ) کے زیر اہتمام مختلف ماہانہ فکری نشستوں سے راقم کی گفتگو کو ریکارڈنگ سے ضبط تحریر کے منظر عام پر لائے ہیں جس پر وہ راقم کی طرف سے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ایسے نوجوانوں کی علمی و فکری سرگرمیاں دیکھ کر دل کو اطمینان رہتا ہے کہ مستقبل کا دامن ہمارے بزرگوں کی علمی و دینی خدمات کے تسلسل سے محروم نہیں رہے گا اور ان حضرات کے لیے دل سے دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی ایسی کاوشوں کو قبولیت و ثمرات سے نوازیں اور ہم سب کے لیے ذخیرۂ آخرت بنا دیں، آمین یا رب العالمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter