بگرامی خدمت حضرت مولانا عبد الباقی حقانی
وزیر برائے اعلیٰ تعلیم امارتِ اسلامی افغانستان
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ — مزاج گرامی؟
افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا، امارت اسلامی افغانستان کی حکومت کے قیام، اقتدار کی پراَمن منتقلی اور آنجناب کے نئے منصبی ذمہ داریاں سنبھالنے پر پاکستان شریعت کونسل کے امیر محترم مولانا قاضی محمد رویس خان ایوبی و دیگر ارکان کی طرف سے پرخلوص مبارکباد قبول فرمائیے۔
یہ دنیا بھر کے اہلِ دین کی دیرینہ آرزوؤں کی تکمیل کی طرف اہم پیش رفت ہے جو ہم سب کے لیے باعث مسرت و اطمینان ہے۔ اللہ تعالیٰ امارت اسلامی افغانستان کو اس پیش رفت کا تسلسل جاری رکھنے اور افغانستان کو ایک مثالی اسلامی اور رفاہی ریاست بنانے کے مواقع، توفیق اور اسباب سے بہرہ ور فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔
ہماری طرف سے دیگر ارکان حکومت بالخصوص وزیراعظم محترم کو سلام مسنون اور آداب کے ساتھ مبارک باد اور دعا پہنچا سکیں تو نوازش ہو گی۔
ابوعمار زاہد الراشدی
سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل
خطیب مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ