’’تعلیماتِ اسلام‘‘

   
۲۲ ستمبر ۲۰۲۳ء

سوال و جواب کے ذریعہ تعلیم بھی علم اور معلومات حاصل کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے اور ہر دور میں اس کا استعمال چلا آ رہا ہے۔ قریب زمانہ میں مفتئ اعظم ہند حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ دہلویؒ کا مقبولِ عام سلسلہ ’’تعلیم الاسلام‘‘ کے عنوان سے ہمارے تعلیمی نظام کا حصہ رہا ہے اور اب بھی اس سے استفادہ جاری ہے۔ ہمارے فاضل دوست حافظ عتیق الرحمٰن گورچانی نے اسی تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے آج کے ماحول اور ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ’’تعلیماتِ اسلام‘‘ کا یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے جو اپنے مواد اور اسلوب کے لحاظ سے سکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کے لیے بطور خاص مفید ہے۔ اللہ تعالیٰ حافظ صاحب موصوف کی اس کاوش کو قبولیت سے نوازیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے نفع بخش بنائیں، آمین یا رب العالمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter