بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کی ان عظیم علمی شخصیات میں سے ہیں جن سے امت نے ہر دور میں استفادہ کیا ہے اور ان کے علوم و فیوض رہتی دنیا تک اہل علم و دانش کی راہنمائی کا ذریعہ بنتے رہیں گے۔ مجھے بھی ایک طالب علم کے طور پر امام صاحبؒ سے استفادہ اور ان کے بارے میں مختلف حوالوں سے گفتگو کا موقع ملتا رہتا ہے جو میرے لیے فیض و برکت کے ساتھ ساتھ اعزاز کی بات بھی ہے۔ اس سلسلہ میں چند نشستوں میں کی گئی گفتگو زیرنظر مجموعہ کی صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس کاوش کو ہم سب کے لیے سعادتِ دارین کا ذریعہ بنائیں، آمین یا رب العالمین۔