’’سفر نامہ دارالعلوم دیوبند‘‘

   
۲۰ اپریل ۲۰۲۴ء

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

دارالعلوم دیوبند کے تاریخی صد سالہ اجتماع میں شیخین کریمین والدِ گرامی حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر اور عم مکرم حضرت مولانا عبد الحمید خان سواتی رحمہما اللہ تعالیٰ کی سرپرستی اور امامت میں مجھے بھی شرکت کی سعادت حاصل ہوئی تھی اور چند روز ان بزرگوں کے ساتھ اس مادرِ علمی میں بسر ہوئے تھے جو یقیناً ہم سب کے لیے اعزاز و برکت کی بات تھی۔ اس کے بعد بھی ایک بار مرکز علمی میں حاضری کا شرف حاصل ہوا۔

میں نے اپنے سفر کے تاثرات ہفت روزہ ترجمانِ اسلام لاہور میں تحریر کیے تھے، جنہیں دوسرے بزرگوں کے تاثرات کے ساتھ مرتب کر کے عزیزم حافظ خرم شہزاد سلّمہ نے شائع کرنے کا اہتمام کیا ہے جس پر وہ ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبولیت سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter