یونیورسٹیوں میں ترجمہ قرآن کی لازمی تعلیم

پنجاب کے گورنر محترم چودھری محمد سرور کی طرف سے یونیورسٹیوں میں ترجمہ قرآن کریم کو لازمی قرار دینے کی خبر یقیناً سب کے لیے خوشی کا باعث بنی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں کسی طالب علم کو ترجمہ قرآن کریم پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔ پنجاب حکومت اور اسمبلی کی طرف سے اس قسم کے اعلانات اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر سامنے آتے رہے ہیں۔ بلکہ ہماری یادداشت کے مطابق صوبائی اسمبلی نے ایک مرحلہ میں بل بھی منظور کیا تھا کہ قرآن کریم کا ترجمہ کالجوں میں لازمی پڑھایا جائے گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۷ جون ۲۰۲۰ء

مغرب پر کام کرنے کے مختلف دائرے

مغرب پر کام کرنے کی ضرورت کے حوالہ سے گزشتہ دنوں میرا کالم پڑھ کر بہت سے دوستوں نے رابطہ کیا ہے اور بعض سے بالمشافہہ گفتگو ہوئی ہے جو یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس کی نوعیت اور دائرے کیا ہوں گے؟ مختلف احباب کے سوالات اور ان کے جوابات کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔ ایک دوست نے پوچھا کہ وہ کسی مغربی ملک کی یونیورسٹی میں مغرب ہی کے حوالہ سے کسی موضوع پر ڈاکٹریٹ کی تیاری کر رہے ہیں اور موضوع کے انتخاب میں سوچ بچار کے مرحلہ میں ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۴ جون ۲۰۲۰ء

قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی نمائندگی کا معاملہ

گزشتہ دنوں قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں نمائندگی دینے یا کسی قادیانی کو کمیشن کا رکن بنانے کی خبریں منظر عام پر آئیں تو اس پر ملک بھر میں تشویش پیدا ہو گئی کہ یہ قادیانیوں کو چور دروازے سے مین اسٹریم میں داخل کرنے کی سازش ہو سکتی ہے۔ اس پر اعتراضات و خدشات کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ہم نے بھی اس کالم میں تحفظات کا اظہار کیا، چنانچہ وفاقی کابینہ کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ کسی قادیانی کو اقلیتی کمیشن کا ممبر نہیں بنایا جا رہا۔ یہ اعلان دینی حلقوں کے لیے اطمینان کا باعث بنا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۲ جون ۲۰۲۰ء

نوجوان اہل علم کو مغرب پر کام کرنا چاہیے

مسلم شریف میں حضرت مستورد قرشیؓ کی روایت میں قیامت کی نشانیوں کے حوالہ سے مذکور ہے کہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’والروم اکثر الناس‘‘ رومیوں کی لوگوں میں کثرت ہو گی۔ یہاں رومیوں سے مراد مغربی قومیں اور اکثریت سے غلبہ مراد لیا جائے تو اس کا منظر ہم ایک عرصہ سے دیکھ بلکہ بھگت رہے ہیں کہ دنیا میں ہر طرف مغربی اقوام و ممالک کا غلبہ اور اجارہ داری ہے۔ جس کے سامنے دنیا کی زیادہ تر اقوام بے بسی اور غلامی کی تصویر بنی ہوئی ہیں، اور ہم خود بھی اسی کا شکار ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۰ جون ۲۰۲۰ء

دینی مدارس کو ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ کھولا جائے

ملی مجلس شرعی پاکستان مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام کا مشترکہ علمی و فکری فورم ہے جو ایک عرصہ سے قومی و ملی مسائل پر مشترکہ موقف کے اہتمام اور اظہار کی خدمت سر انجام دے رہا ہے۔ اس میں مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا عبد المالک خان، مولانا خلیل الرحمان قادری، مولانا عبد الرؤف فاروقی، حافظ عبد الغفار روپڑی، مولانا حافظ محمد حسن مدنی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، حافظ عاکف سعید، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، مولانا کفیل شاہ بخاری، علامہ نیاز حسین نقوی اور دیگر اہم شخصیات ہمارے ساتھ شریک مشاورت رہتی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۸ جون ۲۰۲۰ء

دینی مدارس میں تعلیمی سلسلہ کا آغاز

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کی دعوت پر تین جون کو اسلام آباد میں وفاق کی ایک خصوصی مشاورتی نشست میں شرکت کا موقع ملا۔ اسلام آباد پہنچتے ہی مولانا عمران جاوید سندھو نے فون پر خوشخبری سنائی کہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے معاملات میں مولانا عبد العزیز اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان ایک سمجھوتہ طے پا گیا ہے جس میں مولانا محمد احمد لدھیانوی کے ساتھ انہوں نے بھی رابطہ کار کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں۔ بہت خوشی ہوئی، اللہ تعالٰی خیر و خوبی کے ساتھ اس سمجھوتے کو تکمیل تک پہنچائیں، آمین یا رب العالمین ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۶ جون ۲۰۲۰ء

دینی کارکنوں کے بعض خدشات و تحفظات

رمضان المبارک کے بعد ۳۰ مئی کو پہلی بار لاہور جانے کا اتفاق ہوا، جمعیۃ علماء اسلام پاکستان (س) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الرؤف فاروقی نے مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی عبد اللطیف چیمہ اور راقم الحروف کو خصوصی مشاورت کے لیے مسجد خضراء آنے کی دعوت دی اور ہم نے ملکی، قومی اور وبائی مسائل پر تفصیل کے ساتھ باہمی تبادلۂ خیالات کیا۔ ملی مجلس شرعی پاکستان کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین سے بہت سے متعلقہ امور پر بات چیت ہوئی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲ جون ۲۰۲۰ء

عالمی طاقتوں کا دوغلا طرز عمل

لبنان میں آگ اور خون کا کھیل جاری ہے اور فلسطین و لبنان کے عوام مسلسل اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، مگر دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کو جیسے سانپ سونگھ گیا ہے۔ لبنان پر حملے کے لیے اسرائیل نے جس بات کو جواز کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے، وہ اس جواز سے مختلف نہیں ہے جو امریکہ نے افغانستان اور عراق پر فوج کشی کے لیے پیش کیا تھا۔ مگر آج تک اس جواز کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ایسی دلیل پیش نہیں کی جا سکی جو طاقت کے علاوہ کسی اور پہلو کی بھی نشاندہی کرتی ہو ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

یکم اگست ۲۰۰۶ء

اجتماعی و دینی معاملات میں راہنمائی کا فورم

آزمائش اور ابتلا کے دور میں جس طرح کسی انسان کی شخصی خوبیاں اور کمزوریاں ظاہر ہونے لگتی ہیں، اسی طرح سماج اور سوسائٹی کی اجتماعی خوبیاں اور کمزوریاں بھی مصیبت اور آزمائش کے زمانے میں زیادہ نکھر کر سامنے آتی ہیں۔ مثلاً مسلمان امت اور پاکستانی قوم کی ایک بڑی خوبی انسانی ہمدردی اور کمزور طبقات و افراد کی مدد کرنا ہے، جس کا اظہار عام ماحول میں جاری رہتا ہے، مگر کرونا وائرس کی عالمی آزمائش کے اس دور میں بھی اس کی جھلک دکھائی دے رہی ہے کہ لاک ڈاؤن کی صورت میں غریب اور نادار طبقات و افراد کی ضروریات اور مجبوریوں کا احساس ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اپریل ۲۰۲۰ء

پاپائے روم کی ایک اچھی اپیل کی حمایت

روزنامہ دنیا گوجرانوالہ میں ۲۵ نومبر ۲۰۱۹ء کو شائع ہونے والی یہ خبر ملاحظہ فرمائیے: ’’کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے جاپان کے شہر ناگاساکی میں خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے ایٹمی ہتھیار تلف کرنے کی اپیل کی ہے۔ پوپ فرانسیس نے ایٹم بم ہائیووسنٹر پارک (وہ مقام جہاں پر ایٹم بم گرایا گیا تھا) خطاب کرتے ہوئے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کے خاتمے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دنیا میں ایک قابل نفرت تفریق پائی جاتی ہے جس میں خوف اور عدم اعتماد کے ذریعہ تحفظ کے جھوٹے احساس کو فروغ دے کر ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

دسمبر ۲۰۱۹ء

Pages


2016ء سے
Flag Counter