خلافت کے لیے قریشی ہونے کی شرط

میں یہ بات ابھی تک نہیں سمجھ پایا کہ اگر محترم محمد مسکین عباسی کو بالآخر یہی تسلیم کرنا تھا کہ مولانا احمد رضا خان بریلوی ترکوں کی حکومت کو ’’شرعی خلافت‘‘ تسلیم نہیں کرتے تھے تو انہیں اتنی لمبی چوڑی بحث میں پڑنے کی ضرورت ہی کیا تھی؟ میں نے ایک مضمون میں یہ تذکرہ کر دیا کہ مولانا احمد رضا خانؒ ترکوں کی خلافت کو نہیں مانتے تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے تحریک خلافت سے اتفاق نہیں کیا تھا۔ اس پر محمد مسکین عباسی صاحب نے مجھ سے اس کا حوالہ طلب کیا جس کے جواب میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۷ فروری ۲۰۰۱ء

بیت اللہ کی عظمت و حفاظت

ایک معاصر روزنامہ نے خبر دی ہے کہ مکہ مکرمہ پر ایٹم بم گرانے کا مطالبہ کرنے والے امریکی صحافی رچ لوری پر فالج کا شدید حملہ ہوا ہے اور اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ اوہایو میڈیکل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے رچ لوری کی اچانک بیماری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آ رہی۔ خبر کے مطابق مذکورہ امریکی صحافی نے چند روز پیشتر ’’انٹرنیشنل ریویو‘‘ نامی رسالے میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں تمام مسلمانوں کو نیویارک اور واشنگٹن پر ہونے والے حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کعبہ پر ایٹم بم چلانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اپریل ۲۰۰۲ء

شریعت کے نفاذ کی ضرورت کیوں؟ ڈاکٹر نوح فلڈمین کے خیالات

ڈاکٹر نوح فلڈمین (Noha Feldman) امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی میں شعبہ قانون کے استاد ہیں اور نیویارک ٹائمز کے میگزین سیکشن سے بھی تعلق رکھتے ہیں، شریعت اسلامیہ ان کی اسٹڈی کا خصوصی موضوع ہے اور وہ اس کے بارے میں وقتاً فوقتاً لکھتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل نیویارک ٹائمز کے میگزین سیکشن میں ?Why Sharia (شریعہ کیوں؟) کے عنوان سے ایک طویل مضمون لکھا جس کے کچھ اقتباسات ٹوکیو کے جناب حسن خان نے دہلی سے شائع ہونے والے سہ روزہ ’’دعوت‘‘ کی ۴ دسمبر کی اشاعت میں اپنے ایک مضمون میں درج کیے ہیں۔ وہ قارئین کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۳ فروری ۲۰۱۰ء

انسانی حقوق اور مسلمانوں کا موقف

سال میں ایک آدھ بار سندھ کے بعض اضلاع میں جانے کا موقع ملتا ہے، اس دفعہ بھی مدرسہ نصرۃ العلوم کے سہ ماہی امتحان کے موقع پر دو تین دن کی گنجائش نکل آئی اور پاکستان شریعت کونسل کے امیر حضرت مولانا فداء الرحمان درخواستی کے ہمراہ کراچی، حیدر آباد اور میرپور خاص کے کچھ دینی اداروں میں حاضری ہو گئی۔ حیدر آباد میں جامعہ مفتاح العلوم کے نائب مہتمم مولانا ڈاکٹر عبد السلام قریشی کی کتاب ’’احکام فقیہ قرآن کریم کی روشنی میں‘‘ کی رونمائی تقریب تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اپریل ۲۰۰۴ء

قربانی کے بارے میں علماء کی تجاویز اور پنجاب حکومت کا پروگرام

جوں جوں عید الاضحٰی قریب آ رہی ہے کرونا بحران کے تسلسل کے باعث قربانی کی سنت ادا کرنے کے حوالہ سے درپیش مسائل کے بارے میں بحث و تمحیص اور تجاویز و آرا میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ کالم میں پنجاب کے بعض سرکردہ علماء کرام کی طرف سے مجوزہ SOPs کا ایک خاکہ قارئین کی خدمت میں پیش کیا تھا، اب دینی مدارس کے وفاقوں کے مشترکہ فورم اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے قائدین کی طرف سے ان کے موقف کے ساتھ ایس او پیز کا خاکہ پیش کیا جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

یکم جولائی ۲۰۲۰ء

امریکی کانگریس کا ناشتہ اور مسلم لیڈرز

’’آن لائن‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی دو اسلامی تنظیموں کے سربراہوں نے امیگریشن قوانین اور عراق کے خلاف امریکی موقف پر احتجاج کرتے ہوئے امریکی کانگریس کی طرف سے دی جانے والی ناشتے کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔ اسلامی تنظیموں کے سربراہ ہاشم موزاذی نے کہا ہے کہ میں عراق کے خلاف اختیار کی گئی امریکی پالیسی کے خلاف احتجاج کے طور پر اس دعوت میں نہیں جا رہا۔ انڈونیشیا کی ایک اور بڑی اسلامی تنظیم ’’محمدیہ‘‘ کے چیئرمین صارفی معارف نے بھی اس دعوت کو مسترد کر دیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

یکم فروری ۲۰۰۳ء

مسلم سربراہ کانفرنس کا ’’اعلانِ مکہ‘‘

اسلامی سربراہ کانفرنس تنظیم کا غیر معمولی سربراہی اجلاس مکہ مکرمہ میں دو روز جاری رہنے کے بعد ’’اعلانِ مکہ‘‘ کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ کانفرنس میں شریک مسلم سربراہان مملکت نے بیت اللہ شریف کا اکٹھے طواف کیا اور سعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ کے ہمراہ بیت اللہ شریف کے اندر بھی گئے۔ اعلانِ مکہ کی جو تفصیلات ایک قومی اخبار کے ذریعے سامنے آئی ہیں ان کے مطابق اس کے اہم نکات یہ ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۲ دسمبر ۲۰۰۵ء

قربانی کے لیے چند احتیاطی تجاویز

وفاقی وزارت مذہبی امور کے تحت گزشتہ دنوں سرکردہ علماء کرام اور وفاقی وزراء کے درمیان عید الاضحٰی اور قربانی کے انتظامات کے حوالہ سے ہونے والی ویڈیو لنک مشاورت کا تذکرہ گزشتہ کالم میں کیا تھا، اس سلسلہ میں بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے وفاقی وزارت مذہبی امور کو SOPs (سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز) کے لیے کچھ تجاویز بھجوائی ہیں جو انہی کے الفاظ میں پیش کی جا رہی ہیں۔ ان تجاویز پر کھلے دل سے گفتگو اور مباحثہ کی ضرورت ہے تاکہ ہم بروقت کسی نتیجہ تک پہنچ سکیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۸ جون ۲۰۲۰ء

کرونا بحران کے ماحول میں عید الاضحٰی اور قربانی

وفاقی وزارت مذہبی امور نے گزشتہ روز ۲۰ جون کو ملک بھر کے سرکردہ علماء کرام و مشائخ کے ساتھ ویڈیو لنک مشاورت کا اہتمام کیا جس کا مقصد کرونا بحران کے ماحول میں عید الاضحٰی کی ادائیگی اور قربانی کے حوالہ سے درپیش مسائل کے بارے میں غوروخوض کر کے کوئی قابل عمل لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیرزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری نے صدارت کی، جبکہ گفتگو کرنے والوں میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ا مکمل تحریر

۲۵ جون ۲۰۲۰ء

مغرب پر کام کی ضرورت اور میرا ذوق

جب میں مغربی نظام و فلسفہ پر بات کرتا ہوں تو کچھ دوستوں کو یہ اشکال ہوتا ہے کہ یہ نہ انگلش جانتا ہے، نہ اس نے باقاعدہ فلسفہ پڑھا ہے، اور نہ ہی مغربی فلسفیوں کا مطالعہ کیا ہے، تو پھر یہ مغربی نظام و فلسفہ پر بات کس بنیاد پر کرتا ہے؟ ان دوستوں کا یہ اشکال درست ہے کہ مذکورہ بالا تینوں موضوعات میرے علم و مطالعہ کے دائرے میں نہیں ہیں مگر اس کے باوجود مغربی فلسفہ و نظام کا بحمد اللہ تعالٰی سنجیدہ ناقد ہوں، کیونکہ اس حوالہ سے امیر شریعت حضرت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کا پیروکار ہوں جو فرنگی حکمرانوں کے خلاف سب سے زیادہ بات کرتے تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۲ جون ۲۰۲۰ء

Pages


2016ء سے
Flag Counter