جامعہ اشرفیہ کی ساٹھ سالہ تقریبات کا آغاز

جامعہ اشرفیہ لاہور کی ساٹھ سالہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے اور ملک بھر سے مشائخ عظام، علماء کرام، طلبہ اور دینی کارکن ہزاروں کی تعداد میں جمع ہو کر اس عظیم دینی درسگاہ اور روحانی تربیت گاہ کے ساتھ اپنی نسبت اور تعلق کا اظہار کر رہے ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد نیلا گنبد لاہور کی جامع مسجد اور اس کے قریب ایک عمارت میں شروع ہونے والا یہ مدرسہ آج ایک عظیم درسگاہ کی صورت اختیار کر چکا ہے اور مسلم ٹاؤن میں پنجاب یونیورسٹی کے پہلو بہ پہلو نہر کے دوسرے کنارے پر جامعہ اشرفیہ بھی ایک یونیورسٹی کی آب و تاب کے ساتھ دینی علوم کی تدریس و ترویج میں مصروف کار ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۹ اپریل ۲۰۰۷ء

لندن میں علماء کرام سے ملاقاتیں

۱۹ ستمبر کو لندن پہنچا تو معلوم ہوا کہ پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا فداء الرحمان درخواستی بھی کینیڈا جاتے ہوئے چند روز کے لیے لندن رک گئے ہیں۔ کینیڈا میں ان کے عقیدت مندوں کا ایک حلقہ ہے جس کے اصرار پر وہ شعبان اور رمضان المبارک کی تعطیلات کا بڑا حصہ وہاں گزارتے ہیں، درس قرآن کریم کی محافل ہوتی ہیں اور مسلسل تبلیغی اجتماعات چلتے رہتے ہیں۔ ورلڈ اسلامک فورم کے چیئرمین مولانا عیسٰی منصوری میرے انتظار میں تھے، سال میں ایک آدھ بار یہاں آتا ہوں تو مختلف ضروری مسائل پر تبادلۂ خیالات ہو جاتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۶ ستمبر ۲۰۰۴ء

کینیڈا میں پانچ دن

گزشتہ سال شکاگو میں ’’عالمی ختم نبوت و حجیت حدیث کانفرنس‘‘ کے موقع پر ٹورانٹو سے آنے والے احباب سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے وہاں آنے کی دعوت دی۔ مولانا منظور احمد چنیوٹی نے وہاں جانا تھا اس لیے میں نے بھی شکاگو میں کینیڈا کے قونصلیٹ جنرل میں ویزا کی درخواست دے دی مگر ویزہ نہ مل سکا اور متعلقہ حکام نے کہا کہ آپ ویزا پاکستان سے ہی لگوا کر آئیں، چنانچہ مولانا چنیوٹی صاحب تشریف لے گئے اور میں نہ جاسکا۔ اس سال اسلام آباد میں کینیڈا کے سفارت خانہ سے ویزا لیا اور بیرونی سفر میں ٹورانٹو حاضری کا پروگرام بھی شامل کر لیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۹۸۸ء غالباً

امریکہ میں یورپی آبادکاروں کا’’یوم تشکر‘‘

اٹلانٹا (جارجیا) کا ائیرپورٹ امریکہ کے بڑے ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس ائیرپورٹ پر بسا اوقات ایک گھنٹہ میں سو سے زیادہ فلائٹیں اترتی ہیں۔ اتنے بڑے ائیر پورٹ پر آنے والے مسافر کی فلائیٹ کا نمبر اور وقت کا صحیح علم نہ ہو تو مسافر کو لینے کے لیے ائیر پورٹ پر آنے والے حضرات کے لیے مسئلہ بن جاتا ہے جس کا سامنا مجھے بھی کرنا پڑا۔ میں ۱۹ نومبر کو شام ساڑھے چھ بجے ٹورانٹو سے اٹلانٹا پہنچا اور حسب معمول بیگیج کلیم کے لاؤنج تک آگیا جہاں سے افتخار رانا صاحب مجھے وصول کیا کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۹۸۹ء غالباً

شکاگو میں مسلمانوں کی دینی سرگرمیاں

شکاگو امریکہ کے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے، دنیا کے مختلف حصوں میں یکم مئی کو، جو مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، دراصل شکاگو ہی کے ایک افسوسناک واقعہ کی یادگار ہے کہ یہاں محنت کشوں نے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ شہادت کے اسلامی تصور سے ناآشنا لوگ انہیں ’’شہدائے شکاگو‘‘ بھی کہہ دیتے ہیں۔ ان کی یاد ہر سال محنت کشوں کے عالمی دن کی صورت میں یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدور برادری میں منائی جاتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۹۸۹ء غالباً

دینی مدارس کی اسناد اور ملکی یونیورسٹیوں کا طرز عمل

یہ سطور حیدر آباد سندھ میں بیٹھا قلم بند کر رہا ہوں، گزشتہ روز پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا فداء الرحمان درخواستی کے ہمراہ حیدرآباد پہنچا تھا، شریعت کونسل کے رہنما مولانا ڈاکٹر عبد السلام قریشی کی تصنیف ’’احکام فقہیہ قرآن کریم کی روشنی میں‘‘ کی تقریب رونمائی کا پروگرام تھا۔ قریشی صاحب حیدرآباد کی مرکزی دینی درسگاہ جامعہ مفتاح العلوم کے مدرس اور نائب مہتمم ہیں، انہوں نے یہ مقالہ ڈاکٹریٹ کے لیے لکھا ہے جس پر سندھ یونیو رسٹی نے انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۵ اپریل ۲۰۰۴ء

ورلڈ اسلامک فورم کا دوسرا سالانہ تعلیمی سیمینار

ورلڈ اسلامک فورم نے یورپ کے مسلم طلبہ اور طالبات کے لیے ’’اسلامک ہوم اسٹڈی کورس‘‘ کے نام سے خط و کتابت کورس کا آغاز کر دیا ہے اور دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمود احمد غازی نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی نئی نسل کا نظریاتی اور عملی رشتہ اسلام کے ساتھ باقی رکھنے کے لیے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اس کورس کے ساتھ وابستہ کریں۔ اس سلسلہ میں ورلڈ اسلامک فورم کا دوسرا سالانہ تعلیمی سیمینار اسلامک کلچرل سنٹر پارک لندن منعقد ہوا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

ستمبر ۱۹۹۶ء

الشریعہ اکادمی کے تعلیمی پروگرام کا آغاز

بحمد اللہ تعالیٰ الشریعہ اکادمی کنگنی والا گوجرانوالہ میں تعلیمی سلسلہ کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس سلسلہ میں ۲۳ اپریل ۲۰۰۰ء کو اکادمی میں صبح ساڑھے نو بجے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں اکادمی کے سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر دامت برکاتہم نے پند و نصائح اور دعا کے ساتھ اکادمی کے تعلیمی پروگرام کا افتتاح فرمایا۔ جبکہ میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے ایڈمنسٹریٹر جناب محمد ایوب قاضی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور شہر کے علماء کرام اور دینی احباب کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

یکم مئی ۲۰۰۰ء

جبری شادیاں اور برطانیہ کی مسلم کمیونٹی

ان دنوں برطانیہ میں جبری شادیوں پر بحث کا بازار گرم ہے اور مختلف عدالتوں میں مقدمات کے ساتھ ساتھ اخبارات و جرائد اور محافل و مجالس میں بھی گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ مغرب میں لڑکا اور لڑکی اپنا شریک حیات چننے میں آزاد ہیں اور اس میں ماں باپ کا کوئی اہم رول نہیں ہوتا جبکہ ہمارے ہاں رشتے کا چناؤ اور شادی کا اہتمام عام طور پر ماں باپ کرتے ہیں اس لیے ان روایات کا ٹکراؤ مغرب میں رہنے والے مسلمان خاندانوں کے لیے لاینحل مسئلہ کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

ستمبر ۱۹۹۹ء

امریکی حکام کا ویزا دینے سے گریز

ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر بل کلنٹن نے حال ہی میں ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے اگلے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی نامزدگی کے موقع پر ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیاہے کہ وہ بیسیویں صدی کو امریکہ کی عالمی بالادستی کی صدی بنانے کے لیے کام کریں گے۔ امریکہ دنیا کی قیادت کا دعوے دار ہے لیکن اس وقت دنیا کو درپیش مسائل کے حوالے سے اس کا جو کردار سب کے سامنے ہے وہ عالمی قیادت کے بنیادی تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہے اور نہ ہی وہ ان تقاضوں کے ادراک کی ضرورت محسوس کر رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جنوری ۱۹۹۸ء

Pages


2016ء سے
Flag Counter