قومی معیشت کی بحالی کا واحد راستہ : اسلامی تعلیمات

   
اپریل ۲۰۲۴ء

عام انتخابات کے بعد قومی اور صوبائی سطح پر نئی حکومتوں نے کام شروع کر دیا ہے اور اخباری اطلاعات کے مطابق عسکری و سیاسی قیادت نے قومی معیشت کی بحالی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات ازسرنو طے پا جانے کی خبریں بھی آ چکی ہیں۔

قومی معیشت کی بحالی کا عزم خوش آئند بات ہے مگر ہم اس کی کامیابی کی خواہش اور دعا کے ساتھ عرض کرنا چاہیں گے کہ قومی معیشت کی بحالی اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے معاشی استحکام و ترقی کا واحد راستہ یہ ہے کہ بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے افتتاح کے موقع پر جو ارشاد فرمایا تھا کہ ہم اپنا معاشی نظام مغربی اصولوں پر نہیں بلکہ اسلامی اصولوں پر تشکیل دیں گے، بانئ پاکستان کے اس اعلان کی طرف واپس جائے بغیر ملک کے معاشی استحکام اور ترقی کا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ معیشت کے اسلامی اصولوں اور مزاج کے حوالے سے ربع صدی قبل کا ایک مضمون یاد دہانی کے طور پر قارئین کی خدمت میں دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے۔ اللہ پاک ہمیں صحیح سمت سنجیدہ اقدامات کی توفیق سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔

معاشی خود کفالت کی اسلامی بنیادیں

   
2016ء سے
Flag Counter