خلافت اسلامیہ اور آج کے حالات و ضروریات

   
۱۴ دسمبر ۲۰۲۲ء

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

اسلام کے سیاسی نظام کا عنوان ’’خلافت‘‘ ہے کہ حکمران فرد ہو یا کوئی طبقہ و جماعت، وہ حکمرانی میں جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نیابت کرتا ہے اور احکام و قوانین میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات و فرامین کا پابند ہوتا ہے۔ فقہاء کرامؒ نے ہر دور میں اس کے اصول و قواعد کی اس وقت کی ضروریات کے مطابق وضاحت کی ہے اور آج بھی اس پر بحث و تمحیص جاری ہے۔

راقم الحروف گزشتہ نصف صدی کے دوران اس کے مختلف پہلوؤں پر وقتاً‌ فوقتاً‌ تحریری اور تقریری دائروں میں معروضات پیش کرتا آ رہا ہے جن میں سے بعض مضامین و خطبات کا ایک انتخاب ہمارے فاضل عزیز مولانا قاری محمد عثمان رمضان سلّمہ نے زیر نظر مجموعہ میں مرتب کیا ہے جس میں آج کے حالات و ضروریات کے تناظر میں راقم الحروف کی معلومات اور آراء کا معتد بہ حصہ جمع ہو گیا ہے، اور امید ہے کہ عصرِ حاضر میں خلافتِ اسلامیہ کی تطبیق و توضیح کے لیے یہ گزارشات مفید ثابت ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ قاری صاحب موصوف کی اس کاوش کو قبولیت سے نوازیں اور ہم سب کو خلافتِ اسلامیہ کے احیاء و قیام کے لیے مؤثر اور مفید محنت کی توفیق عطا فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter