انسانی معاشرت اور باہمی حقوق کا تصور

اسلامی عقائد کے مطابق انسانی معاشرت کی بنیاد چند عقائد پر ہے: یہ کائنات، زمین و آسمان، مخلوقات اور ہم سب اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ مخلوق ہیں۔ اس نے ہمیں پیدا کیا ہے، صلاحیتوں اور استعدادات سے نوازا ہے، زندگی کے اسباب فراہم کیے ہیں، پورے نظام کو چلا رہا ہے، کائنات کی ہر چیز اس کے علم، قدرت اور کنٹرول میں ہے - - - مکمل تحریر

۹ و ۱۳ تا ۱۶ اپریل ۲۰۲۴ء

جامعہ اسلامیہ انجراء: ایک خاندان کا کارنامہ

جنگل میں منگل کا محاورہ تو بچپن سے سن رکھا ہے، مگر اس کی صحیح تصویر ۲۵ اگست کو ضلع اٹک کے تھانہ انجراء کے صدر مقام پر پراچہ برادری کے قائم کردہ دینی دارالعلوم کو دیکھ کر سامنے آئی۔ راولپنڈی سے کوہاٹ جاتے ہوئے جنڈ کے مقام پر مین سڑک کوہاٹ کی طرف مڑ جاتی ہے، جبکہ دوسری طرف مکھڈ شریف اور انجراء کی طرف سڑک جاتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

یکم ستمبر ۲۰۰۴ء

خواتین کے بارے میں امتیازی قوانین

گزشتہ دنوں خواتین کے حقوق کا دن عالمی سطح پر منایا گیا۔ پاکستان میں بھی مختلف تقریبات ہوئیں، بعض مقامات پر خواتین نے اپنے حقوق اور مطالبات کے لیے مظاہرے کیے اور خواتین کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کے بارے میں سالانہ رپورٹیں سامنے آئیں۔ ان رپورٹوں اور مطالبات میں بطور خاص جس بات پر زور دیا گیا وہ خواتین کے بارے میں امتیازی قوانین ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۳ مارچ ۲۰۰۴ء

بنگلہ دیش میں شریعت کونسل کی سرگرمیاں

مولانا محی الدین خان ڈھاکہ کے بزرگ علماء کرام میں سے ہیں۔ متحدہ پاکستان کے دور میں جمعیۃ علماء اسلام کے سرگرم راہنما تھے، مشرقی پاکستان میں جمعیۃ علماء اسلام کو منظم کرنے میں انہوں نے بھرپور کام کیا۔ یہ صدر محمد ایوب خان کے دور کی بات ہے۔ وہ جمعیۃ کے اجلاسوں کے لیے لاہور بھی تشریف لاتے رہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۸ جنوری ۲۰۰۴ء

اسلام اور عورتوں کے حقوق

اخباری اطلاعات کے مطابق ۸ مارچ کو عالمی سطح پر خواتین کا دن منایا جا رہا ہے جو ہر سال منایا جاتا ہے اور عورتوں کے حقوق و مسائل کے بارے میں سیمینارز، اخباری بیانات خصوصی رپورٹوں اور دیگر ذرائع سے مختلف امور سامنے آتے ہیں۔ عورت آج کے دور میں مغرب اور عالم اسلام کے درمیان فکری و تہذیبی کشمکش کا ایک اہم موضوع ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۸ مارچ ۲۰۰۴ء

اسلامی شریعت اور بین الاقوامی انسانی حقوق

اکتوبر ۲۰۰۴ء کے اوائل میں اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور ریڈ کراس کے زیر اہتمام ’’متاثرین کا تحفظ: اسلامی شریعت اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی روشنی میں‘‘ کے موضوع پر دو روزہ سیمینار ہوا، جس میں شرکت کی مجھے بھی دعوت تھی، مگر میں بیرون ملک سفر کی وجہ سے سیمینار میں شریک نہ ہو سکا۔ البتہ اپنی معروضات تحریری صورت میں منتظمین کو لندن سے بھجوا دیں، جو قارئین کی دلچسپی کے لیے پیش مکمل تحریر

۱۷ نومبر ۲۰۰۴ء

کیا قانون کا غلط استعمال اسے ختم کر دینے کا جواز بنتا ہے؟

مذہب، مذہبی شخصیات و مقامات اور مذہبی اقدار و روایات کی توہین کو جرم تسلیم کرنے کی بجائے آزادئ رائے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے اور اقوام متحدہ کے متعلقہ شعبہ کی طرف سے پاکستان سے باقاعدہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ توہینِ مذہب کے قوانین کو ختم کر دیا جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اپریل ۲۰۲۴ء

مرتد کی سزا کی بحث

مرتد کی سزا قتل کو متنازعہ بنانے کے لیے قانونی موشگافیوں کے سہارے نئی بحث چھیڑ دی گئی ہے۔ یہ بحث قیام پاکستان سے قبل مرزا غلام احمد قادیانی کے لاہوری پیروکاروں کے امیر مولوی محمد علی نے چھیڑی تھی جس پر شیخ الاسلام حضرت مولانا شبیر احمد عثمانیؒ نے اپنے رسالہ ’’الشہاب‘‘ میں تفصیلی نقد کیا تھا اور ثابت کیا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اپریل ۲۰۲۴ء

خدمات علماء دیوبند کانفرنس کا ملت کے نام پیغام

گزشتہ روز آل جموں و کشمیر جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد نذیر فاروقی جو میرے جیل کے ساتھی اور مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ کے فاضل ہیں جمعیت کے ایک اور سرگرم رہنما مولانا عبد الحی آف دھیر کوٹ کے ہمراہ گوجرانوالہ تشریف لائے اور یکم و دو مئی کو باغ میں جمعیت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی دو روزہ ’’خدمات علماء دیوبند کانفرنس‘‘ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۰ مئی ۲۰۰۴ء

کیا یہودی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جان کے درپے نہیں تھے؟

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں مسیحیوں کا عقیدہ ہے کہ وہ نسل انسانی کے گناہوں کے کفارے میں سولی چڑھ گئے تھے اور انہیں سولی کی یہ سزا یہودیوں نے دلوائی تھی۔ اہل اسلام کے نزدیک یہودیوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو سولی دینے کی کوشش کی تھی مگر کامیاب نہیں ہو سکے تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۵ جون ۲۰۰۴ء

Pages

2016ء سے
Flag Counter