جناب رسول کریمؐ کی دس نصیحتیں
ایک دینی محفل میں جناب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے ان دس نصائح کا قدرے تفصیل کے ساتھ تذکرہ ہوا جو آپؐ نے حضرت معاذ بن جبلؓ کو فرمائی تھیں۔ محفل میں شریک ایک دوست نے خواہش کا اظہار کیا کہ ان نصائح اور ان کے حوالہ سے کی گئی گزارشات کو ضبط تحریر میں بھی آنا چاہیے۔ چنانچہ اسی خیال سے انہیں قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ مسند احمد میں حضرت معاذ بن جبلؓ سے روایت ہے اور صاحب مشکٰوۃ نے بھی اسے نقل کیا ہے کہ حضرت معاذؓ فرماتے ہیں کہ جناب نبی اکرمؐ نے مجھے دس باتوں کی بطور خاص نصیحت فرمائی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے پیچھے کرنے کی برطانوی روایت
کیبنٹ ڈویژن کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اپریل کے پہلے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو ملک بھر میں گھڑیوں کا وقت ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائے گا، اور اکتوبر کے پہلے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو گھڑیوں کا وقت پھر ایک گھنٹہ پیچھے کر لیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام آزمائشی طور پر ایک سال کے لیے کیا گیا ہے۔ برطانیہ میں بھی ایسا ہوتا ہے جہاں مارچ کے آخری ہفتہ میں گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کر کے اکتوبر کے آخری ہفتہ میں پھر ایک گھنٹہ پیچھے کر لیا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
توہین رسالت کا قانون اور جرمن پارلیمنٹ کی ہیومن رائٹس کمیٹی کا مطالبہ
جرمن پارلیمنٹ کی ہیومن رائٹس کمیٹی کے ارکان ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون سے ملاقات کر کے دیگر امور کے ساتھ یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ توہین رسالت کی سزا کے قانون میں ترمیم کی جائے اور اس جرم کی سزا کو کم کیا جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ہماری بات مان لیتے تو نہ مارے جاتے
غزوۂ احد میں مسلمانوں کو خاصا جانی نقصان اٹھانا پڑا، اور جب خود جناب نبی اکرمؐ زخمی ہوئے اور آپ کے دندان مبارک شہید ہوئے تو عام مسلمانوں میں یہ سوال اٹھ کھڑا ہوا کہ اگر ہم حق پر ہیں اور اللہ تعالٰی ہمارے ساتھ ہیں تو اس جنگ میں ہمیں کفار کے ہاتھوں اس قدر نقصان کیوں اٹھانا پڑا ہے، اور محاذ جنگ پر اس قدر افراتفری کیوں ہوئی کہ جناب نبی اکرمؐ کے دندان مبارک شہید ہوئے؟ حتٰی کہ حضرت حذیفہ بن الیمانؓ کے والد محترم جو خود بھی صحابیؓ تھے، دیکھتے ہی دیکھتے بیٹے کی آنکھوں کے سامنے مسلمانوں ہی کے ہاتھوں شہادت سے ہمکنار ہوئے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
برطانوی پولیس کی کارکردگی کا چشم دید واقعہ
طارق صاحب ہمارے محترم دوست ہیں، ابوبکرؓ مسجد کے پرانے نمازی ہیں، ساؤتھ آل لندن میں رہتے ہیں اور تبلیغی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا خاندان مشرقی پنجاب کے کسی علاقہ سے یوگنڈا چلا گیا تھا اور وہاں سے وہ لندن آ گئے۔ گزشتہ ہفتے کی بات ہے کہ وہ مغرب کی نماز کے لیے مسجد ابوبکر آئے اور مسجد کے مین گیٹ کے سامنے براڈوے پر گاڑی کھڑی کر دی۔ نماز سے فارغ ہو کر واپس جانے کے لیے دروازے سے باہر نکلے تو دیکھا کہ ان کی گاڑی حرکت کر رہی ہے اور دو گورے اس میں بیٹھے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عالمی اسلامی تحریکات کی مجلس عمل سے وابستہ توقعات
پاکستان میں حالیہ انتخابات کے نتائج پر دنیا بھر میں جہاں حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے وہاں مختلف ممالک کے دینی حلقوں اور اسلامی تحریکات میں توقعات اور امیدوں کی ایک نئی لہر بھی ابھری ہے۔ گزشتہ سال افغانستان پر امریکہ کے حملوں اور پاکستان میں طالبان کی حمایت کرنے والی دینی شخصیات اور کارکنوں کی وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ جہادی تحریکات کے خلاف کریک ڈاؤن سے مایوسی اور اضطراب کی جو صورتحال پیدا ہو گئی تھی اس پس منظر میں متحدہ مجلس عمل کی انتخابی کامیابی سے دنیا بھر کی دینی تحریکات کو حوصلہ ملا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
زکٰوۃ کا نظام اور شہزادہ چارلس
لاہور سے شائع ہونے والے ایک قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس نے گزشتہ دنوں دورہ عمان کے دوران ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زکوٰۃ کا نظام نہ صرف مسلمانوں کی بلکہ ساری دنیا کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریب سے خطاب کے دوران شہزادہ چارلس نے سامعین کو اس وقت چونکا دیا جب انہوں نے اسلام کے اہم رکن زکوٰۃ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانی مساوات کی ایک شاندار مثال ہے جس کی پیروی ہر انسان کو کرنی چاہیے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
جہاد اور قومی اتفاق رائے
راجہ صاحب محترم کو جہاد افغانستان کو جہاد تسلیم کرنے میں اشکال ہے، وہ اس کے لیے یہ دلیل دے رہے ہیں کہ جہاد کا یہ فتوٰی کسی مجاز اتھارٹی نے نہیں دیا تھا اور مجاز اتھارٹی ان کے نزدیک صرف ایک اسلامی حکومت ہے، اور اگر اس کا وجود نہ ہو تو قومی اتفاق رائے یا افغانوں کی زبان میں ’’لویہ جرگہ‘‘ کو اس کی جگہ دی جا سکتی ہے، لیکن وہ علماء کو یہ حق دینے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ وہ جہاد کا فتوٰی دیں۔ ان کے نزدیک اسلامی حکومت کے لیے ضروری نہیں ہے کہ وہ ان سے فتوٰی لینے کے بعد جہاد کا اعلان کرے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
جاگیرداری نظام اور علماء کی ذمہ داری
ایٹمی دھماکوں کے بعد وزیر اعظم میاں نواز شریف نے جس قومی ایجنڈے کا اعلان کیا ہے اس میں زرعی اصلاحات بھی شامل ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ وہ قوم کو جاگیرداری سسٹم سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ ہمارا موجودہ زمیندارہ سسٹم برطانوی تسلط کے نوآبادیاتی دور کی یادگار ہے جو ۱۸۵۷ء کی جنگ آزادی کے بعد برطانوی استعمار نے اپنا تسلط مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے استوار کیا تھا۔ مغل دور کی زمینداریاں ختم کر دی گئی تھیں اور جاگیریں ضبط کر لی گئی تھیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
کرونا بحران ۔ خدائی تنبیہ کی ایک صورت
اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں انسانی سوسائٹی پر اپنے عذاب کی مختلف صورتیں، سطحیں اور دائرے بیان فرمائے ہیں، ان میں سب سے بڑا عذاب آخرت کا عذاب اور قبر کا عذاب ہے جس سے تعوذ اور پناہ کے لیے جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلسل دعائیں مانگنے کی تلقین فرمائی ہے۔ مگر دنیا میں بھی عذاب کے مختلف پہلو اور صورتیں قرآن کریم میں مذکور ہیں جن کا مقصد تنبیہ بیان فرمایا گیا ہے کہ اس تنبیہ اور وارننگ کے بعد لوگ توبہ کر لیں اور اپنے گناہوں اور نافرمانی سے باز آجائیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 146
- 147
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »