قرآن و سنت کی روشنی میں انسانی حقوق کا تصور
سورۃ الذاریات کی چند آیات میں نے تلاوت کی ہیں جن میں اللہ تعالٰی نے اپنے نیک بندوں اور متقین کے اوصاف بیان فرمائے ہیں اور ان میں ایک بات یہ بھی ذکر کی ہے کہ ’’ان کے اموال میں ضرورت مندوں کے حقوق ہوتے ہیں‘‘۔ یعنی وہ اپنے اموال میں سے معاشرہ کے ضرورت مند افراد پر خرچ کرتے رہتے ہیں۔ یہ ان حقوق میں سے ایک ہے جو اللہ تعالٰی نے قرآن کریم میں انسانوں کے باہمی حقوق کے حوالہ سے تفصیل کے ساتھ بیان کیے ہیں۔ انسانی حقوق کا آج بھی بہت شہرہ ہے اور مختلف حوالوں سے ان کا تذکرہ ہوتا رہتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مغرب کی نقالی کا ایک افسوسناک پہلو
جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ’’لتتبعن سنن من کان قبلکم حذو النعل بالنعل‘‘ تم پہلی امتوں کی قدم بہ قدم پیروی کرو گے۔ اس حدیث مبارکہ کی تشریح میں محدثین کرامؒ نے مختلف پہلوؤں پر بات کی ہے، ان میں سے ایک پہلو پر آج کچھ معروضات پیش کرنے کا ارادہ ہے۔اس تمہیدی گزارش کے ساتھ کہ انسان بنیادی طور پر اپنی خوبیوں اور کمزوریوں کے حوالہ سے شروع سے کم و بیش یکساں چلا آرہا ہے اور قیامت تک اس نے ایسا ہی رہنا ہے۔ اس کے اندر فطرت نے خیر و شر کی جو صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
افتاء کے ساتھ مشورہ اور تحکیم بھی ضروری ہے
معاشرے میں شرعی احکام پر عملداری کا رجحان فروغ دینے کے لیے محنت و کاوش کے مختلف دائرے ہیں جن میں بعض تو حکومت و ریاست سے تعلق رکھتے ہیں مگر زیادہ تر کام وہ ہیں جو حکومت و ریاست کے عمل دخل کے بغیر آزادانہ طور پر بھی کیے جا سکتے ہیں، مگر ہمارا عمومی مزاج یہ بن گیا ہے کہ سارے کام حکومت کے کھاتے میں ڈال کر اپنے حصے کا کام بھول جاتے ہیں اور سوسائٹی میں دینی ماحول کے کمزور ہوتے چلے جانے کی ساری ذمہ داری سرکار پر ڈال دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ڈاکٹر محمود احمد غازیؒ ۔ ایک جید عالم دین
ڈاکٹر محمود احمد غازیؒ کی وفات کی خبر اس قدر اچانک ملی کہ اس پر یقین نہیں آ رہا تھا۔ میں اس روز مولانا عبد الرؤف فاروقی، مولانا قاری جمیل الرحمان اختر اور حافظ زبیر جمیل کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھا۔ ہم سابق سینیٹر مولانا قاضی عبد اللطیفؒ کی وفات پر تعزیت کے لیے کلاچی گئے تھے اور مولانا نور محمد ؒآف وانا کی تعزیت کے لیے وانا جانے کی خواہش تھی، مگر حالات کی نامساعدت نے اس کی اجازت نہ دی۔ ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں ہم نے جمعیۃ علماء اسلام کے سابق مرکزی قائد خواجہ محمد زاہد شہیدؒ اور شیخ محمد ایازؒ کے اہل خاندان سے تعزیت کی اور بعض مدارس میں حاضری دی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حضرت مولانا خواجہ خان محمدؒ
حضرت مولانا خواجہ خان محمدؒ بھی ہمیں داغ مفارقت دے گئے۔ وہ گزشتہ چند برس سے صاحب فراش تھے، ۵ مئی کو ملتان کے ایک ہسپتال میں انہوں نے داعیٔ اجل کو لبیک کہا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ گزشتہ سال اسی تاریخ کو میرے والد محترم مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ کا انتقال ہوا تھا۔ دونوں دارالعلوم دیوبند میں ہم سبق رہے اور شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنیؒ کے شاگرد تھے۔ ان کا روحانی سرچشمہ بھی ایک ہی تھا کہ موسٰی زئی شریف کی خانقاہ کے فیض یافتہ تھے۔ نقشبندی سلسلے کی اس خانقاہ کے حضرت خواجہ سراج الدینؒ سے حضرت مولانا احمد خانؒ نے خلافت پائی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سردار عبد القیوم خان سے ملاقات
چند روز قبل راولپنڈی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے ملاقات ہوئی تو میں نے ان کے والد محترم سردار محمد عبد القیوم خان کی صحت کے بارے میں پوچھا، انہوں نے بتایا کہ وہ خاصے کمزور ہو گئے ہیں اور راولپنڈی میں ہی ہیں۔ اگلے روز میں نے ان کے پاس حاضری کا پروگرام بنا لیا اور تھوڑی دیر ان کے ساتھ گزارنے کا موقع مل گیا۔ مجاہد اول سردار محمد عبد القیوم خان کے ساتھ میرا اس دور سے تھوڑا بہت رابطہ چلا آ رہا ہے جب انہوں نے غالباً ۱۹۶۸ء کے دوران باغ بیرون موچی دروازہ لاہور میں جمعیۃ علماء اسلام پاکستان ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انسانی حقوق کا مغربی فلسفہ اور امتِ مسلمہ
آج کا دور انسانی حقوق کا دور کہلاتا ہے اور مغرب کا دعوٰی ہے کہ اس نے دنیا کو انسانی اقدار اور انسانی حقوق سے متعارف کرایا اور نسل انسانی کے مختلف طبقات بالخصوص کمزور طبقوں کو حقوق کا شعور بخشا۔ اس سے قبل انسانی معاشرہ جہالت، جبر، ظلم اور تشدد کی ظلمتوں اور تاریکیوں کا شکار تھا، مغرب نے اس تاریکی اور ظلمت سے نسل انسانی کو نجات دلا کر روشن خیالی اور علم کے نئے دور کا آغاز کیا۔ مغرب کے معاشرتی، سائنسی اور ثقافتی انقلاب سے پہلے کا دور تاریکی، جبر اور جہالت کا دور کہلاتا ہے ، جبکہ انقلاب فرانس کے بعد سے شروع ہونے والا دور روشنی، انصاف اور علم کا دور سمجھا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مذہبی تعلیمی اداروں کے حوالہ سے امریکی سپریم کورٹ کا ایک اہم فیصلہ
آٹھ دس برس قبل کی بات ہے امریکہ کے ایک سفر کے دوران چند دوست ورجینیا میں ملے جو ایشین امیریکن تھے اور اپنا تعلق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے بتا رہے تھے، انہوں نے کہا کہ وہ ایک مسئلہ پر اسٹڈی اور عوامی سروے کر رہے ہیں کہ اگر مذہب سوسائٹی میں واپس آ گیا تو کہیں وہ ریاستی نظم اور اجتماعی معاملات میں دخل اندازی تو نہیں کرے گا؟ میں نے ان کے اس سوال پر عرض کیا کہ اگر تو یہ واقعی مذہب ہوا تو ضرور کرے گا۔ کیونکہ جو مذہب اصل آسمانی تعلیمات پر مشتمل ہے اور اپنے پاس وحی الٰہی کے ذخیرے کے ساتھ صاحب وحی پیغمبرؑ کی ہدایات کو موجود پاتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پاکستان میں نفاذ اسلام کے لیے وفاقی وزارت مذہبی امور کی سفارشات
ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے حکومت کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے سفارشات پر مبنی تفصیلی رپورٹ مرتب کی ہے جس میں نفاذ شریعت کے لیے دستوری تقاضوں، عدل و انصاف، تعلیم، معیشت، ذرائع ابلاغ، اصلاح جیل خانہ جات، معاشرتی اور دفتری اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ وزارت نے یہ رپورٹ ملک کی مذہبی تنظیموں اور اسلامی نظریاتی کونسل کی مدد سے تیار کی ہے۔ اس رپورٹ کو کابینہ اپنے آئندہ اجلاس میں غور کرنے کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کرے گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ملک کی موجودہ سنگین صورتحال، اکابر علماء کرام کی نظر میں
ملک کے بعض سرکردہ علمائے کرام نے ملک کی موجودہ سنگین صورتحال کے بارے میں ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جسے اس کالم کے ذریعے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 147
- 148
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »