امام اہل سنتؒ کا اسلوب بیان
والد محترم امام اہل سنت حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر نوراللہ مرقدہ کی حیات و خدمات کے حوالہ سے دارالعلوم مدنیہ بہاولپور کے آرگن ماہنامہ ’’المصطفیٰ‘‘ کی خصوصی اشاعت کا اعلان پڑھ کر اور عزیزم حمزہ سلمہ سے اس کی تیاری کے بارے میں معلومات حاصل کر کے بے حد خوشی ہوئی، دارالعلوم مدنیہ بہاولپور اور اس کے بانی حضرت مولانا غلام مصطفیٰ بہاولپوری رحمہ اللہ تعالیٰ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسلامی معاشرے کی تشکیل میں عورت کا کردار
مجھے موضوع دیا گیا ہے کہ اسلامی معاشرے کی تشکیل میں عورت کا کردار کیا ہے؟ یہ تو سب سے اہم موضوع ہے اور سب سے لمبا موضوع ہے۔ عورت بات چھیڑ دے تو وہ مختصر نہیں ہوتی، اور عورت کی بات چھڑ جائے تو وہ مختصر نہیں ہوتی۔ عورت خود بھی مختصر بات نہیں کرتی، اور عورت کی بات کی جائے تو وہ بھی مختصر نہیں ہوتی۔ لیکن مجھے بہرحال ایک بات کہنی ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ہجرتِ مدینہ پر ایک نظر
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی ہجرت ہماری تاریخ کا نہایت اہم واقعہ ہے اور اس پر امت کی اجتماعی زندگی کے کئی مسائل کا مدار ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسلامی تاریخ کا آغاز ہجرتِ نبوی سے قرار دیا، اسی وجہ سے ہمارا سن ہجری چل رہا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلمانوں کی اصل قومی و اجتماعی تاریخ ہجرتِ مدینہ سے شروع ہوئی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حق سے انکار اور مظلوم کی بدعا ، قدرتی آفات کا ایک سبب
ہم آج کل بارشوں کی کثرت اور بادلوں کے پھٹنے کے بعد سیلابی صورتحال سے دوچار ہیں اور قوم کے بہت سے طبقات و افراد بالخصوص دینی مدارس کے اساتذہ و طلبہ اپنے متاثرہ بھائیوں اور خاندانوں کی مدد میں مصروف ہیں۔ یہ قدرتی آفات کہلاتی ہیں جو اچانک غیبی ماحول سے سامنے آتی ہیں اور انسانی وسائل اور صلاحیتیں اکثر اوقات ان کا سامنا کرنے اور رکاوٹ ڈالنے میں ناکام ہو جاتی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مولانا عبد القدوس خان قارنؒ کا سفرِ آخرت
گزشتہ جمعۃ المبارک کو برادرِ عزیز مولانا حافظ عبد القدوس خان قارنؒ اچانک حرکتِ قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ایک عرصہ سے بیمار تھے مگر معمولات مسلسل جاری رہے، جمعرات کو جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ میں حسبِ معمول اسباق پڑھائے اور جمعۃ المبارک کو صبح نمازِ فجر پڑھائی۔ جمعہ سے قبل خطبۂ جمعہ کی تیاری کر رہے تھے، غسل کیا اور کپڑے پہنے، اسی دوران اجل کا بلاوا آ گیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
برادرِ عزیز مولانا عبد القدوس قارنؒ کی وفات اور سلسلۂ تعزیت
برادرِ عزیز حضرت مولانا حافظ عبد القدوس خان قارن استاذ الحدیث جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ آج نمازِ جمعہ سے قبل دل کے اچانک دورہ سے جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی کے حضور پیش ہو گئے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی نمازِ جنازہ آج عشاء کی نماز کے بعد دس بجے جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ میں ادا کی جائے گی، ان شاء اللہ تعالیٰ۔ مکمل تحریر
اصحابِ رسولؐ سے عقیدت قرآن کریم کی نظر میں
میں تو اپنے بھائی مولانا احسان اللہ فاروقی رحمہ اللہ تعالیٰ کا گلشن دیکھنے آتا ہوں، کبھی کبھی موقع مل جاتا ہے اور اپنے بھتیجوں کو کام کرتا دیکھنے آتا ہوں۔ خوشی ہوتی ہے، گلشن کو دیکھ کر بھی، ساتھیوں کا تعلق دیکھ کر بھی، اپنے بھتیجوں کی محنت دیکھ کر بھی، دل خوش ہو جاتا ہے اور تھوڑی سی چارجنگ مل جاتی ہے۔ میں تو اس نیت سے آتا ہوں۔ اور پھر سب سے بڑی بات کہ یہ سیدنا حضرت عثمان بن عفانؓ کی یاد میں محفل ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
علماء اور عوام میں پیدا ہوتی دوری اور اُس کا حل
محترم مولانا کفایت اللہ ہمدانی صاحب کا شکرگزار ہوں، وقتاً فوقتاً یاد کرتے ہیں، آپ حضرات سے ملاقات ہو جاتی ہے، اپنے محترم بزرگ حضرت مولانا محمد اشرف ہمدانی رحمہ اللہ تعالیٰ کی یاد تازہ ہو جاتی ہے اور کچھ وقت ایک اچھے ماحول میں گزر جاتا ہے۔ آج بھی اسی سلسلہ میں حاضری ہوئی ہے، مجھے گفتگو کے لیے جو موضوع دیا گیا ہے کہ علماء اور عوام الگ الگ کیوں نظر آتے ہیں؟ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سورۃ البقرۃ: ہدایت یافتہ لوگوں کی علامات و صفات
سورۃ البقرۃ کی ابتدائی چند آیات میں نے تلاوت کی ہیں، ترجمہ تو بعد میں کروں گا، لیکن تھوڑا سا پس منظر عرض کر دوں۔ اس سورۃ کا نام سورۃ البقرۃ ہے اور قرآن کریم کی سب سے طویل سورۃ ہے۔ مدنی سورۃ ہے یعنی مدینہ منورہ میں نازل ہوئی ہے، تقریباً اڑھائی پارے کی سورۃ ہے یہ۔ بقرہ گائے کو کہتے ہیں۔ اس میں گائے کا ایک قصہ ہے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانے کا، جس میں بنی اسرائیل کو ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
۷۸واں یومِ آزادی اور اس کے قومی تقاضے
اگست کا مہینہ شروع ہے۔ اگست کے مہینے میں عام طور پر ملک میں تقریبات اور پروگرامات آزادی کے حوالے سے ہوتے ہیں۔ ۱۴ اگست ۱۹۴۷ء کو ہم نے انگریزوں کی غلامی سے آزادی حاصل کی تھی اور پاکستان کے نام سے ایک نئی ریاست بھی قائم ہوئی تھی۔ تو ۱۴ اگست کو پورے ملک میں اور دنیا میں جہاں جہاں پاکستانی رہتے ہیں، خوشی کا دن منائیں گے۔ یہ آزادی کیا ہے، قوموں کی آزادی کیا ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 10
- 11
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »