اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ اور پاکستان کا اصولی موقف
آج مجھے گفتگو کرنی ہے اس سوال پر کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بات ہو رہی ہے، پاکستان کا اصولی موقف کیا ہونا چاہیے اور کیا ہے؟ اور معروضی حالات میں پاکستان کا مفاد کیا ہے؟ اس پر مجھے تھوڑی سی بات کرنی ہے لیکن مجھے اس سے پہلے، مسئلے کی نوعیت کیا ہے، اسرائیل کے قیام کے پس منظر پر تھوڑی سی گفتگو کرنا ہو گی، اس کے بعد موجودہ معروضی صورتحال سامنے آئے گی اور پھر میں اپنی رائے کا اظہار کروں گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انسانی حقوق کا عالمی دن اور ہمارے تحفظات
آج دس دسمبر ہے جو پوری دنیا میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ہیومن رائٹس چارٹر پر مختلف نشستوں میں ہم نے بات کی ہے، آگے بھی کرتے رہیں گے ان شاء اللہ، لیکن آج ایک اصولی بات کہ ہیومن رائٹس چارٹر کیا ہے، اس کے ساتھ ہمارے معاملات کیا ہیں، آج ذرا ایک جنرل قسم کی بات کروں گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ضلع دیر بالا کی ’’ختمِ نبوت کانفرنس‘‘
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ دیر کے عوام کو، علماء کرام کو، دینی کارکنوں کو مبارک باد دیتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے عظیم الشان ختمِ نبوت کانفرنس کا اہتمام کیا، جو آج کے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو، اپنے عوام کو، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی، حضورؐ کی محبت اور عقیدت، بالخصوص عقیدۂ ختمِ نبوت کے ساتھ شعوری وابستگی کے لیے محنت کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اجتہاد کا مسیحی دنیا سے مستعار تصور
سب سے پہلے تو آپ سب حضرات کو اس ذوق پر مبارکباد دینا چاہوں گا کہ مسائل کی تحقیق کا ذوق ہے، جو آج کل کم ہوتا جا رہا ہے، الحمد للہ اس ذوق نے آپ کو اکٹھا کیا ہوا ہے۔ کچھ مسائل جو ہمیں دینی حوالے سے پیش آتے ہیں، جن پر گفتگو ہوتی ہے، مباحثہ ہوتا ہے، ان پر تحقیق کر لی جائے، اپنا مطالعہ صحیح کر لیا جائے، مکمل کر لیا جائے، معلومات کی ترتیب صحیح کر لی جائے، تاکہ متعلقہ مسئلے پر بات اعتماد سے کر سکیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نشرِ خبر اور اسلامی تعلیمات
بخاری شریف میں ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، ایک مرحلے میں، کچھ دن ایسا ہوا کہ حضورؐ کو اپنے اوپر کچھ اثرات محسوس ہوتے تھے۔ ظاہری بات یہ ہوتی تھی کہ کھانا کھایا ہے [پھر بھول کر] دوبارہ مانگا ہے [بتایا جاتا کہ] ابھی تو آپ نے کھانا کھایا تھا [فرماتے] اچھا۔ کھانا نہیں کھایا [عرض کیا جاتا کہ] کھانا کھا لیں [فرماتے کہ] کھا لیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
علم کی حفاظت کے دو پہلو
بخاری شریف کی ’’کتاب العلم‘‘ میں ہمارے ایک قدیمی بزرگ حضرت امام ربیعۃ الرائے رحمہ اللہ تعالیٰ کی ایک نصیحت اور ایک ارشاد امام بخاریؒ نے نقل کیا ہے کسی ترجمۃ الباب میں۔ امام ربیعہ رائےؒ کا تعارف یہ ہے کہ یہ حضرت امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے بھی استاذِ محترم ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے بھی استاذِ محترم ہیں، اس کے بعد کچھ اور کہنے کی ضرورت باقی نہیں رہ جاتی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حلال اور حرام طے کرنے کے اختیار میں اسلامی اور مغربی فلسفے کا جوہری فرق
بیت النور میں مختلف اوقات میں حاضری کا موقع ملتا رہتا ہے۔ آپ حضرات سے گفتگو بھی ہوتی ہے اور مولانا عثمان آفاق صاحب اور ان کی پوری ٹیم کا شکرگزار ہوں کہ اساتذہ کے ساتھ، طلبہ کے ساتھ ملاقات کا اور گفتگو کا موقع پیدا کر لیتے ہیں۔ آج بھی حاضری ہوئی ہے تو مشورہ یہ ہوا کہ، ایک گفتگو میری آپ کی چل رہی ہے ترتیب سے، اسی کا ایک حصہ عرض کروں گا۔ یاد ہو تو میں نے آپ کے سامنے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
علماء دین کی تین اہم ذمہ داریاں
احادیث مبارکہ کے بارے میں جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حجۃ الوداع کے خطاب میں یہ ہدایت آپ پڑھ چکے ہیں کہ ’’فلیبلغ الشاہد الغائب‘‘ جو باتیں تم نے مجھ سے سنی ہیں انہیں آگے پہنچاؤ! یعنی ارشادِ نبویؐ یہ ہے کہ قرآن کریم کی طرح جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور اعمال و سنن بھی امت کے علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں اپنے آپ تک محدود نہ رکھیں بلکہ آگے جہاں تک ہو سکے پہنچائیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
علماء کرام کے لیے انگلش لینگوئج اور ٹائم مینجمنٹ کورسز کی ضرورت
میں سب سے پہلے تو اِس کورس کے اِس مرحلے کے اختتام پر مفتی خالد محمود صاحب کو، مفتی شمس الدین صاحب کو، اور تمام اساتذہ اور تمام طلبہ کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔ میں یہاں اپنا ادارہ سمجھ کے آتا ہوں، میرا ادارہ ہے، آتا رہتا ہوں اور آتا رہوں گا ان شاء اللہ۔ آج بہت باتیں کرنے کو جی چاہ رہا تھا لیکن میں سمیٹ رہا ہوں، وقت نہیں ہے، پھر کبھی سہی ان شاء اللہ، لیکن ایک دو باتیں صرف ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’نفاذِ شریعت: کیا، کیوں اور کیسے؟‘‘
تنظیم اسلامی کے قائدین بالخصوص محترم ڈاکٹر اسرار احمد صاحب اور حافظ عاکف سعید صاحب کا شکرگزار ہوں کہ آپ حضرات کے ساتھ اس ملاقات میں مجھے بھی شرکت کا شرف بخشا۔ ’’نفاذِ شریعت: کیا، کیوں اور کیسے؟‘‘ اس پر مختصراً چند باتیں عرض کرنا چاہوں گا۔ (۱) ’’کیا‘‘ کی بات تو واضح ہے۔ شریعت کیا ہے؟ قرآن پاک، سنتِ رسول، خلافتِ راشدہ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور صحابہ کرامؓ نے جو معاشرت کا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حقوق اللہ، حقوق العباد اور حقوق النفس میں توازن
حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں علمی دنیا کی ایک بڑی شخصیت ہیں، حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما، حدیثِ رسول کے بڑے راویوں میں سے ہیں۔ پانچ چھ جو بڑے راوی ہیں نا، ان میں سے عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما؛ حدیث، علم، دین، ان کا اوڑھنا بچھونا تھا، علمی دنیا کے آدمی تھے۔ ان کے والد محترم حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی جدوجہد کا تسلسل اور اہلِ دین کی استقامت
اسلامک رائٹرز موومنٹ کا یہ اجلاس، میرے لیے اس میں شرکت سعادت کی بات ہے، دوستوں سے ملاقات ہو رہی ہے اور حالات سے آگاہی ہو رہی ہے۔ جب یہ فورم وجود میں آیا تھا، مجھ سے بات ہوئی تھی تو میں یہ سمجھا تھا کہ جیسے یہ فورم بنا کرتے ہیں، بہت بنے ہیں، بہت چلے ہیں، تاریخ کی نذر ہو گئے ہیں، یہ بھی ایک فورم ہے اچھا، جذبے کے ساتھ بن رہا ہے۔ لیکن مجھے یہ خوشی پہلی اس بات کی ہے کہ تسلسل ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’احکامِ شرعیہ میں حالات و زمانہ کی رعایت‘‘
میاں محمد نعمان صاحب کا اور مولانا سعید عاطف صاحب کا شکرگزار ہوں کہ آپ حضرات کے ساتھ ملاقات کا، بہت سے ارشادات سننے کا، کچھ باتیں کہنے کا موقع عنایت فرمایا۔ میں صرف یہ حضرت مولانا محمد تقی امینی رحمہ اللہ تعالیٰ کی کتاب کے بارے میں دو تین باتیں عرض کروں گا سرسری طور پر۔ پہلی بات یہ ہے کہ خود میری زندگی کا فکری رخ متعین کرنے میں جن تین چار کتابوں کا دخل ہے ان میں مولانا کی یہ کتاب بھی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’وبضدھا تتبین الاشیاء‘‘
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ میں وفاق ہائے ایوان ہائے صنعت و تجارت اور مرکز الاقتصاد الاسلامی بالخصوص شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم کا شکرگزار ہوں اس محفل کے اہتمام پر اور اس جدوجہد کے آغاز پر اور اس کے بعد حاضری کا موقع دینے پر۔ میں دو تین باتیں مختصراً عرض کروں گا۔ سود کا خاتمہ۔ اس کا ایک دائرہ تو عالمی ہے۔ سود کا خاتمہ نسلِ انسانی کی ضرورت ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ختمِ نبوت کانفرنس گوجرانوالہ: تمام احباب کا شکریہ
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ خطاب تو فرمائیں گے قائدین جو تشریف لائے ہیں۔ میرا آج خطاب کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ صرف شکریہ ادا کرنے کے لیے کھڑا ہوا ہوں: سب سے پہلے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا کہ انہوں نے اس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ تمام جماعتیں، دینی حلقے، جنہوں نے اس کانفرنس کے لیے پورے ڈویژن میں محنت کی۔ اور اس کے بعد آپ سب حضرات کا کہ آپ حضرات ذوق و شوق سے تشریف لائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نفاذِ شریعت، دہشت گردی اور تکفیر و قتال کے تین الگ الگ مسئلے
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ میں اس حوالے سے آج تھوڑی سی گفتگو کرنا چاہوں گا کہ اس وقت جو داعش یا تحریکِ طالبانِ پاکستان یا دنیا میں اسلام کے نام پر دہشت گردی کے جو گروپ ہیں، ان کے حوالے سے ملک میں بھی، بین الاقوامی سطح پر بھی گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ اور میں عرض کرنا چاہوں گا کہ تین مسئلے بالکل الگ الگ ہیں جن کو خلط ملط کر دیا گیا ہے۔ مکمل تحریر
بزرگوں کی جدوجہد کے بنیادی اہداف
پشاور سے اسلام آباد جاتے ہوئے راستے میں پروگرام بنا کہ شیخ الہندؒ اکیڈمی کے دوستوں سے ملاقات ہو جائے تو ہم تھوڑی دیر کے لیے رکے ہیں۔ سرگرمیاں معلوم ہوتی رہتی ہیں، خوش ہوتے رہتے ہیں، اور دعائیں کرتے رہتے ہیں کہ اللہ پاک اس فکر کو ہمارے مستقبل کی نئی نسل میں اور مستقبل کی قیادت میں اللہ پاک ہمیں منتقل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ ہمارے بزرگوں نے اس خطے کی آزادی کی جنگ لڑی تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانیؒ کی وفات پر تعزیتی پیغام
مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانیؒ کا سانحہ ارتحال صرف اہلِ علم اور اہلِ دین کے لیے ہی نہیں، پوری قوم کے لیے پوری امت کے لیے شدید صدمہ کا باعث ہے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حضرت مفتی صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کا تعلق ایک عظیم علمی خانوادے سے تھا، ان کے والد محترم، دادا محترم، ان کے خاندان نے نہ صرف امت کی علمی اور دینی رہنمائی کی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نئی نسل کی راہنمائی اور الغزالی میڈیا
آج مرکز الغزالی اسلام آباد اور الغزالی میڈیا ہیڈ آفس میں حاضری میرے لیے خوشی کی بات ہے، مجھے یہ سن کر بڑی مسرت ہوئی خوشی ہوئی۔ ملک میں مختلف دوست میڈیا کے ذرائع ابلاغ کے، دین کے لیے، ملک کے لیے، قوم کے لیے مثبت اور مفید استعمال کے حوالے سے فکرمند ہیں کام کر رہے ہیں۔ اور دوست اس میں متفکر بھی ہیں اور محنت بھی کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ڈاکٹر اسرار احمدؒ کے ساتھ میری مناسبت کے مختلف پہلو
پاکستان کی ایک عظیم دینی شخصیت جنہوں نے زندگی بھر قرآن پاک کا پیغام لوگوں تک پہنچانے میں، خلافت کا پرچم بلند کرنے میں، دینی اقدار کی سربلندی میں، اور اسلام کے غلبہ اور نفاذ میں اپنی تمام توانائیاں صَرف کیں اور آخر وقت تک اسی مشن پر گامزن رہے۔ ڈاکٹر اسرار احمد رحمۃ اللہ علیہ ہمارے ملک کی دینی تحریکات میں اور دینی شخصیات میں صفِ اول کی شخصیت ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی و ملّی تحریکات میں کامیابی کا راز
آپ ذرا اگر تاریخ پہ نظر رکھتے ہیں، تو تحریکِ خلافت لے لیں، تحریکِ آزادی لے لیں، تحریکِ پاکستان لے لیں، ان تینوں بڑی تحریکوں میں قیادت مشترک تھی قدیم تعلیم اور جدید تعلیم کی۔ تحریکِ خلافت میں مولانا محمد علی جوہرؒ علی گڑھ کے فارغ تھے اور مولانا حبیب الرحمٰن لدھیانویؒ دیوبند کے فارغ تھے، اور مولانا ظفر علی خانؒ علی گڑھ کے گریجویٹ تھے۔ اکٹھے تھے۔ میں تاریخ کا ایک سوال ذکر کروں گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
کشمیر کا مقدمہ: اقوام متحدہ کا کردار اور ہماری ذمہ داری
آج کی اس نشست کو بھی اسی عنوان کے ساتھ مُعنوَن کیا گیا ہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ، اپنے بھارتی مسلمان بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا، ہم آہنگی کا اظہار کریں اور ان کو حوصلہ دلائیں کہ ان کی مظلومیت میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ اس مناسبت سے دنیا بھر میں ریلیاں بھی ہو رہی ہیں، جلسے بھی ہو رہے ہیں، نشستیں بھی ہو رہی ہیں، بیانات بھی ہو رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نئی پود کے شکوک و شبہات اور ان کا سدباب
کافی عرصے کے بعد درسِ قرآن ڈاٹ کام میں حاضری کا اور دوستوں سے ملاقات کا موقع مل رہا ہے۔ بڑی خوشی ہوتی ہے سرگرمیاں دیکھ کر اور تسلسل دیکھ کر۔ اللہ پاک قبول فرمائیں اور مزید برکات، ترقیات نصیب فرمائیں۔ آج میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک پہلو پر کچھ تھوڑی سی گزارشات عرض کرنا چاہوں گا۔ وہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں ایک شکایت کافی عرصے سے موجود ہے لیکن اب بڑھتی جا رہی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ابراہیمی معاہدہ: نیا جال لائے پرانے شکاری
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات پھر دہرائی ہے کہ سعودی عرب ’’ابراہیمی معاہدہ‘‘ پر جلد دستخط کر دے گا اور اس کے بعد بہت سے دیگر مسلم ممالک بھی اس میں شریک ہو جائیں گے۔ ابراہیمی معاہدہ سے مراد مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسبت کے حوالہ سے مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کے خلاف نفرت کے ماحول کو کم کرنا اور یہودیوں کو ایک مشترکہ ماحول میں لا کر تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
افغانستان کی آزادی، غزوۂ احزاب کے حوالے سے
جناب سرورِ کائنات، فخرِ موجودات، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کے ایک پہلو پر توجہ دلانا چاہوں گا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غزوۂ احزاب سے فارغ ہوئے۔ غزوۂ احزاب کیا تھا؟ قریش نے بدر کی جنگ میں، اُحد کی جنگ میں ناکام ہونے کے بعد عرب قبائل کا متحدہ محاذ بنا لیا تھا اور مدینہ منورہ پہ چڑھ دوڑے تھے، محاصرہ کر لیا تھا، اور قرآن پاک نے اس محاصرے کی بڑی عجیب منظر کشی کی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پیش آمدہ مسائل کی فکر اور حل
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ آج کی گفتگو کے موضوع میں فکری جدوجہد اور فکری راہنمائی کے دو جملے شامل ہیں اس لیے آج اسی پر کچھ عرض کروں گا کہ فکری جدوجہد کیا ہوتی ہے اور اس کے تقاضے کیا ہیں؟ اس کے لیے جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو درپیش کچھ مسائل کا تذکرہ کرنا چاہوں گا تاکہ اس کا صحیح مطلب اور مقصد سمجھا جا سکے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پشاور میں تنفیذِ حلال کونسل کا اجلاس
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ تنفیذ حلال کونسل کے اس اہم اجلاس میں شرکت پر آپ سب دوستوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، اللہ تعالیٰ قبولیت و ثمرات سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔ عقیدہ و عبادت کے بعد آسمانی تعلیمات میں جس بات پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے وہ حلال و حرام کے مسائل اور احکام ہیں۔ حضرات انبیاء کرام علیہم السلام نے ہر دور میں حلال و حرام کے بارے میں آسمانی تعلیمات کی پابندی کی تلقین فرمائی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
جب حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے حضرت عثمان بن عفانؓ کا دفاع کیا
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ بخاری شریف کی روایت ہے، حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے بعد کا واقعہ ہے۔ شہید ہو چکے تھے، صورتحال تبدیل ہو چکی تھی۔ ظاہر بات ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت میں مسلمان کہلانے والوں کا ہی گروہ تھا۔ انہی کا ’’کارنامہ‘‘ تھا یہ۔ تو حضرت عثمانؓ کے مخالفین بھی موجود تھے۔ رہے ہیں۔ اور بخاری شریف کے اندر جو اصطلاحات استعمال ہوئی ہیں نا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اعمالِ صالحہ اور ان کی حفاظت
میرے لیے یہ خوشی اور سعادت کی بات ہے کہ جامعہ بنوریہ کے اس نشریاتی پروگرام میں حاضری اور مختلف سامعین، ناظرین سے گفتگو اور بالواسطہ ملاقات کا موقع ملا ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہماری اس گفتگو کو قبول فرمائیں، کچھ مقصد کی باتیں کہنے سننے کی توفیق عطا فرمائیں، اور دینِ حق کی جو بات علم میں آئے، سمجھ میں آئے، اللہ پاک عمل کی توفیق سے بھی نوازیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
فلسطین کے بارے میں صدر ٹرمپ کا منصوبہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطین کے بارے میں جو نیا منصوبہ سامنے آیا ہے وہ پوری صورت حال کو نئے رخ پر ڈھالنے کا منصوبہ ہے جس کے بارے میں مسلم حکمرانوں اور دانش وروں کے سنجیدہ غور و خوض کی ضرورت ہے۔ ہمارے خیال میں بیت المقدس کے حوالہ سے یہود و نصاریٰ کی قدیمی کشمکش نے نیا پینترا بدلا ہے اور مسیحی فریق نے، جو اس سے قبل پس منظر میں تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 3
- 4
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »