سودی نظام کے خاتمہ کا فیصلہ: سرکاری اعلانات اور حکومت کی نئی مالیاتی اسکیم
روزنامہ جنگ لاہور ۲۱ جون ۲۰۰۰ء کی ایک خبر کے مطابق دارالعلوم کراچی کے صدر مہتمم مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی نے اس امر پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے کہ حکومت ایک طرف سودی قوانین کے خاتمہ کی بات کر رہی ہے مگر دوسری طرف حکومت کی طرف سے جن نئی مالیاتی اسکیموں کا اعلان کیا گیا ان میں سود پر مبنی اسکیم بھی شامل ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
غریب ممالک کیلئے عالمی قرضوں سے نکلنے کا راستہ
روزنامہ اوصاف اسلام آباد ۱۳ اپریل ۲۰۰۰ء کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے خلاف گزشتہ روز ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے زنجیریں پکڑ رکھی تھیں جو اس بات کو ظاہر کر رہے تھے کہ چھوٹے ممالک آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں میں جکڑے ہوئے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مالیاتی کمیشن
روزنامہ نوائے وقت کے مدیر محترم نے ۲۵ جنوری ۲۰۰۰ء کے ایک ادارتی شذرہ میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کی ہدایت پر ملک کے مالیاتی نظام کو سودی اثرات سے نجات دلانے اور اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جس مالیاتی کمیشن کا اعلان کیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سودی نظام اور سپریم کورٹ کا فیصلہ
روزنامہ اوصاف اسلام آباد ۲۲ جنوری ۲۰۰۰ء نے این این آئی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ملک میں سودی نظام کے خاتمہ کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کے شریعت ایپلٹ بینچ نے گزشتہ دنوں جو تاریخی فیصلہ صادر کیا ہے، اس کے خلاف اپیل کے لیے صرف دو دن کی میعاد باقی رہ گئی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سودی نظام، وفاقی شرعی عدالت اور حکومتِ پاکستان
حکومتِ پاکستان نے وفاقی شرعی عدالت میں ایک نئی درخواست دائر کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے چند سال قبل سودی نظام کو غیر شرعی قرار دینے کا جو فیصلہ دیا تھا اس پر نظرثانی کی جائے۔ روزنامہ نوائے وقت لاہور نے اس درخواست کی جو تفصیلات ۱۴ فروری ۱۹۹۹ء کی اشاعت میں پیش کی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
غیر سودی نظام اور ہمارے معاشی ماہرین
روزنامہ جنگ لاہور نے ۱۷ اپریل ۱۹۸۹ء کے شمارے میں خبر دی ہے کہ ملکی اور غیر ملکی بینکوں کے ماہرین نے مالیاتی اداروں اور بینکوں میں سود کا نظام ختم کرنے کو ناقابلِ عمل قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے بینکنگ سسٹم خطرہ میں پڑ جائے گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حسبہ ایکٹ اور اسلامی نظریاتی کونسل
ایک اخباری رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے صوبہ سرحد کی حکومت کی طرف سے پیش کیے جانے والے ’’حسبہ ایکٹ‘‘ کو یہ کہہ کر ناقابلِ عمل قرار دے دیا ہے کہ اس سے ایک متوازی سسٹم وجود میں آجائے گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
کار فنانسنگ اور اسلامی نظریاتی کونسل
روزنامہ جنگ لاہور ۳ نومبر ۲۰۰۳ء میں شائع شدہ ایک خبر کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ کار فنانسنگ اسراف کی حوصلہ افزائی ہے اس لیے حکومت اس پر پابندی لگائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ شریعت نے بلا ضرورت قرض لینے سے منع کیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سرمایہ دارانہ و جاگیردارانہ نظام کا تسلسل
روزنامہ جنگ لندن ۲۶ ستمبر ۲۰۰۱ء کی ایک خبر کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے سرمایہ دارانہ و جاگیردارانہ نظام کو ظالمانہ نظام قرار دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ اس نظام کو تبدیل کیا جائے۔ کونسل کی سفارش میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام تمام تر خرابی کی جڑ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دستور پاکستان، قرارداد مقاصد اور قرآن و سنت کی بالادستی
روزنامہ جنگ لاہور ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۷ء کی خبر کے مطابق پنجاب اسمبلی نے انجینئر ظفر اقبال ملک ایم پی اے کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے جس میں وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ دستور پاکستان میں ترمیم کر کے قرآن و سنت کو ملک کا سپریم لاء قرار دیا جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 117
- 118
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »