حیات عیسٰی علیہ السلام اور پنجاب ٹیکسٹ بور ڈ لاہور
اہل اسلام کا اجماعی عقیدہ ہے کہ سیدنا حضرت عیسیٰ ؑ زندہ آسمانوں پر اٹھائے گئے تھے، وہ اسی حالت میں دنیا میں دوبارہ تشریف لائیں گے اور مدینہ منورہ میں وفات پاکر جناب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روضۂ اطہر میں مدفون ہوں گے۔ اس کے برعکس قادیانی امت ایک عرصہ سے اس عقیدہ کا پرچار کر رہی ہے کہ حضرت عیسٰیؑ وفات پا چکے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
کیا اسلام مکمل ضابطہ حیات نہیں؟
روزنامہ نوائے وقت لاہور ۷ نومبر۲۰۰۷ء کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا ہے کہ اسلام مکمل دین ہے مگر مکمل ضابطہ حیات نہیں ہے، اسلام میں چہرے کا پردہ ہے نہ سر کا، یہ محض معاشرتی رواج ہے، جبکہ حجاب صرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے لیے تھا۔ ڈاکٹر خالد مسعود نے یہ بھی کہا ہے کہ حدود اللہ کا کوئی تصور قرآن میں موجود نہیں ہے، یہ تصور فقہاء حضرات کا ہے کہ مخصوص جرائم کی سزا کو حدود اللہ کہا جائے، وغیرہ ذٰلک ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’معتدل مسلمان‘‘ کا امریکی معیار
دہلی سے شائع ہونے والے جریدہ سہ روزہ دعوت کی ۱۶ نومبر ۲۰۰۷ء کی اشاعت میں امریکہ کے تحقیقی ادارہ ’’راند‘‘ کے حوالہ سے ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی راہنماؤں کی طرف سے ’’اعتدال پسند مسلمانوں‘‘ کو مسلم ممالک میں آگے لانے او ر ’’انتہا پسندوں‘‘ کو کارنر کرنے کی جو پالیسی جاری ہے اور جس پر اربوں ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں اس میں ’’معتدل مسلمانوں‘‘ سے ان کی مراد کیا ہے اور وہ کن حوالوں سے اعتدال پسند مسلمانوں اور انتہا پسند مسلمانوں کے درمیان امتیاز قائم کرتے ہیں؟ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تحریک طلبہ و طالبات
لال مسجد اور جامعہ حفصہؓ کے افسوسناک سانحہ کے پس منظر میں پشاور میں ایک اجلاس کے دوران ’تحریک طلبہ و طالبات‘‘ کے نام سے ایک فورم کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے جس کے سربراہ حضرت مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ دامت برکاتہم کو منتخب کیا گیا ہے اور ان کی امارت میں صوبائی امراء اور دیگر ذمہ داروں کا تعین کرکے اسی رخ پر تحریک کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو لال مسجد اور جامعہ حفصہؓ کے خلاف آپریشن سے قبل موجود تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
لال مسجد کا سانحہ اور اقوام متحدہ
لال مسجد اور جامعہ حفصہؓ کے خلاف حکومت کے وحشیانہ آپریشن کے بعد اس کی صدائے بازگشت پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے اور مختلف اداروں میں اس کے اسباب و عوامل اور نتائج و عواقب پر بحث جاری ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے سو موٹو نوٹس اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے دائر کردہ رٹ کو غازی عبدالرشید شہیدؒ کے اہل خاندان کی طرف سے دی گئی درخواستوں کے ساتھ جمع کرتے ہوئے اس کیس کو آگے بڑھا رہی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اللہ تعالیٰ کے خلاف امریکی سینیٹر کا مقدمہ
نیویارک سے شائع ہونے والے اردو ہفت روزہ نیویارک عوام نے ۲۱ تا ۲۷ ستمبر ۲۰۰۷ء کی اشاعت میں خبر دی ہے کہ امریکہ کی ریاست نبراسکا کے ایک سینیٹر ارتی چیمبر نے ڈگلس کاؤنٹی کی عدالت میں خدا پر مقدمہ دائر کر دیا ہے، اس نے اپنی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ خدا نے اسے اور اس کے حلقہ انتخاب کے لوگوں کو خوف و دہشت میں مبتلا کر دیا ہے۔ اوماہا کے سینیٹر نے کہا ہے کہ خدا نے زمین پر رہنے والے اربوں انسانوں کو بڑے پیمانے پر ہلاکتوں، تباہ کاریوں اور دہشت کے ذریعے دہشت زدہ کر دیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
امریکہ میں دعوت اسلام اور تحفظ ختم نبوت کے تقاضے
نیویارک سے شائع ہونے والے اردو ہفت روزہ پاکستان پوسٹ نے ۲۰ تا ۲۶ ستمبر ۲۰۰۷ء کی اشاعت میں خبر دی ہے کہ نیویارک اسٹیٹ پولیس کے دو نوجوان افسروں نے اسلام کی سادگی اور تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ہے۔ مین ہیٹن نارتھ زون کے ڈیٹیکٹو جیف فالکنر اور کمیونٹی آفیئرز کے لفٹیننٹ لمیونٹی جیسپرز نے اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (اکنا) کے مرکزی ہیڈ کوارٹر جمیکا کوئنز میں ایک افطار پارٹی کے موقع پر اسلام قبول کر لیا۔ پولیس افسران کے قبول اسلام کے وقت کافی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سیدنا حضرت عیسٰی علیہ السلام اور قرآنی تعلیمات
جدہ سے شائع ہونے والے روزنامہ اردو نیوز نے ۲۰ اگست ۲۰۰۷ء کی اشاعت میں خبر دی ہے کہ برطانیہ کا ایک ٹی وی چینل آئی ٹی وی سیدنا حضرت عیسٰی علیہ السلام کے بارے میں ایک خصوصی پروگرام پیش کرنے کا پروگرام بنا رہا ہے جس میں حضرت عیسٰیؑ کو قرآن کریم کی نظر سے دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس دستاویزی فلم کی بنیادی بات یہ ہے کہ حضرت عیسٰیؑ نہ تو مسیحا تھے اور نہ ہی انہیں مصلوب کیا گیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسقاطِ حمل اور پاپائے روم
کیتھولک مسیحیوں کے عالمی پیشوا پاپائے روم پوپ بینڈیکٹ شانز دہم نے اسقاط حمل کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اسے انسانی حقوق میں شمار نہ کیا جائے۔ نیویارک سے شائع ہونے والے اردو ہفت روزہ پاکستان پوسٹ نے ۱۳ تا ۱۹ ستمبر ۲۰۰۷ء کی اشاعت میں خبر دی ہے کہ پاپائے روم نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف یورپ کے سفارتکاروں اور نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسقاط حمل یکسر ناقابل قبول ہے اور اسے انسانی حقوق نہ سمجھا جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
علمی و فکری جدوجہد کا سب سے اہم محاذ
امریکہ میں نائن الیون کے سانحہ کے بعد نہ صرف یہ کہ مسلمانوں میں دین سے تعلق کا رجحان بڑھ رہا ہے اور مساجد و مکاتب کی رونق میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ امریکی دانشوروں میں بھی یہ سوچ نمایاں ہوتی دکھائی دے رہی ہے کہ سوسائٹی اور ریاست سے مذہب کا تعلق منقطع کرنے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنے کی ضرورت ہے اور وہ مذہب ہی کے ذریعے پُر ہو سکتی ہے۔ واشنگٹن میں ایک مسلمان دانشور سے ملاقات ہوئی جو امریکی دانشوروں کے ساتھ مل کر اس مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 201
- 202
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »