پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ عالمی مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوت ہم سب کی طرف سے شکریہ و تبریک کی مستحق ہے کہ تحریک ختم نبوت کے تسلسل کو قائم رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں عوامی بیداری کے لیے مختلف سطحوں پر اجتماعات کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔ آج کی یہ کانفرنس بھی اسی مہم کا حصہ ہے جو اس موقع پر ہو رہی ہے کہ ستمبر ۱۹۶۵ء کی جنگ کو نصف صدی مکمل ہونے پر پوری قوم ’’یومِ دفاعِ پاکستان‘‘ جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۵ ستمبر ۲۰۱۵ء

ذکرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے چند آداب

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ جب بھی فیصل آباد حاضری ہوتی ہے مولانا عبد الرزاق صاحب مہتمم جامعہ اسلامیہ محمدیہ کا تقاضہ ہوتا ہے کہ جامعہ کے اساتذہ و طلبہ سے کچھ گفتگو ہو جائے، ان کے ارشاد کی تعمیل میں آج اس حوالہ سے کچھ عرض کرنا چاہوں گا کہ ہماری دینی مجالس میں جہاں قرآن و سنت کے احکام کا ذکر ہوتا ہے وہاں بزرگانِ دین کا تذکرہ بھی کیا جاتا ہے اور ان سے راہنمائی حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ برکتوں اور رحمتوں سے بھی ہم فیضیاب ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۲ اکتوبر ۲۰۱۵ء

نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے تقاضے

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ مجھے آج کی اس نشست میں ’’نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کا کردار‘‘ کے عنوان پر کچھ گزارشات پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے، اس کے بارے میں چند معروضات پیش کرنا چاہوں گا۔ (۱) پہلی بات یہ کہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت کی اولین ذمہ داری ماں باپ اور گھر کے ماحول کی ہے، جیسا کہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ہر پیدا ہونے والا بچہ فطرتِ سلیمہ پر پیدا ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۱ نومبر ۲۰۱۵ء

مادۂ تولید کی خرید و فروخت کا مسئلہ

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ بخاری شریف کی روایت ہے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اسلام سے پہلے جاہلیت کے زمانے میں مرد اور عورت کے تعلقات، خاندان میں میاں بیوی اور اولاد کے نظم کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں کہ نکاح کی مختلف صورتیں ہوتی تھیں جسے نکاح سمجھا جاتا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۰ جولائی ۲۰۲۴ء

ملالہ پر حملہ قابلِ مذمت، مگر۔۔۔۔!

ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ کی مذمت اور اس کے لیے دعائے صحت کی اپیل میں پوری قوم کے ساتھ میں بھی شریک ہوں۔ گزشتہ جمعہ کو مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ میں نماز جمعہ کے اجتماع کے موقع پر ہم نے اس وحشیانہ حملے کی مذمت کی اور ملالہ کے لیے اجتماعی طور پر دعائے صحت بھی کی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۶ اکتوبر ۲۰۱۲ء

علیحدگی کے نتائج پر بھی غور کر لو

آج کے اخبارات میں دو خبریں بظاہر الگ الگ ہیں، لیکن اپنے مفہوم اور دائرہ کے حوالہ سے ایک ہی جیسی ہیں۔ ایک خبر یہ ہے کہ وزیر داخلہ جناب عبد الرحمٰن ملک نے گلگت کے دورہ کے موقع پر ملت جعفریہ کے دیگر مطالبات کے ساتھ ساتھ اس مطالبہ کی منظوری کا بھی اعلان کر دیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں ان کا تعلیمی نصاب الگ ہو گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۳ مارچ ۲۰۱۲ء

طالبات کے لیے ایک سبق

ہماری بڑی ہمشیرہ محترمہ اچھڑیاں ضلع مانسہرہ میں اپنے شہید بیٹے حاجی عدیل عمران کی یاد میں طالبات کی دینی درس گاہ قائم کر کے وفاق المدارس کے نصاب کے مطابق درسِ نظامی کی تدریس میں گزشتہ دو عشروں سے مصروف ہیں۔ عدیل عمران شہید ہمارا عزیز بھانجا تھا، جو جہادِ افغانستان کے مختلف مراحل میں شامل رہا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۹ و ۲۰ جون ۲۰۱۲ء

دینی مدارس میں تقریبات کی بہار

اس وقت جامعہ مظاہر العلوم کوٹ ادو کی لائبریری میں بیٹھا یہ سطور تحریر کر رہا ہوں۔ گزشتہ کئی دنوں سے مختلف دینی مدارس میں ختم بخاری شریف کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہر العلوم میں بھی آج (26 مئی) ظہر کے بعد بخاری شریف کا آخری سبق ہو گا، جس کے لیے اپنے پرانے بزرگ دوست حضرت مولانا عبد الجلیل صاحب کے حکم پر حاضر ہوا ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۸ مئی ۲۰۱۲ء

کیا مساجد و مدارس رعایت کے مستحق نہیں؟

”اوگرا“ نے مساجد و مدارس کو کمرشلائزڈ کرتے ہوئے انہیں فیکٹریوں کے زمرے میں شامل کر لیا ہے اور ان کے گیس کے کنکشن کی فیس اور استعمال کے نرخ دس گنا بڑھا دیے ہیں، جس پر مختلف دینی حلقوں کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کے ایک اخباری بیان کے مطابق اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۴ دسمبر ۲۰۱۲ء

مسئلہ ختم نبوت و ناموسِ رسالت اور اہلِ مغرب کا دوہرا معیار

روزنامہ جنگ راولپنڈی میں ۲۱ مئی ۲۰۱۰ء کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے حال ہی میں ایک قرارداد منظور کی ہے، جس میں پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ ناموس رسالت کے قانون کو تبدیل کرے۔ جبکہ کانفرنس میں شریک پاکستان کے وفاقی وزیر شہباز بھٹی نے اس موقع پر کہا ہے کہ وہ اس پر کام کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۹ مئی ۲۰۱۰ء

Pages


2016ء سے
Flag Counter