معزز ارکان پارلیمنٹ کی خدمت میں پاکستان شریعت کونسل کی عرضداشت
پاکستان شریعت کونسل اسلام آباد و راولپنڈی کے سرکردہ رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس ۳ اپریل ۲۰۱۴ء کو اسلام آباد میں کونسل کے مرکزی امیر مولانا فداء الرحمٰن درخواستی کی قیام گاہ پر ان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب امیر مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی اور سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی کے علاوہ مولانا عبد المجید ہزاروی، مولانا محمد رمضان علوی، مفتی محمد سیف الدین، جناب صلاح الدین فاروقی، مولانا قاری محمد الیاس ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تحریک انسدادِ سود پاکستان
سودی نظام کے خلاف وفاقی شرعی عدالت میں دائر کیس کی سماعت چند روز میں پھر شروع ہونے والی ہے اور مختلف اربابِ علم و دانش اس میں اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ کیس گزشتہ تین عشروں کے دوران مختلف سطحوں پر عدالتوں میں زیر سماعت چلا آ رہا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت اس سلسلہ میں پہلے بھی ایک واضح فیصلہ دے چکی ہے جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کی گئی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ناخداؤں کا گھمنڈ اور عذابِ الٰہی کا ضابطہ
مکہ مکرمہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت اور قریش کی طرف سے مخالفت وحی کے بعد شروع ہو گئی تھی، تیرہ سال تک پورے عروج پر یہ مخالفت اور کشمکش رہی جس کے مختلف مراحل ہیں۔ مخالفت اس حد تک آگے بڑھی کہ ایک موقع پر بیت اللہ کے سامنے کھڑے ہو کر قریش کے بڑے سرداروں نے اللہ پاک سے خطاب کر کے یہ کہا جو قرآن پاک میں ہے: "واذ قالوا اللھم ان كان ھذا ھو الحق من عندك فامطر علينا حجارۃ من السماء أو ائتنا بعذاب اليم" ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ ابھی تھوڑی دیر میں نے پہلے جی ٹی روڈ پر تاجر برادری کے ہڑتالی کیمپ میں حاضری دی ہے اور تاجروں کی یہ جو جدوجہد ہے یہ ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف اور بجلی کے ناقابل برداشت بلوں کے خلاف اور ہوشربا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف تاجر برادری نے احتجاجی مہم کا فیصلہ کیا ہے، ان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے علماء کرام کے ساتھ میں شریک ہوا ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’تعلیماتِ اسلام‘‘
سوال و جواب کے ذریعہ تعلیم بھی علم اور معلومات حاصل کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے اور ہر دور میں اس کا استعمال چلا آ رہا ہے۔ قریب زمانہ میں مفتئ اعظم ہند حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ دہلویؒ کا مقبولِ عام سلسلہ ’’تعلیم الاسلام‘‘ کے عنوان سے ہمارے تعلیمی نظام کا حصہ رہا ہے اور اب بھی اس سے استفادہ جاری ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انتخابی امیدواروں کی اہلیت کا معاملہ
انتخابی امیدواروں کی سکروٹنی کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے اور اب نااہل قرار دیے جانے والے امیدواروں کے انتخاب میں حصہ لینے کا معاملہ اپیلوں کے دائرے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس دوران کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں پر جو کچھ گزری ہے، اس کی کچھ جھلکیاں میڈیا اور قومی پریس کے ذریعے عوام کے سامنے بھی آ چکی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسلام زندہ باد کانفرنس
جمعیت علمائے اسلام پاکستان (ف) ۳۱ مارچ کو لاہور میں مینارِ پاکستان کے زیر سایہ ”اسلام زندہ باد کانفرنس“ کے انعقاد کی تیاریوں میں مصروف ہے اور صوبہ پنجاب میں جمعیت کے کارکن اسے کامیاب بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ گزشتہ اتوار کو اسی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام ہونے والا عوامی اجتماع جمعیت کے کارکنوں کے لیے چیلنج کی حیثیت اختیار کر گیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پاکستان شریعت کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی روداد
آج کے کالم میں ”پاکستان شریعت کونسل“ کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی رپورٹ پیش خدمت ہے۔ پاکستان شریعت کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ۱۶ مارچ ۲۰۱۳ء کو مرکز حافظ الحدیث درخواستیؒ منوں نگر، حسن ابدال میں امیر مرکزیہ مولانا فداء الرحمٰن درخواستی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مولانا زاہد الراشدی (گوجرانوالہ)، مولانا عبد القیوم حقانی (نوشہرہ) ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مقدمے بازی سے قبل علماء سے مشاورت کی ضرورت
”پاکستان شریعت کونسل“ کچھ عرصے سے ایک ترغیبی مہم جاری رکھے ہوئے ہے کہ ملک کے عوام کو باہمی تنازعات و مقدمات میں شرعی حوالے سے مشاورت اور مصالحت کی سہولت فراہم کی جائے، جس کے لیے دینی مدارس اور مساجد اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ہمارے ہاں باہمی تنازعات اور معاملات کے حل کے لیے اس وقت صرف دو فورم کام کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمہ: ہزارہ یونیورسٹی میں نشست
چار جون کا دن ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں گزرا۔ جامعہ اشاعت الاسلام مانسہرہ کے استاذ مولانا فضل الہادی اور جامع مسجد فاروق اعظمؓ اچھڑیاں کے خطیب مولانا عبد الحق عامر میرے ساتھ تھے۔ ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات نے ”مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمہ“ کے عنوان کے تحت تین روزہ سیمینار کا اہتمام کر رکھا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 34
- 35
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »