عراق پر حملے کیلئے برطانوی وزیراعظم کی ’’فردِ جرم‘‘
برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے گزشتہ دنوں عراق کے صدر صدام حسین کے خلاف الزامات کے ثبوت میں مبینہ دستاویزات پر مشتمل پچاس صفحات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ اس سے عراق کے خلاف امریکہ کے متوقع حملوں کی مخالفت میں کمی واقع ہو گی اور ٹونی بلیئر کو اپنی پارٹی اور پارلیمان کے ارکان کی مزید حمایت حاصل ہو سکے گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بل کلنٹن سے چند گزارشات
ایک قومی روزنامہ نے جدہ سے اے ایف پی کے حوالہ سے ۲۱ جنوری ۲۰۰۲ء کو خبر شائع کی ہے کہ امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے ’’جدہ اکنامک فورم‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ باہمی اختلافات کو برداشت کرنے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی سیاسی معاشرہ تشکیل دیا جائے، اور امریکہ اس مقصد کے لیے دنیا سے رابطہ کرے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے تعلیمی نظام میں عقیدے کی تلقین ختم کر دیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
خلافت راشدہ: اہمیت و افادیت
۲۸ مارچ ۲۰۰۲ء کو ہمدرد سنٹر لاہور میں روزنامہ پاکستان/یلغار کے زیر اہتمام ’’خلافتِ راشدہ کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ علمائے کرام اور دانشوروں نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں موجودہ دور میں خلافت کی اہمیت و ضرورت کے حوالے سے مقررین نے خیالات کا اظہار کیا اور کانفرنس کے اختتام پر موجودہ معروضی صورتحال میں پاکستان کے دینی حلقوں کے اصولی موقف کے طور پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انٹرنیٹ پر گفتگو کا پہلا تجربہ
الحاج عبدالرحمان باوا تحریکِ ختمِ نبوت کے پرانے کارکنوں میں سے ہیں۔ گجرات (انڈیا) کے میمن خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی فیملی ایک عرصہ تک رنگون (برما) میں مقیم رہی ہے۔ پھر مشرقی پاکستان آ گئے اور چٹاگانگ میں کئی سال مقیم رہے۔ بنگلہ دیش بنا تو وہ پاکستان آئے اور کراچی میں ڈیرہ لگا لیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
امیر المؤمنین سید احمد شہیدؒ اور جہادِ کشمیر
تحریکِ آزادئ کشمیر کے حوالے سے ایک اور ابہام کو دور کرنا بھی ضروری معلوم ہوتا ہے، وہ یہ کہ جہادِ کشمیر کے تاریخی پس منظر کے تذکرہ میں راقم الحروف نے لکھا ہے کہ ۱۸۴۶ء میں مہاراجہ گلاب سنگھ کا قبضہ ہونے کے بعد سے اس خطہ میں آزادی کی جنگ کسی نہ کسی صورت میں جاری چلی آ رہی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عام انتخابات اور فرقہ وارانہ کشیدگی: صدر مشرف سے چند گزارشات
۱۴ اگست کو یومِ آزادی کے موقع پر اعلان کے مطابق ضلعی حکومتوں کا آغاز ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی صدر جنرل پرویز مشرف نے اگلے سال اکتوبر کے دوران عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ ضلعی حکومتوں کا دائرہ کار کیا ہو گا؟ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ساتھ ان کے تعلقات کار کی نوعیت کیا ہوگی؟ اور ضلعی حکمرانوں کے اختیارات کی حد کہاں تک ہوگی؟ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
شیر کی جبلت اور سنہری پنجرہ
اوصاف میں شجاعت علی کی داستان آپ نے بھی پڑھی ہو گی کہ کس طرح انہوں نے شیر کا پندرہ دن کا بچہ حاصل کیا اور اس کی گھر میں پرورش کی، اس کا نام عنزہ رکھا اور اسے اس طرح پالا کہ وہ ان کے خاندان کا فرد بن گیا۔ وہ ان کے ساتھ کھیلتا تھا، ان کے ساتھ سوتا تھا اور ان کے ساتھ گاڑی میں سیر سپاٹے کے لیے جاتا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
وفاقی وزیر داخلہ معین الدین حیدر کا شکریہ
وفاقی وزیر داخلہ جناب معین الدین حیدر کا شکریہ ادا کرنے کو جی چاہتا ہے کہ دینی جماعتوں اور علماء کے خلاف ان کی تلخ و تند زبان اور دھمکیاں رنگ لا رہی ہیں۔ اگرچہ یہ رنگ وہ نہیں ہے جو دھمکیاں دیتے ہوئے ان کے ذہن میں ہوتا ہے، مگر کسی بات کا الٹا اثر بھی تو آخر اثر ہی ہوتا ہے جس سے گفتگو کے رائیگاں جانے کا تاثر باقی نہیں رہتا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قرآن کریم کی حفاظت کا تکوینی نظام
ماہِ ربیع الاول کے دوران ملکہ کوہسار مری میں دو سیرت کانفرنسوں میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔ بارہ ربیع الاول کو جناب رسالت مآب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یومِ ولادت کے موقع پر لارنس کالج کے شعبہ اسلامیات نے سیرت کانفرنس کا اہتمام کر رکھا تھا اور شعبہ کے صدر پروفیسر حافظ ظفر حیات صاحب کی دعوت پر مجھے اس میں کچھ گزارشات پیش کرنے کی سعادت نصیب ہوئی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دجالوں کا بھیانک چہرہ
احادیث میں جناب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد گرامی منقول ہے کہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ ایک بندے سے پوچھیں گے کہ ایک روز میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا نہیں کھلایا اور ایک روز میں ننگا تھا تم نے مجھے لباس نہیں پہنایا۔ وہ بندہ حیرت اور تعجب سے سوال کرے گا کہ یا اللہ! کیا آپ بھوکے تھے؟ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 76
- 77
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »