درسِ نظامی اور دورِ حاضر کے چیلنجز
بیرون ملک سفر سے واپسی پر غیر حاضری کے دوران آنے والی ڈاک چیک کی تو اس میں ایک استفتاء بھی تھا، جس میں دینی مدارس کے نصاب و نظام کے حوالے سے کچھ سوالات کیے گئے ہیں۔ میں عام طور پر کسی استفتاء کا جواب نہیں دیا کرتا، بلکہ اسے جامعہ نصرۃ العلوم کے دارالافتاء کے سپرد کر دیتا ہوں، مگر چونکہ سوالات میرے خیال میں استفتاء کے دائرے کے نہیں تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انسانوں کی غلامی سے قوموں کی غلامی تک
ایک قومی اخبار نے ۱۲ جون کو ثنا نیوز کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر انسانوں کی سمگلنگ کے بارے میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کا خلاصہ شائع کیا ہے، جو جنیوا میں جاری ہوئی ہے اور جس میں بتایا گیا ہے کہ ”اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ انسانوں کی تجارت جدید دور میں غلامی کی ایک شکل ہے اور یہ لعنت دنیا کے ہر علاقے میں موجود ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دلیل ہی اصل قوت ہے
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس جناب جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلی دستور ساز نہیں، بلکہ قانون ساز ادارہ ہے، اس لیے آئین میں ترامیم کے حوالے سے اسے دستور ساز اسمبلی جیسے اختیارات حاصل نہیں اور سپریم کورٹ اس کی طرف سے کی گئی کسی بھی ترمیم کا دستور کے بنیادی ڈھانچے کے دائرے میں جائزہ لے سکتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
جمعیۃ علماء اسلام اور امام ولی اللہؒ کا انقلابی اسلامی پروگرام
انگریز مؤرخ ڈبلیو ڈبلیو ہنٹر کے بقول ’’لڑاؤ اور حکومت کرو‘‘ کے فرنگی حربے کو آزمایا گیا اور شرک و بدعت کے خلاف شاہ اسماعیل شہیدؒ اور سید احمد شہیدؒ کی اصلاحی تحریک کو غلط رنگ دے کر ان کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈہ کا طوفان کھڑا کر دیا گیا، اور تخویف و تحریص کے حربوں سے متعدد قبیلوں کے سرداروں کو امیر المومنین سید احمد شہیدؒ سے باغی کر دیا گیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مولانا سید شمس الدین شہیدؒ کا سفرِ آخرت
مولانا سید شمس الدین شہیدؒ مارچ ۱۹۷۴ء کے پہلے ہفتے گھر سے روانہ ہو کر کوئٹہ پہنچے تو صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء اسلام جناب محمد زمان خان اچکزئی نے حضرت الامیر مولانا محمد عبد اللہ درخواستی دامت برکاتہم کا وہ پیغام آپ کو پہنچایا جو حضرت مدظلہ نے مدینہ منورہ میں مولانا شمس الدین کے لیے خان صاحب کے سپرد کیا تھا۔ پیغام یہ تھا کہ آپ گورنر بلوچستان خان احمد یار خان سے ملاقات کریں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی جدوجہد: بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے؟
قومی خود مختاری کے تحفظ کے لیے عوامی جدوجہد اور تحریک کی ضرورت ملک کے ہر حصے میں اور ہر سطح پر محسوس کی جا رہی ہے اور اس کا مختلف ذرائع سے اظہار بھی ہو رہا ہے، مگر ”بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا؟“ کے نکتے پر گیئر پھنسا ہوا ہے۔ جناب عبد الوحید اشرفی نے ایک کالم میں یہ گھنٹی مجھے پکڑانے کی کوشش کی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
امام اہل سنتؒ پر تصنیفی و تالیفی کاموں کا مختصر تعارف
میں نے گزشتہ کالم میں والد محترم امامِ اہل سنت حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں مستقل طور پر قائم کی جانے والی ویب سائٹ کا ایڈریس دیا تھا، جس میں غلطی سے ایک a زیادہ لکھا گیا ہے۔ بعض دوستوں کو رابطے میں مشکل پیش آ رہی ہو، اس لیے اس کا صحیح ایڈریس دوبارہ دیا جا رہا ہے۔
ملی مجلس شرعی کا اجلاس
جس روز محترمہ ہیلری کلنٹن لاہور تشریف لائیں، میں بھی اس روز لاہور میں تھا۔ ظہر کی نماز مسجد خضراء سمن آباد میں پڑھی، جہاں مجھے ورلڈ اسلامک فورم کے احباب کے ساتھ ایک مشاورت میں شریک ہونا تھا۔ پروفیسر عبد الماجد پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ عربی میں استاد ہیں، ملتان کے معروف علمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، حضرت سید نفیس شاہؒ کے خصوصی متعلقین میں سے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
شاہ جی کی خدمت میں
پیر سید عطاء المؤمن شاہ بخاری ہمارے محترم بزرگوں میں سے ہیں، میں نے بحمد اللہ ان کا ہمیشہ بڑے بھائی کی طرح احترام کیا ہے اور اب بھی ان کے بارے میں میرے جذبات یہی ہیں۔ ہم تعلیمی دور کے ساتھی بھی ہیں کہ کچھ عرصہ ہم دونوں جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ میں اکٹھے پڑھتے رہے ہیں اور اس دور کی باہمی محفلیں آج بھی ذہن میں تازہ ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی مدارس کے تحفظ کے لیے علماء کرام کا اہم فیصلہ (۱)
دینی مدارس کو قومی تحویل میں لینے کے فیصلہ کے بارے میں اخبارات نے گزشتہ دنوں جو خبر شائع کی تھی اس نے ہر دین دار شخص کو دینی اداروں کے مستقبل کے بارے میں تشویش اور اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ ملک کے دوسرے شہروں کی نسبت دینی مدارس کے مرکز ملتان میں زیادہ گہماگہمی رہی۔ قائد جمعیۃ کی پریس کانفرنس: قائد جمعیۃ علماء اسلام حضرت مولانا مفتی محمود صاحب ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر