قادیانیوں کی درپردہ مہم
اخباری اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہزاروں مسلمانوں نے صدارتی محل کے باہر مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں قادیانیوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ایک حکومتی پینل کی طرف سے بھی یہ تجویز آ چکی ہے کہ خلافِ اسلام عقائد کی وجہ سے قادیانیوں پر پابندی عائد کی جانی چاہیے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کے بارے میں چند یادداشتیں
چھٹی کے روز اور کوئی کام نہ ہو یا کوئی اور کام کرنے کو جی نہ چاہ رہا ہو تو ہلکے پھلکے مطالعہ میں وقت گزارتا ہوں۔ اس سے میری مراد افسانوی ادب ہے، کوئی اچھا سا ناول مل جائے تو وقت زیادہ اچھا گزر جاتا ہے، ورنہ مختلف ماہناموں میں شائع ہونے والے ناولٹ اور افسانے بھی کام دے جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ملک کا موجودہ سیاسی ڈھانچہ اور نفاذِ شریعت
اسلامک کونسل برائے ایشیا نے ۱۰، ۱۱ نومبر کو ڈریم لینڈ ہوٹل اسلام آباد میں نفاذِ شریعت سے متعلقہ مسائل و مشکلات پر غور و خوض کے لیے سرکردہ علماء کرام اور دانشوروں کا ایک مشاورتی اجتماع منعقد کیا جس میں شرکت کی دعوت راقم الحروف کو بھی موصول ہوئی۔ پہلے سے طے شدہ کچھ پروگراموں کے باعث اجتماع میں شرکت تو نہ ہو سکی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
برسرِ عام پھانسی اور سپریم کورٹ آف پاکستان
روزنامہ جنگ لاہور ۲۱ نومبر ۱۹۹۱ء کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے چکوال کے ایک نوجوان ظفر اقبال کو سرِ عام پھانسی دینے کے حکم پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ اس نوجوان کو اغوا اور قتل کے جرم میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی ہے اور چکوال میں اسے سرِ عام پھانسی دی جانے والی تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
’’معالم العرفان فی دروس القرآن (سورۃ الانفال و سورۃ التوبۃ)‘‘: حضرت مولانا صوفی عبد الحمید سواتی مدظلہ کے دروسِ قرآن مرتب اور شائع ہو کر علماء اور جدید تعلیم یافتہ طبقہ کے لیے استفادہ کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ قرآنی علوم و معارف اور احکام و مسائل کو بیان کرنے میں حضرت صوفی صاحب کا انداز انتہائی سہل ہے اور امام ولی اللہ دہلویؒ کے علوم و فلسفہ کی روشنی میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
جناب وزیر اعظم! زخموں پر نمک پاشی نہ کیجئے!
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ روز پرائم منسٹر سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پندرہویں قومی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’نفاذِ اسلام ہمارا مشترکہ خواب ہے اور اس کی عملی تعبیر ہماری مشترکہ آرزو ہے۔ اس کے لیے ہمیں مشترکہ جدوجہد کرنی ہے۔‘‘ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
’’آثار السنن (اردو ترجمہ)‘‘: گزشتہ صدی کے نامور محدث حضرت علامہ محمد بن علی النیمویؒ المتوفی ۱۳۲۲ھ نے آثار السنن کے نام سے احادیث و آثار کے اس ذخیرہ کو مرتب کرنا شروع کیا تھا جو فقہ حنفی کی فروع و جزئیات کی بنیاد ہیں۔ یہ ایک وقیع علمی خدمت تھی جس سے بعض حضرات کے پھیلائے ہوئے ان شکوک و شبہات کا ازالہ بھی مقصود تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بھٹو صاحب! قوم کے راستہ سے ہٹ جائیں!
پاکستان قومی اتحاد کے سربراہ مولانا مفتی محمود کے پرائیویٹ سیکرٹری چوہدری محمد شریف ایڈووکیٹ نے ۱۵ اپریل کو سنٹرل جیل ہری پور میں ان سے ملاقات کی اور بعد ازاں ایک بیان میں کہا کہ مولانا مفتی محمود نے ایک پیغام میں قوم کے مختلف طبقات کو قومی تحریک میں جرأت و استقامت کے ساتھ حصہ لینے پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’اسلام کا اقتصادی نظام‘‘ (۱۰)
اجارہ داری کی کمپنیاں: معدنیات سے متعلق اجارہ داری کا معاملہ عموماً کمپنی کی شکل میں نمودار ہوتا ہے۔ اور ملک کا وہ بہترین سرمایہ جو زیادہ سے زیادہ انسانوں بلکہ حکومت کی تمام آبادی کے لیے مفید اور نفع بخش ہو سکتا ہے، اس طرح افراد کے اندر محدود ہو جاتا اور آخر کار عام بدحالی کا پیش خیمہ بن جاتا ہے۔ اسلام ایسی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تیار نہیں ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’اسلام کا اقتصادی نظام‘‘ (۸)
(۵) وہ معاملہ جس میں دھوکا اور فریب مضمر ہو۔ مثلاً ایک شے کی خرید یا فروخت منظور ہے مگر خاص غرض کے ماتحت معاملہ میں اس کا ذکر نہیں کیا گیا اور ایک دوسری شے کے ضمن میں اس کو لے لیا گیا ہے۔ اس طرح اگر ضمنی شے جو بہت ناقص ہے یا سب سے بہتر ہے اس معاملہ کے اندر شامل ہو گئی تو معاملہ کر لیا، ورنہ معاملہ کی تمام شرائط مکمل ہو جانے کے بعد معاملہ سے انکار کر دیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر