حضرت درخواستی اور مفتی محمود کی قیادت میں ’’نظام العلماء‘‘ کا قیام
ملک کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ عربیہ مخزن العلوم والفیوض عیدگاہ خانپور ضلع رحیم یار خان کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و دستار بندی اس سال اس لحاظ سے خاصی اہمیت کا حامل تھا کہ مدرسہ کے مہتمم اور علماء حق کے قافلہ سالار حضرت مولانا محمد عبد اللہ درخواستی دامت برکاتہم نے جلسہ میں شرکت و خطاب کے لیے کسی امتیاز کے بغیر دیوبندی مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے تمام سرکردہ علماء و مشائخ کو دعوت دی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی مدارس کے تحفظ کے لیے علماء کرام کا اہم فیصلہ (۲)
مولانا پیر کرم شاہ الازہر: مولانا پیر کرم شاہ الازہری نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ تجربہ جو یہاں کیا جانے والا ہے، اس سے قبل تاشقند، بخارا، ماوراء النہر جیسے علمی مراکز میں کامیاب ہو چکا ہے، اور اس سلسلہ میں علماء کرام کو جس حریف سے پالا پڑا ہے وہ بہت شاطر ہے، اس لیے علماء کرام کو سوچ سمجھ کر مضبوط قدم اٹھانا چاہیے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قائد جمعیۃ مولانا مفتی محمود کا دورۂ لاہور ڈویژن
قائد جمعیۃ علماء اسلام حضرت مولانا مفتی محمود صاحب یکم دسمبر کو لاہور ڈویژن کے تین روزہ دورے پر تشریف لائے۔ اس روز آپ ظہر کے بعد گوجرانوالہ پہنچے اور حضرت مولانا عبد الواحد صاحب سے ملاقات کے بعد ڈسکہ روانہ ہو گئے۔ رات کو دارالعلوم مدنیہ ڈسکہ کی وسیع گراؤنڈ میں مقامی جمعیۃ کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عرب اسرائیل جنگ
نہر سویز کے مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کے حملہ کے نتیجہ میں اسرائیل اور مصر و شام کے درمیان گھمسان کی جنگ چھڑ گئی ہے۔ تادمِ تحریر مصر و شام کی بہادر افواج دشمن کو دھکیلتے ہوئے اور اسے بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں۔ اسرائیل جب سے سامراجی سازشوں کے نتیجہ میں قائم ہوا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
’’تحریکِ کشمیر سے تحریکِ ختمِ نبوت تک‘‘: چودھری غلام نبی عالمی مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوت کے سرکردہ حضرات میں شمار ہوتے ہیں۔ پرانے احراری ہیں۔ احرار راہنماؤں مولانا حبیب الرحمٰن لدھیانویؒ، امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ، مولانا داؤد غزنویؒ، چودھری افضل حقؒ، مولانا مظہر علی اظہرؒ، مولانا محمد علی جالندھریؒ، آغا شورش کاشمیریؒ، شیخ حسام الدینؒ، صاحبزادہ سید فیض الحسنؒ اور ماسٹر تاج الدین انصاریؒ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
جمعیۃ علماء اسلام کے انتخابات اور دستور
حضرت الامیر مولانا محمد عبد اللہ درخواستی مدظلہ نے ایک خصوصی حکم کے تحت جمعیۃ علماء اسلام کی رکن سازی اور انتخابات کے نظام الاوقات میں درج ذیل ترمیم فرما دی ہے: ابتدائی انتخابات اور رکن سازی کا باقی ماندہ کام جمادی الاخریٰ کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ضلعی انتخابات رجب اور شعبان کے دوران کرائے جائیں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
کیا ’’شریعت بل‘‘ شخصی آمریت کے لیے تھا؟
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز لاہور کے حلقہ این اے 123 میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف پر الزام لگایا ہے کہ ”انہوں نے اپنے دور میں شریعت بل پیش کر کے امیر المومنین بننے کی کوشش کی تھی۔ اگر وہ کامیاب ہو جاتے تو جمہوری عمل نہ صرف رک جاتا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قادیانیوں اور یہودیوں میں مماثلت
مرزا غلام احمد قادیانی کی وفات کو سو سال مکمل ہونے پر قادیانی حضرات تو یہ پورا سال صد سالہ تقریبات کے طور پر منا رہے ہیں، لیکن مسلمانوں کی مختلف جماعتوں نے بھی اس موقع پر تقریبات کا اہتمام ضروری سمجھا ہے، چنانچہ بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی جمعیۃ علماء پاکستان نے ۲۴ مئی کو مینارِ پاکستان لاہور کے گراؤنڈ میں ”ختم نبوت کانفرنس“ منعقد کی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قادیانیوں کی نئی چال
امریکا میں ان دنوں قادیانیوں کی دعوتی مہم پورے عروج پر ہے، یہاں سے شائع ہونے والے پاکستانی اردو اخبارات میں قادیانی اجتماعات کی رپورٹوں اور قادیانی راہ نماؤں کے بیانات کے علاوہ ان کی طرف سے اشتہارات کے ذریعہ بھی مسلمانوں کو قادیانی جماعت میں شامل ہونے کی دعوت و ترغیب دی جا رہی ہے اور اس کے لیے ان کی تکنیک وہی ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قادیانیوں کے ساتھ ہمارا اصل تنازع کیا ہے؟
جنوبی افریقہ کے دورہ کے تاثرات و مشاہدات قارئین کی خدمت میں پیش کرنے کا ارادہ ہے، مگر اس سے قبل کیپ ٹاؤن کی سالانہ بین الاقوامی ختم نبوت کانفرنس اور اس کے بعد دارالعلوم جوہانسبرگ میں اساتذہ و طلبہ سے خطاب کے دوران قادیانیت اور قادیانیوں کے بارے میں جو معروضات پیش کیں، ان کا خلاصہ قارئین کی نذر کر رہا ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر