پنجاب میں عیسائی ریاست کا مبینہ امریکی منصوبہ

روزنامہ نوائے وقت لاہور ۲۱ مئی ۲۰۰۰ء کے مطابق جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے فیصل آباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پنجاب میں عیسائی ریاست کے قیام کے لیے متحرک ہو چکا ہے اور این جی اوز کے ذریعے آئندہ پچیس سال میں اس کی راہ ہموار کرنے کا کام جاری ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جون ۲۰۰۰ء

سائنسی تحقیقات اور کائنات کا نظام

روزنامہ جنگ لاہور ۱۸ مئی ۲۰۰۰ء کے مطابق برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے بی بی سے نشر ہونے والی ایک تقریر میں سائنسدانوں کے قدرت کے خلاف کام کرنے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ان خطرات کا اظہار کیا ہے کہ سائنسدان قدرت کی حسین دنیا کے خلاف یکطرفہ دلائل سے روحانی اور دینی اصولوں کو پس پشت ڈال کر ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جون ۲۰۰۰ء

انڈونیشی مسلمانوں کی جدوجہد اور امریکی دھمکی

روزنامہ اوصاف اسلام آباد ۱۸ مئی ۲۰۰۰ء کی خبر کے مطابق امریکی وزیر خارجہ میڈین البرائٹ نے واشنگٹن میں انڈونیشی وزیرخارجہ کے دورے کے موقع پر ان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انڈونیشیا کے صوبہ ایچے میں شدت پسند اسلامی گروپوں اور مجاہدین کو کچلنے کے لیے امریکہ انڈونیشی حکومت کی مدد کرے گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جون ۲۰۰۰ء

مشرف حکومت سے مطالبات اور ملک گیر ہڑتال

ملک بھر کے عوام نے ۱۹ مئی کو دینی جماعتوں اور تاجر برادری کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال کر کے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے اسلامی تشخص، دستور کی اسلامی دفعات، عقیدۂ ختم نبوتؐ کے تحفظ، اور ناموسِ رسالتؐ کی حفاظت کے لیے پاکستانی قوم ماضی کی طرح آج بھی پوری طرح متحد ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جون ۲۰۰۰ء

سپریم کورٹ کا فیصلہ اور جنرل پرویز مشرف کیلئے مشورہ

سپریم کورٹ آف پاکستان کے ۱۲ ججوں نے ایک متفقہ فیصلہ کی رو سے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے ۱۲ اکتوبر ۱۹۹۹ء کے اقدام کو جائز قرار دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ تین سال کے اندر انتخابات کرا کے اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے سپرد کر دیں۔ روزنامہ جنگ لاہور ۱۳ مئی ۲۰۰۰ء کی رپورٹ کے مطابق عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جون ۲۰۰۰ء

دو ہزار سالہ مظالم پر پوپ جان پال دوم کا معافی نامہ

مسیحی ماہنامہ شاداب لاہور نے مارچ ۲۰۰۰ء کے شمارہ میں مسیحی امت کے کیتھولک فرقہ کے سربراہ پوپ جان پال دوم کے اس معافی نامہ کی کچھ تفصیلات شائع کی ہیں جو انہوں نے روم میں ایک تقریب کے دوران بیان کیا ہے۔ پوپ جان پال دوم نے اپنے بیس منٹ کے خطاب میں گزشتہ دو ہزار سال کے دوران مسلمانوں، یہودیوں اور دیگر گروہوں کے خلاف ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مئی ۲۰۰۰ء

دینی مدارس اور جنرل پرویز مشرف کے عزائم

چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف نے گزشتہ روز مصر کے دورہ کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے دینی مدارس کی اصلاح کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ روزنامہ نوائے وقت لاہور ۱۹ اپریل ۲۰۰۰ء کے مطابق جنرل پرویز نے کہا ہے کہ وہ ملک کے دینی مدارس کو اجتماعی دھارے میں شامل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ضروری اقدامات کریں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مئی ۲۰۰۰ء

این جی اوز کا دھندا اور جناب عبد الستار ایدھی

روزنامہ جنگ لاہور ۱۷ مارچ ۲۰۰۰ء کے مطابق ممتاز سماجی کارکن جناب عبد الستار ایدھی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں این جی اوز اس وقت کمائی کا سب سے بڑا دھندا ہے، جسے کوئی کام نہیں ملتا وہ این جی او بنا لیتا ہے، تاہم صرف دس فیصد این جی اوز حقیقت میں سماجی خدمات سرانجام دے رہی ہیں باقی نوے فیصد فراڈ ہیں اور ’’مال پانی‘‘ بنا رہی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اپریل ۲۰۰۰ء

ثقافت کے نام پر شرمناک سرگرمیاں

روزنامہ اوصاف اسلام آباد نے ۱۶ مارچ ۲۰۰۰ء کو ساہیوال کی ایک رقاصہ فہمیدہ کا تفصیلی انٹرویو شائع کیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ پاکستان سے مختلف ممالک میں رقاصاؤں کے جو ثقافتی طائفے جاتے ہیں ان سے رقص و سرود کی محفلیں سجانے کے علاوہ جسم فروشی کا مکروہ دھندہ بھی کرایا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اپریل ۲۰۰۰ء

قراردادِ مقاصد اور سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ سید نسیم حسن شاہ

روزنامہ نوائے وقت لاہور ۱۳ مارچ ۲۰۰۰ء کی ایک رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس جناب سید نسیم حسن شاہ نے لاہور میں ’’قراردادِ مقاصد‘‘ کے عنوان پر ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ پر زور دیا ہے کہ وہ جوڈیشل ایکٹیوازم کے تحت قراردادِ مقاصد کو من و عن نافذ کر دے تاکہ اسلامی معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اپریل ۲۰۰۰ء

Pages


2016ء سے
Flag Counter