جنرل پرویز مشرف کے دورِ صدارت کا آغاز
چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف نے گزشتہ روز جناب محمد رفیق تارڑ کو عہدۂ صدارت سے سبکدوش کر کے خود صدارت کا منصب سنبھال لیا ہے۔ اور اب وہ بھارت کے دورہ کی تیاری کر رہے ہیں جس کی دعوت انہیں بھارتی حکومت نے دی ہے، اور جس کے بارے میں صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ اس دورۂ بھارت میں مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
فلپائنی مسلمانوں کی تحریکِ آزادی کا فیصلہ کن مرحلہ
روزنامہ جنگ لاہور ۲۳ جون ۲۰۰۱ء کی ایک خبر کے مطابق مشرقِ بعید کے عیسائی ملک فلپائن میں مسلم اکثریت کے علاقوں مورو وغیرہ میں مجاہدینِ آزادی کی تحریکِ آزادی بالآخر رنگ لا رہی ہے، اور گزشتہ روز طرابلس میں فلپائنی حکومت اور آزادی پسند مسلمانوں کے نمائندوں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد ایک سمجھوتے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عیسائی گھرانے میں حافظ قرآن بچے کا قصہ
ان دنوں اخبارات اور ٹی وی نشریات میں نائجیریا کے ایک بچے کا تذکرہ اہتمام کے ساتھ ہو رہا ہے جو مبینہ طور پر قرآن کریم کی تلاوت کرتا ہے اور لوگوں سے خطاب بھی کرتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بچہ افریقی ملک نائجیریا کے ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا اور ڈیڑھ سال کی عمر میں کسی تعلیم کے بغیر قرآن کریم کی زبانی تلاوت شروع کر دی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ترکمانستان کا ’’اکبر بادشاہ‘‘
روزنامہ جنگ لاہور ۲۲ مئی ۲۰۰۱ء کی خبر کے مطابق وسطی ایشیا کی مسلم ریاست ترکمانستان کے صدر سیارت نیازوف نبوت کے دعویٰ اور نئے مذہب کے اجرا کی تیاری کر رہے ہیں۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ صدر نیازوف نے اپنی کتاب ’’رخ نامہ‘‘ میں روحانی ضابطۂ اخلاق درج کر دیا ہے اور ان کے حواری اس پراپیگنڈا میں مصروف ہیں کہ ان کی کتاب اور تعلیمات وسطی ایشیا کے لوگوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہوں گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
میٹرک کے نصاب سے قرآنی سورتوں کا اخراج
میٹرک کے نصاب سے قرآن کریم کی بعض سورتیں نکالنے اور ناظرہ قرآن کریم کو امتحان میں ضروری قرار نہ دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف مختلف دینی حلقوں کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ ایک حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ سکولوں میں اساتذہ میسر نہ ہونے کی وجہ سے اس سال امتحانات کے پرچوں میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بھارت سے آنے والے مہمان علماء کرام کی بے عزتی
مارچ ۲۰۰۱ء کے تیسرے ہفتے کے دوران لاہور میں ملک کے معروف روحانی پیشوا اور عالمی مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوت کے نائب امیر حضرت مولانا سید نفیس شاہ صاحب الحسینی مدظلہ کی رہائشگاہ پر ندوۃ العلماء لکھنؤ سے آئے ہوئے حضرت مولانا سید سلمان ندوی اور ان کے رفقاء قیام پذیر تھے کہ نصف شب کو پولیس اہلکاروں نے وہاں دھاوا بول دیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
درس نظامی کا نصاب اور امریکی دانشور جان وال برج
ایک طرف ملک کے سرکاری نصابِ تعلیم کی تیاری و اشاعت کو بین الاقوامی اداروں کے سپرد کر کے اسے سیکولر بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، اور دوسری طرف مغربی دانشور درسِ نظامی کے مکمل دینی نصاب کا جائزہ لے کر اس کی افادیت پر بحث کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بین الاقوامی اداروں کے ذریعے نصابی کتابوں کی اشاعت
بعض اخباری اطلاعات کے مطابق حکومت نے نصابی کتابوں کی تیاری اور اشاعت کی خدمات سرانجام دینے والے ٹیکسٹ بک بورڈز کو ختم کر کے یہ کام بین الاقوامی اداروں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ روزنامہ نوائے وقت لاہور ۲۲ اپریل ۲۰۰۱ء کے مطابق ’’ایوانِ وقت‘‘ میں منعقدہ ایک مذاکرہ میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مسلم ممالک مغربی اور ہندوانہ ثقافتی یلغار کی زد میں
روزنامہ اوصاف اسلام آباد ۴ اپریل ۲۰۰۱ء کی خبر کے مطابق ملائیشیا کی ’’مفتی کونسل‘‘ کے علماء نے وزیراعظم مہاتیر محمد کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملائیشیا میں بھارتی فلموں کی درآمد پر پابندی لگائی جائے، کیونکہ ان فلموں میں امتِ مسلمہ کی تذلیل کرنے کے علاوہ مسلمانوں کے خلاف پراپیگنڈا کیا جاتا ہے اور مسلمانوں کے شاندار ماضی کو داغدار کیا جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے عالمی قوتوں کا طرزعمل
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے انسانی حقوق کمیشن نے گزشتہ روز اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے خلاف طاقت کے اندھادھند استعمال کی شدید مذمت کی ہے، اور ایک قرارداد میں کہا ہے کہ اس سے علاقہ میں قیامِ امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جبکہ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے عالمی رائے عامہ کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے غزہ میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 102
- 103
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »