اٹلی سپریم کورٹ کی طرف سے خاوند سے بے وفائی کی اجازت

روزنامہ جنگ لاہور نے ۱۱ ستمبر ۲۰۰۰ء کو مندرجہ ذیل خبر شائع کی ہے کہ لندن (نمائندہ جنگ) اٹلی کی عورتوں کو یہ حق حاصل ہو گیا ہے کہ وہ دن کے وقت ازدواجی زندگی سے باہر تعلقات قائم کر سکتی ہیں لیکن رات کے وقت انہیں گھر آنا ہو گا تاکہ ان کے خاوند کی عزت مجروح نہ ہو - - - مکمل تحریر

اکتوبر ۲۰۰۰ء

خطرناک سرگرمیوں میں ملوث نام نہاد سماجی تنظیمیں

روزنامہ جنگ لاہور ۲۱ اگست ۲۰۰۰ء کے ادارتی شذرہ کے مطابق بہاولپور میں ایک ایسی سماجی تنظیم کا انکشاف ہوا ہے جو گمشدہ بچوں کی بازیابی کے حوالے سے خدمات سرانجام دے رہی ہے اور باقاعدہ رجسٹرڈ ہے۔ مگر وہ اب تک ایک لاکھ بچوں کو اغوا کر چکی ہے جن میں چالیس ہزار کے لگ بھگ بچیاں بھی شامل ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

ستمبر ۲۰۰۰ء

نائجیریا میں نفاذِ شریعت کا سلسلہ

روزنامہ اوصاف اسلام آباد ۲۱ اگست ۲۰۰۰ء کی خبر کے مطابق افریقی ملک نائجیریا میں مسلم اکثریت کی حامل آٹھویں ریاست بورتو میں بھی شرعی قوانین کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل نائجیریا کی سات ریاستوں میں نفاذِ شریعت کا اعلان کیا جا چکا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

ستمبر ۲۰۰۰ء

شرعی طور پر ممنوع اشیا کی درآمد پر پابندی

روزنامہ جنگ لاہور نے ۲۳ جولائی ۲۰۰۰ء کو ایک خبر شائع کی ہے جس کے مطابق وفاقی وزارتِ تجارت نے بیرونی ممالک سے بعض اشیا کی درآمد پر پابندی کے ضمن میں اشیائے ممنوعہ کی جو نئی فہرست تیار کی ہے اس میں شرعی قوانین کے حوالے سے بھی چند اشیا شامل کی گئی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اگست ۲۰۰۰ء

لاوارث بچوں کی تبدیلئ مذہب اور اسمگلنگ کا دھندا

روزنامہ اوصاف اسلام آباد نے ۲۳ جولائی ۲۰۰۰ء کو پی آئی اے اور فرائیڈے اسپیشل کے حوالے سے یہ خطرناک رپورٹ شائع کی ہے کہ بعض ادارے لاوارث بچوں کو عیسائی ظاہر کر کے انہیں بیرون ملک اسمگل کرنے کے مذموم کاروبار میں مصروف ہیں۔ اور کراچی کا ایک معروف ٹرسٹ اب تک بائیس ہزار بچوں کو فروخت کر کے کروڑوں روپے کما چکا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اگست ۲۰۰۰ء

دینی مدارس کے بارے میں حکومت کے اعلانات اور پالیسیوں کا تضاد

حکومت کے ذمہ دار حضرات ایک طرف دینی مدارس کے نظام میں مداخلت نہ کرنے کے اعلانات کر رہے ہیں، اور دوسری طرف وزارتِ تعلیم کی طرف سے ملک بھر کے دینی مدارس کے کوائف جمع کرنے کی مہم جاری ہے اور سروے فارم بدستور مدارس میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ وزارتِ تعلیم کی طرف سے جاری کیا جانے والا سروے فارم اس وقت ہمارے سامنے پڑا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اگست ۲۰۰۰ء

مشرف حکومت کے عبوری دستور میں اسلامی دفعات کی شمولیت

چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف نے بالآخر دستورِ پاکستان کی اسلامی دفعات کو اپنے عبوری آئین کا حصہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے، اور ان کے سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلانیہ میں بتایا گیا ہے کہ قرارداد مقاصد، اسلام کو سرکاری مذہب قرار دینے، قرآن و سنت کے منافی دستور سازی کی ممانعت، وفاقی شرعی عدالت، اسلامی نظریاتی کونسل ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اگست ۲۰۰۰ء

امریکی ریاست نیو جرسی میں حلال فوڈ کا قانون

روزنامہ نوائے وقت لاہور ۱۸ جون ۲۰۰۰ء کی خبر ہے کہ نیو جرسی امریکہ کی وہ پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں حلال مصنوعات کی فروخت کے لیے بل منظور کیا گیا ہے جسے ’’حلال فوڈ بل‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ قانون سازی بل نمبر ۱۹۱۹ سیکشن ۱۔۸ کے بعد حلال کے نام پر صارفین کو حرام گوشت فراہم کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی میں آسانی ہو گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جولائی ۲۰۰۰ء

قرآنی تعلیمات کا فروغ اور صوبائی وزیر ڈاکٹر خالد رانجھا

پنجاب کے وزیر قانون و اقلیتی امور ڈاکٹر خالد رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا ہے، اور یہ ایک اسلامی ملک ہے جہاں قرآن بنیادی آئین کی حیثیت رکھتا ہے، اور کوئی بھی حکومت یا اسمبلی قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون منظور کرنے کی مجاز نہیں ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جولائی ۲۰۰۰ء

افریقہ میں اسلام کی دعوت و نفاذ کی تازہ لہر

مالیر کوٹلہ بھارت سے مولانا مفتی فضیل الرحمٰن ہلال عثمانی کے زیر ادارت شائع ہونے والے دینی جریدہ ماہنامہ دارالسلام نے مئی ۲۰۰۰ء کے شمارہ میں ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ افریقہ کے مسلم اکثریت رکھنے والے ملک تنزانیہ میں، جہاں ایک عرصہ سے جولیس نریرے نامی عیسائی حکمران مسلط تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جولائی ۲۰۰۰ء

Pages


2016ء سے
Flag Counter