ڈاکٹر اسرار احمدؒ نے ذوقِ قرآن فہمی کو فروغ دیا
صبح نمازِ فجر کے بعد مسجد امن باغبانپورہ لاہور میں بیٹھا کچھ لکھنے پڑھنے میں مصروف تھا کہ مولانا عبد الرؤف ملک نے فون پر یہ خبر دی کہ محترم ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کا رات انتقال ہو گیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ بے حد صدمہ ہوا کہ پاکستان میں نفاذِ شریعت کی جدوجہد، جس کا میں خود بھی ایک کارکن ہوں، ایک باشعور اور حوصلہ مند رہنما سے محروم ہو گئی۔ ڈاکٹر صاحب سے اس جدوجہد کے حوالے سے طویل رفاقت رہی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک سفر
کئی برسوں کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان جانے کا اتفاق ہوا۔ جمعیت علماء اسلام کے دو سرگرم راہ نماؤں مولانا قاضی عبد اللطیفؒ اور خواجہ محمد زاہد شہیدؒ کی وفات پر تعزیت کے لیے جانا تھا۔ مولانا عبد الرؤف فاروقی اور مولانا قاری جمیل الرحمٰن اختر کے ساتھ طے پایا کہ ۲۴ ستمبر کو نماز جمعہ سے فارغ ہو کر سفر شروع کیا جائے۔ عزیزم حافظ محمد زبیر جمیل بھی ہمراہ تھے۔ ہماری پہلی منزل خانقاہ سراجیہ تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
صحابہ کرامؓ کے باہمی تنازعات کے بارے میں ائمہ اہل سنتؒ کے ارشادات
مشاجراتِ صحابہؓ کا موضوع اس قدر نازک اور پیچیدہ ہے کہ اسے زیر بحث لاتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔ ایک طرف صحابہ کرامؓ کا وہ مقدس گروہ ہے جس کی عدالت و دیانت، صداقت و امانت، اور شجاعت و استقامت بحث و تمحیص سے بالاتر ہے، اور بارگاہِ رسالتؐ سے اس قدوسی گروہ کا تعلق کچھ اس نوعیت کا ہے کہ مجموعی حیثیت سے پورے گروہ یا اس میں کسی خاص طبقہ کی، یا انفرادی طور پر کسی ایک فرد کی عدالت و دیانت اور صداقت و شجاعت کو ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قرآن کریم، انسانی سماج کی ناگزیر ضرورت
اقرأ روضۃ الاطفال ٹرسٹ پسرور کے اس پروگرام میں حاضری میرے لیے کئی حوالوں سے باعث سعادت ہے اس لیے بھی کہ اس ادارہ سے گزشتہ تین سال کے دوران ۱۳۵ طلبہ و طالبات نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا ہے، اور آج ان کی اجتماعی دعا اور انہیں ’’نشان اقرأ‘‘ دینے کے لیے اس تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں شرکت ہم سب کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ ہے۔ اس لیے کہ اقرأ روضۃ الاطفال ٹرسٹ ہمارے بزرگوں کی یادگار ادارہ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عالمی عدالت انصاف کا ایک مستحسن فیصلہ
روزنامہ دنیا گوجرانوالہ میں ۲۴ جنوری ۲۰۲۰ء کو شائع ہونے والی خبر ملاحظہ فرمائیں: ’’عالمی عدالت انصاف نے میانمار حکومت کو روھنگیا مسلمانوں کے تحفظ کا حکم دے دیا، نسل کشی کے خلاف ۱۹۴۸ء کے کنونشن کے تحت افریقی ریاست گیمبیا کی درخواست پر اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے عالمی کورٹ کے جج عبد القوی احمد یوسف نے درخواست گزار ملک کو مقدمے کی کاروائی مزید آگے بڑھانے کی اجازت دے دی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
منافقین مدینہ کے خلاف رسول اکرمؐ کی حکمت عملی
بعد الحمد والصلوٰۃ! قرآن کریم میں اللہ رب العزت نے جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دو جگہ ارشاد فرمایا ہے کہ ’’یا ایھا النبی جاھد الکفار والمنافقین واغلظ علیھم‘‘ اے نبی! کافروں اور منافقوں کے ساتھ جہاد کریں اور ان پر سختی کریں۔ یہاں تاریخی طور پر ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دس سالہ مدنی دور میں کافروں کے ساتھ جو جہاد کیے ہیں ان میں سے غزوات کی تعداد محدثین ستائیس تک بتاتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
درسِ نظامی اور دورِ حاضر کے چیلنجز
بیرون ملک سفر سے واپسی پر غیر حاضری کے دوران آنے والی ڈاک چیک کی تو اس میں ایک استفتاء بھی تھا، جس میں دینی مدارس کے نصاب و نظام کے حوالے سے کچھ سوالات کیے گئے ہیں۔ میں عام طور پر کسی استفتاء کا جواب نہیں دیا کرتا، بلکہ اسے جامعہ نصرۃ العلوم کے دارالافتاء کے سپرد کر دیتا ہوں، مگر چونکہ سوالات میرے خیال میں استفتاء کے دائرے کے نہیں تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انسانوں کی غلامی سے قوموں کی غلامی تک
ایک قومی اخبار نے ۱۲ جون کو ثنا نیوز کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر انسانوں کی سمگلنگ کے بارے میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کا خلاصہ شائع کیا ہے، جو جنیوا میں جاری ہوئی ہے اور جس میں بتایا گیا ہے کہ ”اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ انسانوں کی تجارت جدید دور میں غلامی کی ایک شکل ہے اور یہ لعنت دنیا کے ہر علاقے میں موجود ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دلیل ہی اصل قوت ہے
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس جناب جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلی دستور ساز نہیں، بلکہ قانون ساز ادارہ ہے، اس لیے آئین میں ترامیم کے حوالے سے اسے دستور ساز اسمبلی جیسے اختیارات حاصل نہیں اور سپریم کورٹ اس کی طرف سے کی گئی کسی بھی ترمیم کا دستور کے بنیادی ڈھانچے کے دائرے میں جائزہ لے سکتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
جمعیۃ علماء اسلام اور امام ولی اللہؒ کا انقلابی اسلامی پروگرام
انگریز مؤرخ ڈبلیو ڈبلیو ہنٹر کے بقول ’’لڑاؤ اور حکومت کرو‘‘ کے فرنگی حربے کو آزمایا گیا اور شرک و بدعت کے خلاف شاہ اسماعیل شہیدؒ اور سید احمد شہیدؒ کی اصلاحی تحریک کو غلط رنگ دے کر ان کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈہ کا طوفان کھڑا کر دیا گیا، اور تخویف و تحریص کے حربوں سے متعدد قبیلوں کے سرداروں کو امیر المومنین سید احمد شہیدؒ سے باغی کر دیا گیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 43
- 44
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »