اپنا اپنا ’’متحدہ محاذ‘‘ اور اپنی اپنی ’’آل پارٹیز کانفرنس‘‘
میاں محمد نواز شریف نے سابقہ دورِ اقتدار کی بات ہے کہ جب ان کی حکومت کو برطرف کر کے جناب بلخ شیر مزاری نے عبوری وزیر اعظم کا منصب سنبھالا اور نئے انتخابات کا اعلان کیا تو مختلف دینی جماعتوں کے سرکردہ حضرات لاہور میں مولانا عبد الرؤف ملک کی رہائشگاہ پر جمع ہوئے۔ ان میں مفتی غلام سرور قادری، میجر جنرل (ر) حافظ محمد حسین انصاری، حافظ صلاح الدین یوسف، مولانا عبدالمالک خان، مولانا عبد الرؤف ملک اور متعدد دیگر احباب کے علاوہ راقم الحروف بھی تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
افغانستان پر پابندیاں اور امریکی حکمرانوں کی غلط فہمی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کی طالبان حکومت کے خلاف عائد کردہ پابندیوں پر سختی کے ساتھ عمل کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور سرحدات پر مانیٹرنگ کے لیے اپنی ٹیمیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ جن کے بارے میں طالبان حکومت کے سربراہ ملا محمد عمر نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کے افراد کو دشمن تصور کیا جائے گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بین الاقوامی اداروں کی شائع کردہ نصابی کتب کا ایک نمونہ
چند روز پہلے ضلع سیالکوٹ کے گاؤں اوٹھیاں میں ایک پرائیویٹ سکول کی تقریب میں شرکت کا موقع ملا، جو بچوں میں انعامات کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ایک استاد نے بتایا کہ بعض تعلیمی اداروں میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے شائع کردہ اردو کے کتابچے بچوں کو پڑھائے جا رہے ہیں جن میں ٹوپی اور دوپٹے کا مذاق اڑایا گیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پاک چین دوستی اور امریکہ کو درپیش خدشات
ہمارے محترم مہمان اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر اعظم ژورانگ جی کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد جنوبی ایشیا کے بارے میں سیاسی تجزیوں اور قیاس آرائیوں نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے اور عالمی سطح پر صف بندی میں تبدیلیوں کے امکانات پر اظہارِ خیال کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ چین اور پاکستان کی روایتی دوستی اور امریکہ کے ساتھ بھارت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے مراسم کے پیش نظر یہ بات اربابِ فکر و نظر کے لیے غیر متوقع نہیں تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اظہارِ ندامت کا امریکی فریب
امریکی صدر منصبِ صدارت سے الگ ہو کر بھی ذہنی طور پر اپنی ذمہ داریوں سے فارغ نہیں ہوتا اور قومی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے لیے کچھ نہ کچھ کرتا رہتا ہے، بلکہ جو کام کوئی صدر عہدہ صدارت پر فائز رہتے ہوئے انجام نہیں دے سکتا اسے کسی نہ کسی سابق صدر کے حوالے کر دیا جاتا ہے اور وہ ایک سرپرست کے طور پر اسے نمٹانے میں مصروف رہتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اقوام متحدہ اور علماء کرام
میں ایک عرصہ سے علماء کرام اور دینی حلقوں سے گزارش کر رہا ہوں کہ اپنے پیغام اور موقف کو آج کے ماحول میں آج کے انداز اور اسلوب میں پیش کریں اور بریفنگ اور لابنگ کے جدید ذرائع اور تکنیک پر دسترس حاصل کریں، ورنہ وہ اپنی بات آج کی نسل تک صحیح طور پر نہیں پہنچا سکیں گے، اور آج کی نسل کے صحیح بات تک رسائی حاصل نہ کر سکنے کی ذمہ داری نئی نسل کی نسبت علماء کرام اور دینی حلقوں پر زیادہ عائد ہوگی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انڈونیشیا: مسیحی اور قادیانی مشنریوں کی شکارگاہ
انڈونیشیا اس وقت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سے بڑا مسلمان ملک ہے۔ چھوٹے بڑے ہزاروں جزائر پر مشتمل اس ملک میں چوبیس کروڑ کے لگ بھگ آبادی بیان کی جاتی ہے، جس میں چھیاسی فیصد مسلمان ہیں۔ نصف صدی قبل جب انڈونیشیا ولندیزی استعمار کے تسلط سے آزاد ہوا تو اس کی آبادی میں مسلمانوں کا تناسب چھیانوے فیصد تھا، لیکن مسیحی مشنریوں کی مسلسل تگ و دو سے صورتحال میں یہ تبدیلی آئی ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
افغان طالبان کی جدوجہد اور پاکستان سے ملحق ریاستوں کے عدالتی نظام
حسبِ سابق اس سال بھی چودہ اگست کو ملک بھر میں پاکستان کا یومِ آزادی منایا گیا۔ سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر تقریبات ہوئیں، اخبارات نے خصوصی ایڈیشن شائع کیے، صدرِ مملکت نے مختلف طبقات کے افراد کو تمغوں سے نوازا، اور پاکستان کی تحریک کے مقاصد اور مجاہدین و شہداء کی قربانیوں کا روایتی انداز میں تذکرہ کر کے یہ بساط پھر اگلے سال چودہ اگست کے لیے لپیٹ کر ایک طرف رکھ دی گئی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دورِ حاضر کے فتنے اور مدارس کی ذمہ داری
۱۸ نومبر ۲۰۰۰ء کو اسلامک دعوۃ اکیڈمی لیسٹر (برطانیہ) کا سالانہ اجتماع منعقد ہوا جس میں پاکستان کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی مہمان خصوصی تھے، جبکہ اکیڈمی کے سربراہ مولانا محمد سلیم دھورات کی خصوصی دعوت پر راقم الحروف نے بھی سالانہ اجتماع کی عمومی اور خصوصی دونوں نشستوں سے خطاب کیا۔ خصوصی نشست علماء کرام کی تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تنزانیہ میں پانچ سالہ بچے کا ظہور: معجزہ یا فتنہ؟
ان دنوں تنزانیہ کے ایک بچے کا تذکرہ اخبارات اور ٹی وی نشریات میں عام طور پر ہو رہا ہے اور بازار میں بچے کی سرگرمیوں پر مبنی سی ڈیز بھی فروخت ہو رہی ہیں، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پانچ برس قبل ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا اور ڈیڑھ سال کی عمر میں اس نے قرآن کریم کی سورتیں پڑھنا شروع کر دیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 80
- 81
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »