پاپائے روم اور دمشق کی جامع مسجد اموی
پاپائے روم جان پال دوم نے گزشتہ ہفتے شام کے دارالحکومت دمشق میں جامع مسجد اموی کا دورہ کیا اور شام کے مفتی اعظم الشیخ احمد کفتارو سے ملاقات کے علاوہ مسجد کے ایک حصہ میں عبادت بھی کی۔ پاپائے روم مسیحیوں کے کیتھولک فرقہ کے سربراہ ہیں اور اس مسجد میں جانے والے پہلے پوپ ہیں۔ اخبارات میں الشیخ احمد کفتارو کے ساتھ ان کی فوٹو شائع ہوئی جس کے مطابق وہ مسجد میں مفتی اعظم شام کے ساتھ بیٹھے گفتگو کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسلامی نظریاتی کونسل اور ایک مسیحی شاعر
گزشتہ دنوں اسلامی نظریاتی کونسل نے سرکاری ملازمین کے لیے دفاتر میں نماز کی ادائیگی اور پابندی کے اہتمام کی سفارش کی تو ایک گونہ خوشی ہوئی کہ ملک میں عملاً نہ سہی، مگر سفارش اور تجویز کے درجہ میں تو ایک اسلامی ریاست کا تصور اعلیٰ حلقوں میں موجود ہے۔ کیونکہ نماز اسلام کے بنیادی فرائض میں سے ہے اور امیر المومنین حضرت عمرؓ فرمایا کرتے تھے کہ میں اپنے اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ نماز کے حوالے سے لیا کرتا ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مولانا قاضی عبد اللطیف کے دورۂ قندھار کے تاثرات
قاضی صاحب نے بتایا کہ امیر المومنین ملا محمد عمر اور ان کے متعدد وزراء سے ان کی ملاقات ہوئی ہے اور بعض اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیالات ہوا ہے۔ قاضی صاحب کا کہنا ہے کہ امیر المومنین اور ان کی کابینہ پورے اعتماد اور حوصلے کے ساتھ موجودہ صورتحال اور بین الاقوامی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، اور کسی پریشانی اور گھبراہٹ کے بغیر وہ اپنے اس عزم پر قائم ہیں کہ عالمی دباؤ کے باوجود وہ افغانستان میں مکمل اسلامی نظام قائم کریں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
افغان صدر حامد کرزئی کی خوش فہمی اور غلط فہمی
بون معاہدہ میں تشکیل پانے والی عبوری افغان حکومت کے سربراہ حامد کرزئی اپنے منصب کا حلف اٹھانے سے قبل افغانستان کے سابق بادشاہ ظاہر شاہ سے ملاقات کے لیے روم گئے اور وہاں سے واپسی پر عبوری افغان حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھا چکے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق روم میں ایک گفتگو کے دوران انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ وہ کٹھ پتلی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسامہ بن لادن اور افغان طالبان کے بارے میں جنرل مشرف کے خیالات
اخباری اطلاعات کے مطابق چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف نے امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کے نامناسب رویہ نے اسامہ بن لادن کو ہیرو بنا دیا ہے۔ عام مسلمان دیکھتا ہے کہ امریکہ سے یا ہالی وڈ کی غیر اخلاقی فلمیں آتی ہیں، یا پھر اسرائیل، بھارت اور روس کے لیے حمایت آتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عام انتخابات میں دینی حلقوں کے کرنے کے کام
عام انتخابات سر پر آ گئے ہیں اور مختلف دینی و سیاسی جماعتیں ملک بھر میں الیکشن مہم میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔ مگر تذبذب اور بے یقینی کی دھند بدستور ملک کے سیاسی افق پر چھائی ہوئی ہے، بلکہ بسا اوقات یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ شاید آخر وقت تک تذبذب اور گومگو کا ماحول قائم رکھنا شاید کسی پلاننگ کا نتیجہ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
جنوری ۲۰۲۴ء کی رپورٹس
ملک و ملت اور دین سے وفاداری کا عہد کرنے والے امیدواروں کو ووٹ دیں: ۳۱ جنوری ۲۰۲۴ء بروز بدھ بعد نماز ظہر جامع مسجد مکی کوکاکولا سٹاپ ملتان روڈ لاہور میں پاکستان شریعت کونسل لاہور کے زیرِ اہتمام ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان ’’مسئلہ فلسطین / قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات/ ملکی و بین الاقوامی صورتحال تھا‘‘ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مسئلہ فلسطین اور ملک میں الیکشن کی صورتحال
آج مختلف دینی پروگرامز کے حوالے سے ٹنڈو الٰہ یار حاضری ہوئی ہے، اور صحافی برادری سے ملاقات اس حوالے سے خوشی کا باعث بنی ہے کہ میں خود بھی ایک صحافی ہوں، صحافی برادری کے ساتھ میرا تعلق بھی ہے۔ میں پریس کلب اور آپ سب حضرات کا شکر گزار ہوں کہ اس ملاقات کا اہتمام کیا۔ میں پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل کے طور پر چند باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دفاعِ پاکستان و افغانستان کونسل، ایک خوش آئند پیشرفت
۹ اگست کو اسلام آباد میں ’’دفاع افغانستان کونسل‘‘ کے اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر مانیٹرنگ ٹیموں کی تقرری کو پاکستان کی قومی خود مختاری کے منافی قرار دینے کا اعلان کیا تو اس موقع پر جنرل حمید گل نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ یہ صرف افغانستان کا مسئلہ نہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
افغانستان میں این جی اوز کی ارتدادی سرگرمیاں
افغانستان میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی این جی اوز کے عیسائیت کی تبلیغ کرنے والے افراد کی گرفتاری اور طالبان حکومت کی طرف سے انہیں شریعت کے مطابق سزا دینے کے اعلان نے ایک بار پھر عالمی حلقوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے، اور بہت سے سفارتکار خفیہ اور اعلانیہ طور پر اس سلسلہ میں متحرک ہو گئے ہیں۔ طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ این جی اوز کے یہ افراد رفاہی کاموں کے حوالے سے افغانستان میں آئے تھے اور انہیں ایک معاہدہ کے تحت کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 79
- 80
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »