حضرت عمر فاروق اعظمؓ کا معیارِ حکمرانی

جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم اور خلیفۂ اول حضرت ابوبکر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اسلام کے طرزِ حکمرانی کی بات مختصراً دو کالموں میں ہو چکی ہے۔ آج کے کالم میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دورِ حکومت کے چند واقعات درج کیے جا رہے ہیں، جس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اسلام کا حکمرانی کا مزاج کیا ہے۔ حضرت عمرؓ نے خلیفۂ دوم کی حیثیت سے زمامِ اقتدار سنبھالنے کے بعد صوبوں کے گورنروں اور دیگر عمّال کو جو ہدایات جاری کیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۱ اگست ۱۹۹۶ء

پہلے احتساب یا انتخاب؟

پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف نے قومی اسمبلی کے انتخابات بہرصورت تین فروری کو کرانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی احتساب کے لیے نہیں بلکہ انتخاب کے لیے توڑی گئی ہے اس لیے احتساب کے نام پر انتخابات کو ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس سے قبل صدر سردار فاروق احمد خان لغاری نے بھی اپنی نشری تقریر میں کہا تھا کہ وہ احتساب کے نام پر انتخاب کو ملتوی نہیں ہونے دیں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۶ نومبر ۱۹۹۶ء

مذہب ہی خواہشات اور مفادات کا توازن قائم کر سکتا ہے

کابل پر طالبان کی حکومت کے قیام اور ان کی طرف سے افغانستان میں مکمل شرعی نظام کے نفاذ کے اعلان کے بعد اسلامی شریعت ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہے اور عالمی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ علم و دانش کی محفلوں میں بھی شرعی قوانین کے مختلف پہلوؤں کا ذکر پہلے سے زیادہ ہونے لگا ہے، دنیا بھر کی اسلامی تحریکات کو طالبان کی اس کامیابی سے حوصلہ ملا ہے اور وہ شریعتِ اسلامیہ کے نفاذ و غلبہ کی جدوجہد میں نئے جذبہ و ولولہ کے ساتھ پیشرفت کر رہی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۴ اکتوبر ۱۹۹۶ء

دینی مدارس کا آزادانہ کردار اور مغربی لابیاں

لاہور کے ایک قومی روزنامہ نے ۳ اگست ۱۹۹۶ء کو کے پی آئی کے حوالہ سے یہ خبر شائع کی ہے کہ پنجاب کے چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنروں سے دینی مدارس کے بارے میں کوائف طلب کر لیے ہیں۔ خبر کے مطابق ان کوائف کے حصول کے بعد حکومت دینی مدارس کو تحویل میں لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ عوام کے رضا کارانہ تعاون اور چندے سے چلنے والے دینی مدارس ملک کے ہر علاقے میں موجود ہیں اور یہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں مکمل تحریر

۱۷ اگست ۱۹۹۶ء

اسلامی ریاست کی اصولی بنیادیں

آج یومِ پاکستان ہے جو اس تاریخی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جو آج سے سات عشرے قبل لاہور کے اس میدان میں آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی، جہاں اس قرارداد کی یادگار کے طور پر مینارِ پاکستان تعمیر کیا گیا ہے۔ اس قرارداد میں کہا گیا کہ مسلمان ایک مستقل قوم کی حیثیت رکھتے ہیں اور دین و مذہب کے ساتھ ساتھ اپنی الگ تہذیب و ثقافت کا امتیاز انہیں حاصل ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۳ مارچ ۲۰۱۴ء

فضا کے چند گھنٹے ’’الاہرام‘‘ کی پناہ میں

۲۵ نومبر ۱۹۹۶ء کی شام کو لندن سے سعودیہ جاتے ہوئے ’’مصر للطیران‘‘ کے ذریعے ہیتھرو ایئر پورٹ سے قاہرہ کے لیے روانگی ہوئی تو حسب معمول پرواز کی روانگی کے چند لمحے بعد فضائی میزبان اخبارات کی ٹرالی دھکیلتے ہوئے آگے بڑھی، میں نے اخبارات پر نظر ڈالی اور ایک معروف عربی اخبار ’’الاہرام‘‘ اٹھا لیا، اس کی سرخیاں اور دو چار صفحات سرسری طور پر دیکھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۹ دسمبر ۱۹۹۶ء

نکاح کے وقت حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی عمر اور راویانِ حدیث کا مقام و مرتبہ

گزشتہ دنوں روزنامہ پاکستان میں محترم بریگیڈیئر (ر) حامد سعید اختر صاحب کا قسط وار مضمون نظر سے گزرا جس میں انہوں نے ام المؤمنین حضرت عائشہؓ کے نکاح کے وقت ان کی عمر کے حوالے سے تفصیلی بحث کی ہے، اور خلاصے کے طور پر یہ بات بیان فرمائی ہے کہ ہمیں احادیث کی وہ تمام روایات مسترد کر دینی چاہئیں جو جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی کے بارے میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۵ ستمبر ۲۰۱۰ء

صدر فاروق لغاری اور وزیر اعظم ملک معراج خالد سے دو گزارشات

صدر مملکت سردار فاروق احمد خان لغاری اور وزیر اعظم ملک معراج خالد کی طرف سے انتخابات بروقت کرانے اور احتساب کے عمل کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے اعلانات کے بعد اکثر لوگ اس شش و پنج میں ہیں کہ آخر یہ دونوں کام بیک وقت کیسے ہوں گے اور اگر تین ماہ کے عرصہ میں ان دونوں امور کو جیسے کیسے نمٹا دینے کی کوشش کی گئی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۲ نومبر ۱۹۹۶ء

رسول اکرمؐ کا طرزِ حکمرانی

جناب رسالتماب صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کے دن صدر محترم سردار فاروق احمد خان لغاری نے قوم کے نام اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت و سیاست سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور سنت کی پیروی ضروری ہے۔ صدر محترم کا یہ ارشاد ہر مسلمان کے دل کی آواز اور دکھی انسانیت کے دکھوں کا حقیقی مداوا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۷ اگست ۱۹۹۶ء

حافظ الحدیث مولانا محمد عبد اللہ درخواستیؒ

۲۰ نومبر کو شام چھ بجے جناح ہال میونسپل کارپوریشن لاہور میں حضرت مولانا محمد عبد اللہ درخواستیؒ کی یاد میں ’’حافظ الحدیث سیمینار‘‘ منعقد ہو رہا ہے جس میں سرکردہ علماء کرام اور دانشور ان کی دینی و ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ مولانا درخواستیؒ کا انتقال گذشتہ برس اگست میں کم و بیش ایک سو برس کی عمر میں ہوا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۰ نومبر ۱۹۹۵ء

Pages


2016ء سے
Flag Counter