بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ ابھی تھوڑی دیر میں نے پہلے جی ٹی روڈ پر تاجر برادری کے ہڑتالی کیمپ میں حاضری دی ہے اور تاجروں کی یہ جو جدوجہد ہے یہ ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف اور بجلی کے ناقابل برداشت بلوں کے خلاف اور ہوشربا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف تاجر برادری نے احتجاجی مہم کا فیصلہ کیا ہے، ان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے علماء کرام کے ساتھ میں شریک ہوا ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’تعلیماتِ اسلام‘‘
سوال و جواب کے ذریعہ تعلیم بھی علم اور معلومات حاصل کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے اور ہر دور میں اس کا استعمال چلا آ رہا ہے۔ قریب زمانہ میں مفتئ اعظم ہند حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ دہلویؒ کا مقبولِ عام سلسلہ ’’تعلیم الاسلام‘‘ کے عنوان سے ہمارے تعلیمی نظام کا حصہ رہا ہے اور اب بھی اس سے استفادہ جاری ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انتخابی امیدواروں کی اہلیت کا معاملہ
انتخابی امیدواروں کی سکروٹنی کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے اور اب نااہل قرار دیے جانے والے امیدواروں کے انتخاب میں حصہ لینے کا معاملہ اپیلوں کے دائرے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس دوران کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں پر جو کچھ گزری ہے، اس کی کچھ جھلکیاں میڈیا اور قومی پریس کے ذریعے عوام کے سامنے بھی آ چکی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسلام زندہ باد کانفرنس
جمعیت علمائے اسلام پاکستان (ف) ۳۱ مارچ کو لاہور میں مینارِ پاکستان کے زیر سایہ ”اسلام زندہ باد کانفرنس“ کے انعقاد کی تیاریوں میں مصروف ہے اور صوبہ پنجاب میں جمعیت کے کارکن اسے کامیاب بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ گزشتہ اتوار کو اسی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام ہونے والا عوامی اجتماع جمعیت کے کارکنوں کے لیے چیلنج کی حیثیت اختیار کر گیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پاکستان شریعت کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی روداد
آج کے کالم میں ”پاکستان شریعت کونسل“ کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی رپورٹ پیش خدمت ہے۔ پاکستان شریعت کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ۱۶ مارچ ۲۰۱۳ء کو مرکز حافظ الحدیث درخواستیؒ منوں نگر، حسن ابدال میں امیر مرکزیہ مولانا فداء الرحمٰن درخواستی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مولانا زاہد الراشدی (گوجرانوالہ)، مولانا عبد القیوم حقانی (نوشہرہ) ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مقدمے بازی سے قبل علماء سے مشاورت کی ضرورت
”پاکستان شریعت کونسل“ کچھ عرصے سے ایک ترغیبی مہم جاری رکھے ہوئے ہے کہ ملک کے عوام کو باہمی تنازعات و مقدمات میں شرعی حوالے سے مشاورت اور مصالحت کی سہولت فراہم کی جائے، جس کے لیے دینی مدارس اور مساجد اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ہمارے ہاں باہمی تنازعات اور معاملات کے حل کے لیے اس وقت صرف دو فورم کام کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمہ: ہزارہ یونیورسٹی میں نشست
چار جون کا دن ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں گزرا۔ جامعہ اشاعت الاسلام مانسہرہ کے استاذ مولانا فضل الہادی اور جامع مسجد فاروق اعظمؓ اچھڑیاں کے خطیب مولانا عبد الحق عامر میرے ساتھ تھے۔ ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات نے ”مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمہ“ کے عنوان کے تحت تین روزہ سیمینار کا اہتمام کر رکھا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
کراچی کی دینی مرکزیت ختم کرنے کی سازشیں
جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ میں شش ماہی امتحانات کے دوران میں حسبِ سابق دو چار دن کے لیے کراچی میں ہوں۔ پیر کے دن پہنچا تھا اور جمعۃ المبارک کو گوجرانوالہ واپسی کا پروگرام ہے، ان شاء اللہ تعالیٰ۔ جامعہ اسلامیہ کلفٹن میں علمائے کرام کی خصوصی تربیتی کلاس میں تعارفِ ادیان و مذاہب کے حوالہ سے مسلسل تین دن تک گفتگو ہوتی رہی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ایک دبنگ شخصیت کی رخصتی
ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ اور جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد کے انتقال پر نہ صرف پاکستان میں، بلکہ پورے عالم اسلام کے دینی و سیاسی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کی قومی و ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ قاضی صاحب کا صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ سے تعلق تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مولانا محمد اشرف ہمدانیؒ کا سانحۂ ارتحال
۱۶ جنوری کو صبح نماز فجر کے بعد درس سے فارغ ہوا تھا کہ ڈاکٹر حامد اشرف ہمدانی نے فون پر بتایا کہ ان کے والد محترم مولانا محمد اشرف ہمدانیؒ کا فیصل آباد میں انتقال ہو گیا ہے۔ زبان پر بے ساختہ انا للہ و انا الیہ راجعون جاری ہوا اور ڈاکٹر صاحب موصوف سے تعزیت و تسلی کے چند کلمات کہے، مگر جنازے میں شریک نہ ہو سکا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر