جہانیاں میں ایک دن
والد محترم حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کی وفات کو ۵ مئی کو چار سال گزر گئے ہیں۔ ہم یومِ وفات، برسی یا عرس کے قائل نہیں ہیں اور نہ ہی یہ ہماری روایات و معمولات کا حصہ ہے، لیکن حسنِ اتفاق سے میرا ۵ مئی کا دن جہانیاں منڈی میں گزرا، جہاں حضرت والد محترمؒ اور حضرت عم مکرم مولانا صوفی عبد الحمید سواتیؒ طالب علمی کے دور میں تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
روہنگیا مسلمانوں کا جرم؟
این این آئی کے حوالہ سے ’’پاکستان‘‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے برما (میانمار) سے مطالبہ کیا ہے کہ اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کی شہریت اور طویل مدتی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے معاملات کا تعین کیا جائے جن میں لاکھوں افراد نسلی تشدد کے واقعات کے نتیجے میں پناہ گزین خیموں میں رہائش پر مجبور ہوئے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ناظمِ اعلیٰ وفاق المدارس مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کے نام مکتوب
مدرسہ انوار العلوم مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ کا قضیہ یقیناً آپ کے علم میں ہو گا۔ میں اس کی تازہ ترین صورتحال سے آپ کو آگاہ کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ مدرسہ انوار العلوم وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ساتھ ملحق چلا آ رہا ہے جس کی تصدیق گزشتہ دنوں بھی وفاق المدارس کے دفتر نے جاری کی ہے۔ کچھ عرصہ قبل چند حضرات نے وفاقی محکمہ تعلیم کے دینی مدارس سے متعلق شعبہ سے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
وفاقی وزیر مذہبی امور پاکستان جناب طلحہ محمود کے نام مکتوب
گزارش ہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کے توجہ دلانے پر میں نے یکم ستمبر ۲۰۱۹ء کو وفاقی وزارتِ مذہبی امور کے نام ایک عریضہ کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قادیانیوں کے حوالے سے پیش کی جانے والی ایک رپورٹ ارسال کی تھی جس کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی مدارس اور محکمہ تعلیم: فوری توجہ کا مستحق اہم مسئلہ
گزارش ہے کہ محکمہ تعلیم کے تحت دینی مدارس کی الگ سے رجسٹریشن کا سلسلہ کچھ عرصہ سے جاری ہے جس کے بارے میں عام طور پر کہا جا رہا ہے کہ دینی مدارس کے وفاقوں کو اعتماد میں لے کر کی جا رہی ہے۔ جبکہ محکمہ تعلیم کے ذمہ داران افسران کے بقول اب تک پندرہ ہزار کے لگ بھگ مدارس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، اس دوران چند تحفظات سامنے آئے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مرکز مطالعہ خلافتِ راشدہ گوجرانوالہ کا قیام
نئی نسل بالخصوص نوجوان علماء میں مطالعہ و تحقیق کا ذوق بتدریج کم ہوتا جا رہا ہے جو یقیناً ہم سب کے لیے لمحۂ فکریہ ہے اور دینی مراکز و مدارس کو اس پر سنجیدہ توجہ دینی چاہیے۔ اسی ضرورت کے تحت مرکزی جامع مسجد (شیرانوالہ باغ، گوجرانوالہ) میں ’’مرکز مطالعہ خلافتِ راشدہ‘‘ کے عنوان سے ایک مطالعاتی حلقہ قائم کر کے اس کے لیے الگ دفتر مخصوص کر دیا گیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’وحدتِ امت کانفرنس‘‘ جامعۃ العروۃ الوثقٰی لاہور
قابلِ صد احترام شرکاءِ ’’وحدتِ امت کانفرنس‘‘ منعقدہ ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۱ء بمقام جامعۃ العروۃ الوثقٰی لاہور۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ مزاج گرامی؟ جامعۃ العروۃ الوثقٰی کے سربراہ محترم جناب آغا سید جواد نقوی نے گزشتہ دنوں آج کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت کے لیے خود گوجرانوالہ تشریف لا کر مجھے ممنون کیا جس پر ان کا شکرگزار ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سرکردہ علماء و زعماء کرام کے نام مکتوب
’’تحریک تحفظ مساجد و مدارس پاکستان‘‘ کی دعوت پر مجھے ۱۶ ستمبر ۲۰۲۱ء کو جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں مختلف مکاتب فکر کے راہنماؤں کے ایک مشترکہ اجلاس میں شرکت کا موقع ملا جس میں (۱) متنازعہ اوقاف قوانین (۲) گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل (۳) اسلام قبول کرنے میں مختلف رکاوٹوں کا بل (۴) بچوں پر تشدد کی روک تھام کا بل اور ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
وزیر تعلیم افغانستان حضرت مولانا عبد الباقی حقانی کے نام مکتوب
افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا، امارت اسلامی افغانستان کی حکومت کے قیام، اقتدار کی پراَمن منتقلی اور آنجناب کے نئے منصبی ذمہ داریاں سنبھالنے پر پاکستان شریعت کونسل کے امیر محترم مولانا قاضی محمد رویس خان ایوبی و دیگر ارکان کی طرف سے پرخلوص مبارکباد قبول فرمائیے۔ یہ دنیا بھر کے اہلِ دین کی دیرینہ آرزوؤں کی تکمیل کی طرف اہم پیش رفت ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اساتذہ جامعہ نصرۃ العلوم کے نام مکتوب
گزارش ہے کہ بحمد اللہ تعالٰی جامعہ نصرۃ العلوم میں اسباق کا آغاز ہو چکا ہے۔ اللہ تعالٰی خیر و عافیت کے ساتھ ہم سب کو یہ خدمت توجہ اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔ میں اس موقع پر بطور خاص سب اساتذہ سے گزارش کرنا چاہ رہا ہوں کہ کرونا بحران کی وجہ سے کم و بیش دو ماہ کی تاخیر پہلے ہی ہو چکی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر