مسلمانوں کا قتل عام اور عالمی عدالت

روزنامہ جنگ لاہور ۱۶ جنوری ۲۰۰۰ء کے مطابق ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کے جنگی ٹربیونل نے بوسنیا کے پانچ کروٹ باشندوں کو مسلمانوں کے قتلِ عام کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ ان پانچ کروٹ باشندوں نے ۱۹۹۳ء میں بوسنیا کے ایک وسطی گاؤں میں ایک سو مسلمانوں کا قتلِ عام کیا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

فروری ۲۰۰۰ء

وفاقی شرعی عدالت اور اس کے بعض فیصلے

وفاقی شرعی عدالت کا قیام دستورِ پاکستان کے تحت اس لیے عمل میں لایا گیا تھا کہ ملک میں رائج جو قوانین اور ضابطے قرآن و سنت کے منافی ہیں ان کا تعین کر کے انہیں اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالا جائے۔ اور وفاقی شرعی عدالت نے اس سلسلہ میں اب تک بہت سے اہم فیصلے صادر کیے ہیں جن میں سودی قوانین کو خلافِ اسلام قرار دینے کا تاریخی فیصلہ بھی شامل ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

فروری ۲۰۰۰ء

انڈونیشیا میں مسیحی مسلم کشمکش اور دینی بیداری

نوائے وقت لاہور ۱۹ دسمبر ۱۹۹۹ء کی ایک خبر کے مطابق انڈونیشیا میں دینی حلقوں کے پرجوش مظاہرہ کے بعد رمضان المبارک کے دوران تمام نائٹ کلبوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انڈونیشیا آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک ہے، لیکن جہاں اس کا آئین سیکولر بنیادوں پر استوار ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جنوری ۲۰۰۰ء

ہم جنس پرستوں کے حق میں امریکی اور برطانوی عدالتوں کے فیصلے

روزنامہ جنگ لاہور نے ۲۲ دسمبر ۱۹۹۹ء کی اشاعت میں خبر دی ہے کہ امریکی ریاست ورماؤنٹ کی سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کو بھی میاں بیوی جیسے حقوق کا حقدار قرار دے دیا ہے۔ جج نے اپنی رولنگ میں کہا ہے کہ ریاست ورماؤنٹ کے ہم جنس پرست جوڑے بھی انہی حقوق کے حقدار ہیں جو مرد اور عورت کے جوڑے کو حاصل ہیں - - - مکمل تحریر

جنوری ۲۰۰۰ء

بچوں کی لازمی تعلیم اور چائلڈ لیبر کا مسئلہ

روزنامہ نوائے وقت لاہور ۲۳ دسمبر ۱۹۹۹ء کی ایک خبر کے مطابق حکومتِ پاکستان نے سکولوں میں بچوں کی تعلیم کو لازمی بنانے کے لیے قانونی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ جن کے تحت دکانوں، ہوٹلوں اور دیگر اداروں میں بچوں سے مزدوری لینے پر پابندی عائد کی جائے گی، اور بچوں کو سکول نہ بھیجنے والے والدین اور بچوں سے مزدوری کا کام کرانے والے دکانداروں اور مالکوں کے لیے سزائیں تجویز کی جائیں گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جنوری ۲۰۰۰ء

ترکی میں دینی بیداری پر قدغنیں

روزنامہ جنگ لاہور ۱۷ مئی ۱۹۹۹ء کی ایک خبر کے مطابق ترکی کے صدر سلیمان ڈیمرل نے پارلیمنٹ کی نومنتخب خاتون رکن نروکو آجک کو ترکی کی شہرت سے محروم کر دینے کے فرمان پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ امکان ہے کہ انہیں ترکی سے نکال دیا جائے گا۔ نروکو آجک حالیہ انتخابات میں ترک پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئی ہیں مگر ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جون ۱۹۹۹ء

سنکیانگ کے مسلمانوں کی حالت زار اور چینی حکومت

ہفت روزہ ضربِ مومن کراچی نے ۳۰ اپریل ۱۹۹۹ء کی اشاعت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے کہ چین کی سرحد پر مسلم اکثریت کے صوبہ سنکیانگ میں گزشتہ ایک سال کے دوران ۱۹۰ افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔ اگرچہ چین کی وزارتِ خارجہ نے ایمنسٹی کی اس رپورٹ کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جون ۱۹۹۹ء

شرعی احکام اور ہماری عدالتوں کے فیصلے

روزنامہ پاکستان لاہور ۷ مئی ۱۹۹۹ء کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شائق عثمانی کے اس فیصلہ کو قرآنی احکام کی خلاف ورزی قرار دیا ہے جس میں وراثت میں لڑکی اور لڑکے کے حصہ کو برابر قرار دیتے ہوئے اس ضمن میں قرآنی حکم میں اجتہاد کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جون ۱۹۹۹ء

وفاقی شرعی عدالت کے خاتمے کا مطالبہ

پاکستان بار کونسل کی ایک قرارداد قومی اخبارات کے ذریعے سامنے آئی ہے جس میں وفاقی شرعی عدالت اور حدود آرڈیننس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بار کونسل کے وائس چیئرمین رانا اعجاز احمد خان کے مطابق پاکستان بار کونسل نے وفاقی شرعی عدالت اور حدود آرڈیننس کو امتیازی قوانین کے زمرے میں شمار کرتے ہوئے انہیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مئی ۱۹۹۹ء

قوم پرست جماعتیں اور پاکستان کی دستوری اسلامی حیثیت

قوم پرست جماعتوں کے متحدہ محاذ ’’پونم‘‘ نے ایک حالیہ اجتماع میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے دستور پر نظرثانی کی جائے، جس کے لیے پونم کی طرف سے آئینی ترامیم کا پیکیج پیش کیا گیا ہے۔ اس پیکج میں مکمل صوبائی خودمختاری کے ساتھ ساتھ قومیتوں کی بنیاد پر نئے صوبوں کے قیام اور ملک کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مئی ۱۹۹۹ء

Pages


2016ء سے
Flag Counter