متفرق رپورٹس

پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی نے آٹھ اگست کو اسلام آباد کا سفر کیا۔ جامع مسجد امیر حمزہ ایف ٹین ٹو میں ماہانہ تعلیمی نشست کے سلسلہ میں عصر کے بعد انہوں نے علماء کرام کی ایک کلاس کو ”قرار دادِ مقاصد“ کے تاریخی سفر اور موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا۔ جبکہ مغرب کے بعد عام نمازیوں کے سامنے فہم قرآن کے تقاضوں کے حوالے سے گفتگو کی - - - مکمل تحریر

۳۱ اگست ۲۰۲۴ء

تحفظ ختم نبوت اور آزادئ کشمیر ہمارے قومی مسائل ہیں!

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ جمعیت علماء اسلام کامونکی اور حافظ محمد نعیم قادری کا شکر گزار ہوں کہ عقیدۂ ختم نبوت اور استحکام پاکستان کے حوالے سے منعقد ہونے والے اس کل جماعتی اجتماع میں شرکت کا موقع عنایت کیا اور مختلف مذہبی مکاتب فکر کے سرکردہ حضرات کو اس موقع پر جمع کرنے کا اہتمام کیا۔ عقیدۂ ختم نبوت کے حوالے سے مختصراً یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ یہ ہمارے عقیدہ و ایمان کا مسئلہ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۹ ستمبر ۲۰۱۹ء

حضرت حذیفہؓ کا ذوق اور فتنوں سے بچنے کا نسخہ

آج کی صحبت میں جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ایسے صحابی کا تذکرہ کرنا چاہتا ہوں جنہیں اللہ نے باقی حضرات سے مختلف اور منفرد ذوق عطا فرمایا تھا اور وہ اپنے اس ذوق کے حوالے سے حضرات صحابہؓ میں معروف ہو گئے تھے۔ ان صحابئ رسولؐ کا نام حضرت حذیفہ بن الیمانؓ ہے اور یہ اپنے والد محترم حضرت یمانؓ کے ہمراہ اس دور میں مسلمان ہو گئے تھے جب بدر کا معرکہ بپا ہونے والا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

-

تحریکِ آزادی میں علماءِ دیوبند کا کردار

امامِ انقلاب حضرت مولانا عبید اللہ سندھیؒ کے نواسے مولانا ظہیر الحق دین پوریؒ کا گزشتہ جون کے دوران دین پور شریف میں انتقال ہوا ہے۔ وہ حضرت سندھیؒ کی ایک چلتی پھرتی نشانی تھے، جو آنکھوں سے اوجھل ہو گئے ہیں۔ اللہ تعالی انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازے، آمین يا رب العالمین ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۔

شریعت ایکٹ کیا ہے؟

گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں حکومت کی طرف سے دستور میں ترمیم کا ایک بل پیش ہوا ہے، جس میں قرآن و سنت کو ملک کا سپریم لاء قرار دیا گیا ہے اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اس موقع پر ایوان سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان میں قرآن و سنت کی حکمرانی قائم کریں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

-

ڈاکٹر نصر حامد ابو زید — ایک نیا سلمان رشدی

ایک نئے سلمان رشدی ڈاکٹر نصر حامد ابو زید کے بارے میں ”العالم الاسلامی“ کی رپورٹ کا خلاصہ پیش خدمت ہے، تاکہ مغربی میڈیا اگر اپنی روایات کے مطابق اس مسئلے کو موضوعِ بحث بنائے تو اس سلسلے میں اصل حقائق سامنے ہوں۔ رابطہ عالم اسلامی کے مجلہ ’’العالم الاسلامی‘‘ مکہ مکرمہ مورخہ ۷ تا ۱۳ اگست ۱۹۹۵ء میں قاہرہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نصر حامد ابو زید کے بارے میں شائع شدہ رپورٹ کے اہم اقتباسات ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۔

تہذیبی کشمکش اور طالبان

امارت اسلامی افغانستان کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جنگ کے مقاصد دن بدن واضح ہوتے جا رہے ہیں اور جوں جوں مقاصد سے پردہ اٹھ رہا ہے آنکھیں بند کر کے امریکہ کی ہاں میں ہاں ملانے والے مسلم حکمرانوں کی آنکھیں بھی کھلتی جا رہی ہیں۔ اس کا تازہ ترین اظہار امریکہ سے حکومت پاکستان کے اس ”دوستانہ احتجاج“ سے ہوتا ہے جو بھارت میں متعین امریکی سفیر کے اس حالیہ بیان کے حوالے سے کیا گیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۔

تعارف و تبصرہ

مولانا اللہ وسایا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سرگرم راہنماؤں میں سے ہیں جن کی تگ و تاز کا دائرہ تبلیغی، انتظامی، تحریکی اور تربیتی شعبوں کے ساتھ ساتھ تصنیفی میدان میں بھی دن بدن وسیع ہوتا جا رہا ہے، اور وہ خداداد ذوق اور صلاحیتوں کو عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد میں پوری طرح بروئے کار لا رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اکتوبر ۱۹۹۵ء

مسلم معاشرت میں مسجد کا کردار

بعد الحمد والصلوٰۃ مسلمانوں کی معاشرتی زندگی کا آغاز ہی مسجد سے ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں نسلِ انسانی کی آبادی کا آغاز ’’بیت اللہ‘‘ کی تعمیر سے کیا اور جناب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ہجرت کے بعد مسجد قبا اور مسجد نبوی کی تعمیر سے ملتِ اسلامیہ کی معاشرتی زندگی کا آغاز فرمایا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۰ ستمبر ۱۹۹۵ء

’’اسلامک ہوم اسٹڈی کورس‘‘

مغربی ممالک میں مقیم مسلمانوں کے لیے اپنی نئی نسل کو دینی تعلیمات اور اسلامی کلچر کے ساتھ وابستہ رکھنے کا مسئلہ خاصا پریشان کن ہوتا جا رہا ہے، دینی تعلیم کے لیے مختلف شہروں میں شام ۵ سے ۷ بجے تک یا ویک اینڈ پر ہفتہ اتوار کے روز دینی مکاتب کام کر رہے ہیں لیکن ان میں تعلیم پانے والے بچوں اور بچیوں کا مسلمانوں کی مجموعی آبادی کے لحاظ سے تناسب بہت کم ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اکتوبر ۱۹۹۵ء

Pages


2016ء سے
Flag Counter