تحریکِ آزادی میں علماءِ دیوبند کا کردار
امامِ انقلاب حضرت مولانا عبید اللہ سندھیؒ کے نواسے مولانا ظہیر الحق دین پوریؒ کا گزشتہ جون کے دوران دین پور شریف میں انتقال ہوا ہے۔ وہ حضرت سندھیؒ کی ایک چلتی پھرتی نشانی تھے، جو آنکھوں سے اوجھل ہو گئے ہیں۔ اللہ تعالی انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازے، آمین يا رب العالمین ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
شریعت ایکٹ کیا ہے؟
گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں حکومت کی طرف سے دستور میں ترمیم کا ایک بل پیش ہوا ہے، جس میں قرآن و سنت کو ملک کا سپریم لاء قرار دیا گیا ہے اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اس موقع پر ایوان سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان میں قرآن و سنت کی حکمرانی قائم کریں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ڈاکٹر نصر حامد ابو زید — ایک نیا سلمان رشدی
ایک نئے سلمان رشدی ڈاکٹر نصر حامد ابو زید کے بارے میں ”العالم الاسلامی“ کی رپورٹ کا خلاصہ پیش خدمت ہے، تاکہ مغربی میڈیا اگر اپنی روایات کے مطابق اس مسئلے کو موضوعِ بحث بنائے تو اس سلسلے میں اصل حقائق سامنے ہوں۔ رابطہ عالم اسلامی کے مجلہ ’’العالم الاسلامی‘‘ مکہ مکرمہ مورخہ ۷ تا ۱۳ اگست ۱۹۹۵ء میں قاہرہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نصر حامد ابو زید کے بارے میں شائع شدہ رپورٹ کے اہم اقتباسات ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تہذیبی کشمکش اور طالبان
امارت اسلامی افغانستان کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جنگ کے مقاصد دن بدن واضح ہوتے جا رہے ہیں اور جوں جوں مقاصد سے پردہ اٹھ رہا ہے آنکھیں بند کر کے امریکہ کی ہاں میں ہاں ملانے والے مسلم حکمرانوں کی آنکھیں بھی کھلتی جا رہی ہیں۔ اس کا تازہ ترین اظہار امریکہ سے حکومت پاکستان کے اس ”دوستانہ احتجاج“ سے ہوتا ہے جو بھارت میں متعین امریکی سفیر کے اس حالیہ بیان کے حوالے سے کیا گیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
مولانا اللہ وسایا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سرگرم راہنماؤں میں سے ہیں جن کی تگ و تاز کا دائرہ تبلیغی، انتظامی، تحریکی اور تربیتی شعبوں کے ساتھ ساتھ تصنیفی میدان میں بھی دن بدن وسیع ہوتا جا رہا ہے، اور وہ خداداد ذوق اور صلاحیتوں کو عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد میں پوری طرح بروئے کار لا رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مسلم معاشرت میں مسجد کا کردار
بعد الحمد والصلوٰۃ مسلمانوں کی معاشرتی زندگی کا آغاز ہی مسجد سے ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں نسلِ انسانی کی آبادی کا آغاز ’’بیت اللہ‘‘ کی تعمیر سے کیا اور جناب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ہجرت کے بعد مسجد قبا اور مسجد نبوی کی تعمیر سے ملتِ اسلامیہ کی معاشرتی زندگی کا آغاز فرمایا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’اسلامک ہوم اسٹڈی کورس‘‘
مغربی ممالک میں مقیم مسلمانوں کے لیے اپنی نئی نسل کو دینی تعلیمات اور اسلامی کلچر کے ساتھ وابستہ رکھنے کا مسئلہ خاصا پریشان کن ہوتا جا رہا ہے، دینی تعلیم کے لیے مختلف شہروں میں شام ۵ سے ۷ بجے تک یا ویک اینڈ پر ہفتہ اتوار کے روز دینی مکاتب کام کر رہے ہیں لیکن ان میں تعلیم پانے والے بچوں اور بچیوں کا مسلمانوں کی مجموعی آبادی کے لحاظ سے تناسب بہت کم ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عصرِ حاضر کے حالات و مسائل: سیرتِ طیبہؐ سے رہنمائی کی ضرورت
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ پوری نسلِ انسانی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی شخصیت ایسی نہیں ہے جس کے حالاتِ زندگی اور تعلیمات کو تاریخ نے اس قدر تفصیلات و جزئیات کے ساتھ اتنے اہتمام سے محفوظ رکھا ہو، اور نہ ہی کوئی دوسری شخصیت ایسی موجود ہے جس کی جدوجہد اور تعلیمات کا دائرہ انسانی زندگی کے ہر شعبہ کو محیط ہو۔ یہ محض اتفاق نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کے تکوینی نظام کا حصہ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اخبار و آثار
قاہرہ کی فیملی کورٹ کے حج ڈاکٹر فاروق عبد الحلیم نے قرآن کریم کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے قاہرہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نصر حامد ابو زید کو مرتد قرار دے کر اس کا نکاح فسخ قرار دیا ہے۔ یہ بات رابطہ عالم اسلامی کے جریدہ ہفت روزہ ’’العالم الاسلامی‘‘ مکہ مکرمہ نے ۷ اگست کی اشاعت میں بتائی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قرآن و سنت کا باہمی تعلق و تلازم
جامعہ اسلامیہ راولپنڈی صدر میں ختم بخاری شریف میں شرکت اور قرآن و سنت کے باہمی تعلق و تلازم کے موضوع پر چند گزارشات پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس موقع پر کی گئی گفتگو کو عزیزم حافظ کامران حیدر نے محفوظ اور مرتب کیا، جسے ان کے شکریے کے ساتھ نذر قارئین کیا جاتا ہے۔ جامعہ اسلامیہ میں میری حاضری اپنے بزرگوں کے ساتھ نسبت کو تازہ کرنے کے لیے اور پرانی یادوں کو باقی رکھنے کے لیے ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 23
- 24
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »