نفاذِ اسلام کے لیے مسلح جدوجہد کی متبادل حکمت عملی!
تحریک تحفظ ناموس رسالت کے گزشتہ راؤنڈ کی بات ہے جب آسیہ مسیح کیس کے سلسلہ میں گورنر پنجاب قتل ہوگئے تھے اور ریمنڈ ڈیوس کی پاکستان دشمن سرگرمیوں پر پورا ملک سراپا احتجاج تھا، منصورہ لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر کے اکابر علماء کرام اور دینی جماعتوں کے سرکردہ راہنما شریک ہوئے۔ کانفرنس کے اختتام پر ملک کی ایک بڑی روحانی درگاہ (کوٹ مٹھن) کے سجادہ نشین محترم نے شرکاء س مکمل تحریر
نسلِ انسانی کی ضروریات اور امام ابوحنیفہؒ کے افکار
اتحاد اہل سنت کے اسلام آباد کے سیمینار میں حضرت امام اعظمؒ کی سیاسی جدوجہد کے حوالے سے کچھ معروضات پیش کی تھیں، لاہور کے سیمینار میں امام صاحبؒ کی فقہی خدمات اور قانون سازی کے بارے میں عظیم جدوجہد پر کچھ عرض کیا تھا، جبکہ آج کے سیمینار میں ’’عقائد اہل سنت کی تعبیر اور وضاحت‘‘ کے بارے میں چند گزارشات کرنا چاہ رہا ہوں۔ حضرت امام ابوحنیفہؒ جس طرح فقہ و احکام میں ہمارے امام ہیں اسی طرح عقائد اور ان کی تعبیرات میں بھی انہیں امام کا درجہ حاصل ہے۔ انہوں نے اپنی علمی زندگی کا آغاز عقائد اہل سنت کی وضاحت اور مناظروں سے کیا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
امام اعظم کی تعلیمات اور عصرِ حاضر
دسمبر اتوار کو لوئر مال لاہور کے عامر ہوٹل میں ’’اتحاد اہل سنت‘‘ کے زیر انتظام ’’امام اعظم ابوحنیفہؒ سیمینار‘‘ منعقد ہوا جس کا اہتمام حضرت مولانا خواجہ خان محمدؒ آف کندیاں شریف کی یاد میں کیا گیا تھا۔ مولانا محمد الیاس گھمن سیمینار کے داعی و منتظم اور مولانا عبد الشکور حقانی اسٹیج سیکرٹری تھے۔ لاہور کے علماء کرام اور دینی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ خطاب کرنے والوں میں حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود، مولانا حافظ فضل الرحیم، مولانا محب اللہ آف لورائی، مولانا محمد الیاس گھمن، الحاج سید سلیمان گیلانی اور دیگر سرکردہ حضرات شامل تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
فکری مرعوبیت اور اس کا سدّباب
عام طور پر علم و فکر کی بات کی جاتی ہے، علم کا دائرہ اپنا ہے اور فکر کا دائرہ اس سے قدرے مختلف ہے۔ فکر کا ایک اہم دائرہ جو میں سمجھا ہوں، صحابیؓ رسول حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کا یہ ذوق ہے جس کا وہ خود ان الفاظ میں ذکر فرماتے ہیں کہ ’’کانوا یساَلونہ عن الخیر وکنت اَساَلہ عن الشر‘‘ اصحابِ رسول عام طور پر جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خیر کی بات پوچھا کرتے تھے جبکہ میں شر کے بارے میں دریافت کرتا رہتا تھا۔ خیر کے بارے میں علم اور معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ شر کے بارے میں علم اور معلومات حاصل کرنا بھی ضروری ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ملی مجلس شرعی پاکستان کی چند اہم تجاویز
کافی عرصہ کے بعد ملی مجلس شرعی پاکستان کا اجلاس گزشتہ اتوار کو لاہور میں منعقد ہوا جس میں مختلف تعلیمی و فقہی مسائل پر باہمی مشاورت کے ساتھ مشترکہ موقف طے پایا۔ مجلس کے دفتر کی طرف سے اجلاس کی جاری کردہ رپورٹ قارئین کی نذر کی جا رہی ہے۔ ’’ملی مجلس شرعی پاکستان تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا ایک مشترکہ علمی فورم ہے جو وقتاً فوقتاً اپنے اجلاس منعقد کر کے معاشرے کو درپیش مسائل کو زیربحث لاتا اور ان کے بارے میں علماء کرام کا متفقہ موقف سامنے لانے کی کوشش کرتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سی پیک کے چند توجہ طلب پہلو
وزیر اعظم جناب عمران خان نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ CPEC کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے اور بلوچستان کو اس کا حق دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات بلوچستان کے بعض سرکردہ حضرات کی طرف سے اس سلسلہ میں چند تحفظات کے اظہار کے پس منظر میں کہی ہے جبکہ اس کے ساتھ حکومت پاکستان کے مشیر تجارت و صنعت جناب عبد الرزاق داؤد کا ایک روز قبل کا یہ بیان بھی قابل توجہ ہے کہ ہمیں عقل سے کام لینا ہوگا، یہ نہ ہو کہ سی پیک انڈسٹریل زون میں چینی آجائیں اور ہماری صنعتیں بند ہو جائیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی مدارس میں تعلیم و تربیت ۔ مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا ایک اہم خطاب
جامعہ دارالعلوم کورنگی کراچی کے صدر اور بزرگ عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی ۲ دسمبر کو ایک روز کے لیے گوجرانوالہ تشریف لائے، جامعہ قاسمیہ قاسم ٹاؤن میں علماء کے ایک بھرپور اجتماع سے خطاب کیا اور جامعہ قاسمیہ کی نئی سبزی منڈی والی شاخ میں جمعۃ المبارک کا خطبہ ارشاد فرمایا۔ جامعہ قاسمیہ کے مہتمم مولانا قاری گلزار احمد قاسمی نے صبح کے ناشتے میں علماء کرام کی بڑی تعداد کو جمع کر رکھا تھا جن میں راقم الحروف بھی شامل تھا۔ ہم نے حضرت مفتی صاحب کے ساتھ ناشتہ کیا اور ان کے فکر انگیز خطاب سے مستفید ہوئے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پنجاب حکومت کے جانبدارانہ اقدامات
۲۸ نومبر کو شام ساڑھے پانچ بجے وزیر اعلٰی ہاؤس لاہور میں صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا اجلاس تھا جس کی صدارت وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے کرنا تھی۔ میں سوا چھ بجے کے لگ بھگ اجلاس کے ہال میں داخل ہونے لگا تو اندر سے مولانا حافظ فضل الرحیم، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا محمد امجد خان، مولانا قاری احمد میاں تھانوی اور دوسرے علماء کرام باہر آرہے تھے، مجھے انہوں نے دروازے پر روک لیا اور کہا کہ ہم اجلاس کا بائیکاٹ کر کے باہر آئے ہیں آپ بھی ہمارا ساتھ دیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دعوتِ دین اور اس کے تقاضے
ایک عرصہ سے عید الاضحٰی کی تعطیلات میں تبلیغی جماعت کے ساتھ سہ روزہ لگانے کا معمول ہے، اس سال گوجرانوالہ کے تبلیغی مرکز کی طرف سے مسجد ابراہیم سول لائن شیخوپورہ میں تشکیل ہوگئی اور گوجرانوالہ کے ۲۵ کے لگ بھگ علماء کرام اور چار پانچ دیگر احباب کے ساتھ عید سے پہلا جمعہ، ہفتہ اور اتوار تبلیغی جماعت کے ساتھ گزارا۔ دیگر معمول کی سرگرمیوں کے علاوہ اتوار کو ضلع کے علماء کرام کا جوڑ رکھا گیا تھا جس میں کچھ معروضات پیش کرنے کا موقع ملا، ان گزارشات کا خلاصہ نذرِ قارئین ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
علماء کرام کی جدوجہد کا تسلسل
ان دنوں ملک بھر میں جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کی رکن سازی کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ پانچ سالہ مدت کے لیے رکن سازی اور تنظیم نو کے عمل میں احباب ہر سطح پر سرگرم عمل ہیں۔ رکن سازی کے بعد مرحلہ وار جماعتی انتخابات ہوں گے اور پھر مرکزی انتخابات کے بعد نومنتخب مجلس عاملہ اگلے پانچ سال کے لیے جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کا نظم و نسق سنبھال لے گی ۔سندھ کے شہید راہنما ڈاکٹر خالد محمود سومروؒ کے فرزند مولانا راشد محمود سومرو مرکزی ناظم انتخابات کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 229
- 230
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »