متحدہ مجلس عمل کی شرائط
ایل ایف او (لیگل فریم ورک آرڈر) پر حکومت اور متحدہ مجلس عمل سمیت اپوزیشن کے تنازع نے مولانا فضل الرحمان کی طرف سے ان شرائط کے اعلان کے بعد ایک نئی شکل اختیار کر لی ہے کہ اگر حکومت ملک میں (۱) قرآن و سنت کو سپریم لاء تسلیم کر لے (۲) اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مطابق قانون سازی کا اہتمام کرے (۳) جمعہ کی چھٹی بحال کر دے (۴) بلاسود بینکاری کا آغاز کرے (۵) اور تعلیمی اداروں کی نجکاری روک دے تو متحدہ مجلس عمل ایل ایف او کے بارے میں اپنے موقف میں لچک پیدا کر سکتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’فک کل نظام‘‘
حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ نے اب سے تین صدیاں قبل ایک بات کہہ دی تھی کہ اب آئندہ عالم اسلام میں اسلامی نظام کے احیا اور خلافت کے قیام کی بنیاد ’’فک کل نظام‘‘ پر ہوگی اور اس کے لیے ان کے افکار و فلسفہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہوگی۔ ’’فک کل نظام‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ ملت اسلامیہ کے موجودہ معاشرتی، سیاسی اور معاشی ڈھانچے میں اصلاح و ترمیم کی گنجائش نہیں ہے اور اس ڈھانچے سے مکمل نجات حاصل کر کے نئے نقشے پر ہی ملت اسلامیہ کی نئی اسلامی زندگی کا آغاز ہو سکے گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا‘‘
بغداد ایک بار پھر ’’سقوط‘‘ کے گھاٹ اتر گیا ہے اور امریکہ اور برطانیہ کی اتحادی فوج نے عراق کے عوام کو صدام حسین کی مبینہ طور پر جابرانہ حکومت سے آزادی دلانے کے اعلان کے ساتھ بغداد پر قبضہ کر لیا ہے۔ امریکہ کے صدر جارج ڈبلیو بش اور برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فوجیں ضرورت سے زیادہ ایک دن بھی عراق میں قیام نہیں کریں گی۔ یہ الگ بات ہے کہ اس ’’ضرورت‘‘ کا تعین خود امریکہ اور برطانیہ کے حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
چوہدری شجاعت حسین سے وابستہ توقعات
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم مسلمان بھائیوں کے خون کے بدلے میں ملنے والے پیسوں پر لعنت بھیجتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ہی یہ خبر بھی آئی ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے ذمہ ایک ارب ڈالر کا قرضہ معاف کر دیا ہے جس کے بارے میں بعض سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسا کر کے امریکہ نے وہ وعدہ پورا کیا ہے جو اس نے دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی عالمی مہم میں اس کا ساتھ دینے کے حوالہ سے پاکستانی حکومت کے ساتھ کر رکھا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پھر آگیا ہوں گردش دوراں کو ٹال کر
ایشیا کے بزرگ ترین سیاستدان اور اسلامی تعاون تنظیم کے سابق سربراہ ڈاکٹر مہاتیر محمد ترانوے سال کی عمر میں ایک بار پھر انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے ملائیشیا کے وزیراعظم بن گئے ہیں اور ملکی پالیسیوں میں اپنی ترجیحات اور ایجنڈے کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ مہاتیر محمد کے سابقہ دور حکمرانی سے واقفیت رکھنے والے میرے جیسے بے شمار نظریاتی لوگوں کو ان کی دوبارہ واپسی پر بے حد خوشی ہوئی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ضلع دیامر کے زلزلے اور شمالی علاقہ جات کی سیاسی و مذہبی حیثیت
اوصاف نے گیارہ مارچ کو اے پی پی کے حوالہ سے شمالی علاقہ جات کے ضلع دیامر میں زلزلے کے نئے جھٹکوں اور ان سے درجنوں مکانات کے مسمار ہونے کی جو خبر دی ہے اس سے ماہرین ارضی کے ان خدشات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ اس خطہ میں زلزلوں کا جو سلسلہ گزشتہ سال نومبر میں شروع ہوا تھا وہ ابھی ختم نہیں ہوا اور زیر زمین آتش فشاں لاوے کی مسلسل حرکت کی وجہ سے مزید زلزلوں کا خطرہ موجود ہے جو بہت زیادہ تباہ کن بھی ثابت ہو سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
شکر ہے مسلم حکمرانوں نے بھی سکوت مرگ توڑا
خدا خدا کر کے اسلامی سربراہ کانفرنس تنظیم کا بھی اجلاس ہوا ہے اور قطر کے دارالحکومت میں او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں ۵۷ ملکوں کے نمائندوں نے مشترکہ اعلامیہ کے ذریعے عراق پر امریکی حملے اور طاقت کے زور پر عراق کی حکومت کی تبدیلی کے پروگرام کو مسترد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلامی ممالک عراق یا کسی بھی اسلامی ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور سلامتی پر حملے میں شرکت سے باز رہیں۔ صدام حکومت کی تبدیلی کے لیے امریکی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ڈاکٹر مہاتیر محمد کے افکار پر ایک نظر
ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے گزشتہ دنوں کوالالمپور میں غیر وابستہ تحریک کی سربراہی کانفرنس منعقد کر کے اور اس کے بعد اسلامی سربراہ کانفرنس کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے جہاں اپنے لیے خطرات میں اضافہ کیا ہے وہاں دنیا بھر کے باضمیر افراد اور خاص طور پر مظلوم مسلمانوں کی یہ کہہ کر توجہ بھی حاصل کر لی ہے کہ مجھے بھی سپرپاور سے خوف محسوس ہوتا ہے اور مجھے بھی یہ خطرہ ہے کہ میری گردن دبوچ لی جائے گی لیکن اس کے باوجود ضمیر بھی آخر کوئی چیز ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ضمیر کی آواز پر لبیک کہنا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ضروری ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
کیا جنرل مشرف اس پیغام کو سمجھنے کی زحمت کریں گے؟
امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان سرد جنگ کے خاتمہ اور سوویت یونین کے بکھر جانے کے بعد نیٹو کے مستقبل کا سوال پیدا ہوا تو نیٹو کے اس وقت کے سیکرٹری جنرل نے ایک مختصر سے جملے میں یہ کہہ کر نیٹو کو باقی رکھنے کا جواز پیش کیا تھا کہ ’’ابھی اسلام باقی ہے‘‘۔ ’’نیٹو‘‘ اس فوجی معاہدہ کا نام ہے جو سوویت یونین کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے باہمی مشترکہ دفاع کے لیے طے کر رکھا تھا، جبکہ اس کے جواب میں سوویت یونین نے ’’وارسا پیکٹ‘‘ کے نام سے ہم خیال ملکوں کے ساتھ باہمی فوجی تعاون کا معاہدہ کیا ہوا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی مدارس کے بارے میں پانچ سوالات کے جوابات
پچھلے دنوں پاکستان کے مختلف شہروں میں دینی مدارس کے سالانہ اجتماعات سے خطاب کا موقع ملا اور عام طور پر دینی مدارس کے جداگانہ تشخص اور کردار کے حوالے سے عام ذہنوں میں پائے جانے والے شکوک و شبہات اور سوالات کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں جامعہ عبد اللہ بن مسعودؓ خانپور، جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا، دارالعلوم ربانیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، مدرسہ اسلامیہ محمودیہ سرگودھا، جامعہ رشیدیہ ساہیوال، جامعہ عثمانیہ شورکوٹ، جامعہ انوار القرآن آدم ٹاؤن کراچی، جامعہ مدینۃ العلم فیصل آباد، جامعہ فاروقیہ شیخوپورہ اور مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ بطور خاص قابل ذکر ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 251
- 252
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »