سودی نظام: عدالتِ عظمیٰ کا فیصلہ اور سرکاری موقف
وفاقی شرعی عدالت نے ملک میں سود سے متعلقہ مروجہ مالیاتی قوانین کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان کو ان قوانین کو ختم کرنے اور ان کی جگہ اسلامی مالیاتی قوانین نافذ کرنے کا جو حکم دیا تھا، اسے سپریم کورٹ آف پاکستان نے منسوخ کرتے ہوئے وفاقی شرعی عدالت کو اس کیس کی ازسرِنو سماعت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
موجودہ حالات میں علماء کرام اور اہلِ دین کی ذمہ داری
اتحادِ اہلسنت قلعہ دیدار سنگھ کے احباب نے فرمائش کی ہے کہ ان کی اس ماہانہ نشست میں موجودہ عالمی صورتحال میں علماء کرام اور اہلِ دین کی ذمہ داریوں کے حوالے سے کچھ گزارشات پیش کروں۔ اس سلسلہ میں سب سے پہلے تو آج کے حالات پر ایک نظر ڈالنا ہو گی جن کا نقشہ کچھ اس طرح ہے کہ دنیا میں اس وقت ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ووٹر فارم میں عقیدۂ ختمِ نبوت کے حلف نامہ کی بحالی
حکومت نے ووٹرز فارم میں عقیدۂ ختمِ نبوت کا حلف نامہ بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اور اس طرح ایک طویل مدت کے بعد دینی حلقوں کے کسی مطالبہ کو حکومتی حلقوں میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ جس سے ایک بات پھر واضح ہو گئی ہے کہ دینی جماعتیں اگر کسی مسئلہ پر متفق ہو کر دوٹوک موقف اختیار کر لیں تو حکومت کے لیے اس کو نظرانداز کرنا آسان نہیں ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ملٹی نیشنل کمپنیوں کو لیز پر اراضی دینے کا فیصلہ
روزنامہ خبریں لاہور ۲۰ جون ۲۰۰۲ء کی خبر کے مطابق وفاقی کابینہ نے صدر جنرل پرویز مشرف کی زیرصدارت اجلاس میں ملک میں کارپوریٹ فارمنگ کے لیے زرعی زمین غیر ملکی کمپنیوں کو لیز پر دینے کے پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد غیر ملکی ادارے پاکستان میں کارپوریٹ فارمنگ کے لیے زرعی زمین لیز پر حاصل کر سکیں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی مدارس کیلئے نیا حکومتی نظام
وفاقی کابینہ نے بالآخر دینی مدارس کے بارے میں اپنے فیصلے کا اعلان کر دیا ہے۔ روزنامہ جنگ لاہور ۲۰ جون ۲۰۰۲ء کی رپورٹ کے مطابق صدر جنرل پرویز مشرف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات نثار اے میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کابینہ کے فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ جس کی رو سے تمام دینی مدارس کی رجسٹریشن ہو گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حدود آرڈیننس ختم کرنے کی مہم؟
کوہاٹ کی ایک خاتون زعفراں بی بی کو گزشتہ دنوں بدکاری کے جرم میں مقامی عدالت نے سنگساری کی سزا سنائی تو سیکولر حلقوں اور این جی اوز نے ملک بھر میں شور و غوغا کی فضا قائم کر دی۔ اور انسانی حقوق کی وہ تنظیمیں جنہیں افغانستان میں گزشتہ پون برس سے ہزاروں بے گناہ شہریوں کا امریکی بمباری کے ذریعے وحشیانہ قتلِ عام دکھائی نہیں دے رہا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ووٹر فارم سے عقیدۂ ختمِ نبوت کا حلف نامہ غائب
۱۹۷۴ء میں جب پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی دستوری ترمیم منظور کی تو اس کے ساتھ طے پایا کہ قادیانیوں کا شمار ووٹروں کی فہرستوں میں غیر مسلموں کے خانے میں ہو گا۔ اور اس مقصد کے لیے مسلمان ووٹروں کے لیے ’’عقیدۂ ختم نبوت کا حلف نامہ‘‘ ووٹر فارم میں شامل کیا گیا جسے پُر کرنے کے بعد کسی کا نام مسلمان ووٹروں کی فہرست میں درج ہو سکتا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
جناب! صرف رونے دھونے سے بات نہیں بنے گی
روزنامہ پاکستان لاہور نے ۱۸ مئی ۲۰۰۲ء کی اشاعت میں خبر دی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے حوالے سے ایک محفل کا انعقاد کیا جس میں تبلیغی جماعت کے ممتاز مبلغ مولانا محمد طارق جمیل نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے حسبِ معمول دعا بھی کی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
توہینِ رسالت کی سزا ختم کرنے کا مغربی مطالبہ
توہینِ رسالتؐ پر موت کی سزا کے قانون کے خلاف مغربی ممالک کی طرف سے دباؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور دوسرے مغربی ممالک کے علاوہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی طرف سے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے اور توہینِ رسالتؐ پر موت کی سزا کے قانون کے بارے میں مطالبات موجود ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سرحد سکولوں میں قاریوں کی جگہ موسیقاروں کی اسامیاں
روزنامہ اسلام کراچی نے ۱۶ اپریل ۲۰۰۲ء کی اشاعت میں این این آئی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پشاور کی ضلع کونسل کی ایک خاتون رکن نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں میں قاری حضرات اور اسلامیات کے اساتذہ کی اسامیاں ختم کرنے اور ان کی جگہ میوزیشن اور بیوٹیشن کی اسامیاں پیدا کرنے کے مبینہ فیصلے کی وضاحت کی جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 94
- 95
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »