اسرائیل کا ’’دفاع کا حق‘‘ اور فلسطینیوں کی ’’دہشت گردی‘‘
روزنامہ جنگ کے کالم نگار جناب حسن نثار نے ۲۲ مارچ ۲۰۰۲ء کے کالم میں اردن کے شاہ عبد اللہ کا یہ جملہ نقل کیا ہے کہ ’’میں اس تعصب کو مسترد کرتا ہوں کہ اسرائیلی بچے کا خون کسی فلسطینی بچے کے خون سے زیادہ قیمتی اور مہنگا ہوتا ہے‘‘ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نائجیریا کے صوبوں میں نفاذِ شریعت پر وفاقی حکومت کا ردعمل
روزنامہ جنگ لاہور ۲۲ مارچ ۲۰۰۲ء کی ایک خبر کے مطابق نائجیریا کی وفاقی حکومت نے شرعی قوانین کو وفاقی آئین کے منافی قرار دے دیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ ان میں دوسرے شہریوں کے مقابلے میں مسلمانوں کو زیادہ سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔ جبکہ پچھلے دو برس کے دوران بارہ شمالی ریاستوں نے شرعی قوانین نافذ کیے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’نیشن آف اسلام‘‘ کے سربراہ لوئیس فرخان کی ایک اور توبہ
روزنامہ جنگ لاہور نے ۱۶ مارچ ۲۰۰۲ء کو وائس آف امریکہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ کے سیاہ فام مسلمانوں کے دو گروہوں میں اتحاد ہو گیا ہے اور ’’نیشن آف اسلام‘‘ کے لیڈر لوئیس فرخان نے ’’مسلم سوسائٹی آف امریکہ‘‘ کے لیڈر ویلس دین محمد کو اپنے سالانہ اجلاس میں دعوت دے کر اور انہیں جمعہ کی نماز کا امام بنا کر مسلمانوں کے سوادِ اعظم میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مکہ مکرمہ پر ایٹمی حملے کی شر انگیز تجویز
ہفت روزہ ضربِ مومن کراچی نے ۲۲ مارچ ۲۰۰۲ء کی اشاعت میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی سیاسی پالیسی کے ترجمان جریدہ ’’نیشنل ریویو‘‘ کے ایک مضمون نگار ریچرڈ لوری نے امریکی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ (نعوذ باللہ) مکۃ المکرمۃ پر ایٹمی حملہ کر دیا جائے کیونکہ مکہ مکرمہ فطری طور پر سرکش اور انتہا پسند ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
راولپنڈی کے ایک دینی مدرسہ کے خلاف پولیس ایکشن
روزنامہ اوصاف اسلام آباد ۱۸ فروری ۲۰۰۲ء کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب جامع مسجد بلال اور جامعۃ فاطمۃ الزہراءؓ پر گزشتہ روز ریلوے پولیس والوں نے دھاوا بول دیا۔ پولیس جامع مسجد بلال کے خطیب مولانا عبد الغفار توحیدی کو گرفتار کرنا چاہتی تھی لیکن ان کے نہ ملنے پر ریلوے پولیس نے مسجد و مدرسہ کو اپنے ایکشن کا نشانہ بنا لیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قادیانیوں کے حوالے سے امریکی کانگریس کا مطالبہ
روزنامہ پاکستان لاہور ۱۹ فروری ۲۰۰۲ء کی ایک خبر کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے دورۂ امریکہ کے موقع پر ۱۴ فروری ۲۰۰۲ء کو ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے دستور میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے والی شق ختم کی جائے اور توہینِ رسالتؐ پر موت کی سزا کے قانون میں ترمیم کی جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مدینہ یونیورسٹی کی بندش کا امریکی مطالبہ
روزنامہ نوائے وقت لاہور نے ۱۵ فروری ۲۰۰۲ء کے کالم سرِراہے میں مندرجہ ذیل خبر نقل کی ہے کہ ایک نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ امریکہ نے سعودی حکمرانوں سے عالمِ اسلام کی نامور دینی درسگاہ الجامعۃ الاسلامیۃ (مدینہ یونیورسٹی) بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس نے الزام لگایا ہے کہ پینٹاگون اور ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملہ کرنے والوں میں سے زیادہ تر افراد اسی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مخلوط طریقِ انتخاب کی بحالی
صدر جنرل پرویز مشرف نے ملک میں عام انتخابات کے اعلان سے قبل جن انتخابی اصلاحات کا اعلان کیا ہے ان میں دیگر باتوں کے علاوہ جداگانہ طرز انتخابات ختم کر کے مخلوط طریق انتخاب کا نفاذ بھی ہے جس کے تحت اب اقلیتی ووٹر اپنے لیے الگ منتخب نمائندے منتخب نہیں کر سکیں گے، بلکہ انہیں یہ حق ہو گا کہ وہ کسی بھی عام نشست سے الیکشن لڑ کر اسمبلی کا رکن منتخب ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی مدارس کا نظام و نصاب اور امریکی خواہشات
روزنامہ نوائے وقت لاہور ۲۲ جنوری ۲۰۰۲ء کی ایک خبر کے مطابق امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے جدہ میں اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایسے ’’عالمی سیاسی معاشرہ‘‘ کی تشکیل کے لیے جذباتی اپیل کی ہے جو رواداری پر مبنی ہو اور دہشت گردی کے خلاف لڑ سکے۔ انہوں نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہ باقی دنیا سے رابطہ کرے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
چند گھنٹے چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ
۱۷ نومبر کو جمعۃ المبارک کا بیشتر دن چیف آف آرمی اسٹاف محترم حافظ سید عاصم منیر کے ساتھ گزارنے کا موقع ملا۔ انہوں نے ملک کے مختلف مکاتبِ فکر کے سرکردہ علماء کرام کو اپنی پالیسیوں کے حوالے سے بریف کرنے کے لیے دعوت دے رکھی تھی جن میں راقم الحروف بھی شامل تھا۔ یہ ایک اچھی روایت ہے کہ مختلف حوالوں سے قومی پالیسیوں کے ذمہ دار حکام متعلقہ شعبوں کے ماہرین کو اعتماد میں لیتے رہیں اور ان کی مشاورت و اعتماد کی وقتاً فوقتاً عملی صورتیں سامنے آتی رہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 95
- 96
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »