دینی مدارس اور حکومتی عزائم: رابطۃ المدارس العربیہ کا اجلاس
روزنامہ اوصاف اسلام آباد ۷ دسمبر ۲۰۰۱ء کے مطابق دینی مدارس کے تمام وفاقوں کے ایک مشترکہ اجلاس میں دینی مدارس پر کنٹرول کے حوالے سے حکومتی عزائم کو مسترد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ دینی مدارس کے آزادانہ کردار کا بہرصورت تحفظ کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت رابطۃ المدارس العربیہ کے سربراہ مولانا عبد المالک خان نے کی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
یاسر عرفات اور اسرائیل
روزنامہ جنگ لاہور ۱۴ دسمبر ۲۰۰۱ء کی خبر کے مطابق اسرائیل نے فلسطینیوں کے ایک فدائی حملہ میں متعدد اسرائیلیوں کی ہلاکت کے بعد غزہ میں فلسطینی صدر یاسر عرفات کے گھر اور ہیڈکوارٹر پر بمباری کر کے انہیں تباہ کر دیا ہے، اور فلسطین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر کے یاسر عرفات کو رملہ میں محصور کر دیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پوپ جان پال دوم اور جمعۃ الوداع کا روزہ
مسیحیوں کے کیتھولک فرقہ کے سربراہ پوپ جان پال دوم نے اس سال اپنے پیروکاروں کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک کے دوران جمعۃ الوداع کے روز مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کے اظہار کے لیے روزہ رکھیں۔ روزنامہ پاکستان لاہور ۱۲ دسمبر ۲۰۰۱ء کی ایک خبر کے مطابق پاکستان کے متعدد مسیحی حلقوں اور راہنماؤں نے اس دن روزہ رکھنے اور مسلمانوں کے ساتھ افطاری کرنے کا اعلان کیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سعودی عرب کا خسارے کا بجٹ اور مسلم ممالک
روزنامہ پاکستان لاہور ۱۰ دسمبر ۲۰۰۱ء کی خبر کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے ۴۵ ارب ریال کے خسارے کے بجٹ کا اعلان کیا ہے۔ اور خسارے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ ۱۱ ستمبر کے واقعات کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے ’’اریبک‘‘ نے تیل کی پیداوار کم کر دی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ترکی سے یورپی برادری کے تقاضے
روزنامہ نوائے وقت لاہور نے ۱۶ دسمبر ۲۰۰۱ء کے کالم سرِراہے میں رائٹر کی اس خبر کا حوالہ دیا گیا ہے کہ ترکی کے وزیراعظم بلند ایجوت نے ترک خواتین پر پابندی لگا دی ہے کہ وہ اسکرٹ پہنیں اور بالخصوص سرکاری ملازمت کرنے والی خواتین دفتروں میں پاجامے کی بجائے اسکرٹ پہن کر آئیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
گوجرانوالہ میں علماء اور مجاہد کارکنوں کی گرفتاری
۶ ستمبر ۲۰۰۱ء کو یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر جیش محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے گوجرانوالہ میں شہداء کی یاد میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا جو گزشتہ کئی سالوں سے اسی تاریخ کو منعقد ہوتا ہے۔ مگر اس سال پہلے جلسہ کی اجازت کی یقین دہانی کرانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے عین وقت پر جلسہ کی اجازت منسوخ کر دی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نائجیریا میں مسلم عیسائی فسادات
روزنامہ اوصاف اسلام آباد ۱۵ ستمبر ۲۰۰۱ء کی خبر کے مطابق نائجیریا میں مسلم عیسائی فسادات میں کم سے کم ۵۰۰ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ نائجیریا کے ایک مقامی اخبار کے مطابق نائجیریا کے شہر جوس میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران مسلم عیسائی فسادات میں تیزی آ گئی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
لشکرِ جھنگوی اور سپاہِ محمدؐ پر پابندی
صدر جنرل پرویز مشرف نے یومِ آزادی کے موقع پر ضلعی حکومتوں کے قیام کے اعلان کے ساتھ ساتھ لشکرِ جھنگوی اور سپاہِ محمدؐ پر پابندی لگانے کا بھی اعلان کیا ہے، اور سپاہ صحابہؓ اور تحریکِ جعفریہ کو انتباہ کیا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ سرگرمیوں سے باز آ جائیں ورنہ ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مغربی معاشروں کا اصل المیہ
روزنامہ نوائے وقت لاہور نے ۱۵ اگست ۲۰۰۱ء کو واشنگٹن میں اپنے نمائندہ خصوصی کے حوالے سے یہ دلچسپ خبر شائع کی ہے کہ یو ایس نیوز کے تعاون سے کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکیوں کا کوئی ہیرو نہیں ہے۔ سروے میں ۱۰۲۲ افراد سے رائے طلب کی گئی، ہر چھ میں سے ایک نے کہا کہ ان کا کوئی ہیرو نہیں ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مدرسہ تعلیمی بورڈ اور ماڈل دینی مدارس کا سرکاری منصوبہ
حکومتِ پاکستان نے بالآخر ’’مدرسہ تعلیمی بورڈ‘‘ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ روزنامہ جنگ لاہور ۱۹ اگست ۲۰۰۱ء کی خبر کے مطابق صدر پاکستان (جنرل پرویز مشرف) کی طرف سے ایک آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری سطح پر مدرسہ تعلیمی بورڈ قائم کیا جائے گا جو درسِ نظامی کو جدید علوم سے ملا کر ایک نیا نصاب مرتب کرے گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 96
- 97
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »