سرمایہ داریت، کمیونزم اور اسلام

روزنامہ نوائے وقت لاہور ۲۱ جولائی ۲۰۰۱ء کی ایک خبر کے مطابق روس کی پارلیمنٹ نے ملک میں اراضی کی آزادانہ خرید و فروخت کی اجازت دینے کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ کمیونسٹ دورِ اقتدار میں روسی اراضی کی آزادانہ خرید و فروخت سختی سے ممنوع تھی، اور انتہائی اہم ضرورت کے علاوہ اراضی کی فروخت نہیں ہو سکتی تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اگست ۲۰۰۱ء

مرد و عورت میں مساوات کا مغربی ایجنڈا

روزنامہ جنگ لاہور ۲۵ جولائی ۲۰۰۱ء کی خبر کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے خواتین کو مساوی حقوق کی یقین دہانی کے لیے ملک کے آئین میں ترمیم کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئینی ترمیم میں مذہبی، نسلی اور علاقائی امتیاز کی غیر قانونی کاروائیوں کی فہرست میں جنس کا اضافہ کیا جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اگست ۲۰۰۱ء

جنرل پرویز مشرف کے دورِ صدارت کا آغاز

چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف نے گزشتہ روز جناب محمد رفیق تارڑ کو عہدۂ صدارت سے سبکدوش کر کے خود صدارت کا منصب سنبھال لیا ہے۔ اور اب وہ بھارت کے دورہ کی تیاری کر رہے ہیں جس کی دعوت انہیں بھارتی حکومت نے دی ہے، اور جس کے بارے میں صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ اس دورۂ بھارت میں مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جولائی ۲۰۰۱ء

فلپائنی مسلمانوں کی تحریکِ آزادی کا فیصلہ کن مرحلہ

روزنامہ جنگ لاہور ۲۳ جون ۲۰۰۱ء کی ایک خبر کے مطابق مشرقِ بعید کے عیسائی ملک فلپائن میں مسلم اکثریت کے علاقوں مورو وغیرہ میں مجاہدینِ آزادی کی تحریکِ آزادی بالآخر رنگ لا رہی ہے، اور گزشتہ روز طرابلس میں فلپائنی حکومت اور آزادی پسند مسلمانوں کے نمائندوں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد ایک سمجھوتے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جولائی ۲۰۰۱ء

عیسائی گھرانے میں حافظ قرآن بچے کا قصہ

ان دنوں اخبارات اور ٹی وی نشریات میں نائجیریا کے ایک بچے کا تذکرہ اہتمام کے ساتھ ہو رہا ہے جو مبینہ طور پر قرآن کریم کی تلاوت کرتا ہے اور لوگوں سے خطاب بھی کرتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بچہ افریقی ملک نائجیریا کے ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا اور ڈیڑھ سال کی عمر میں کسی تعلیم کے بغیر قرآن کریم کی زبانی تلاوت شروع کر دی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جون ۲۰۰۱ء

ترکمانستان کا ’’اکبر بادشاہ‘‘

روزنامہ جنگ لاہور ۲۲ مئی ۲۰۰۱ء کی خبر کے مطابق وسطی ایشیا کی مسلم ریاست ترکمانستان کے صدر سیارت نیازوف نبوت کے دعویٰ اور نئے مذہب کے اجرا کی تیاری کر رہے ہیں۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ صدر نیازوف نے اپنی کتاب ’’رخ نامہ‘‘ میں روحانی ضابطۂ اخلاق درج کر دیا ہے اور ان کے حواری اس پراپیگنڈا میں مصروف ہیں کہ ان کی کتاب اور تعلیمات وسطی ایشیا کے لوگوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہوں گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جون ۲۰۰۱ء

میٹرک کے نصاب سے قرآنی سورتوں کا اخراج

میٹرک کے نصاب سے قرآن کریم کی بعض سورتیں نکالنے اور ناظرہ قرآن کریم کو امتحان میں ضروری قرار نہ دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف مختلف دینی حلقوں کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ ایک حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ سکولوں میں اساتذہ میسر نہ ہونے کی وجہ سے اس سال امتحانات کے پرچوں میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جون ۲۰۰۱ء

بھارت سے آنے والے مہمان علماء کرام کی بے عزتی

مارچ ۲۰۰۱ء کے تیسرے ہفتے کے دوران لاہور میں ملک کے معروف روحانی پیشوا اور عالمی مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوت کے نائب امیر حضرت مولانا سید نفیس شاہ صاحب الحسینی مدظلہ کی رہائشگاہ پر ندوۃ العلماء لکھنؤ سے آئے ہوئے حضرت مولانا سید سلمان ندوی اور ان کے رفقاء قیام پذیر تھے کہ نصف شب کو پولیس اہلکاروں نے وہاں دھاوا بول دیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مئی ۲۰۰۱ء

درس نظامی کا نصاب اور امریکی دانشور جان وال برج

ایک طرف ملک کے سرکاری نصابِ تعلیم کی تیاری و اشاعت کو بین الاقوامی اداروں کے سپرد کر کے اسے سیکولر بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، اور دوسری طرف مغربی دانشور درسِ نظامی کے مکمل دینی نصاب کا جائزہ لے کر اس کی افادیت پر بحث کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مئی ۲۰۰۱ء

بین الاقوامی اداروں کے ذریعے نصابی کتابوں کی اشاعت

بعض اخباری اطلاعات کے مطابق حکومت نے نصابی کتابوں کی تیاری اور اشاعت کی خدمات سرانجام دینے والے ٹیکسٹ بک بورڈز کو ختم کر کے یہ کام بین الاقوامی اداروں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ روزنامہ نوائے وقت لاہور ۲۲ اپریل ۲۰۰۱ء کے مطابق ’’ایوانِ وقت‘‘ میں منعقدہ ایک مذاکرہ میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مئی ۲۰۰۱ء

Pages


2016ء سے
Flag Counter