متفرق رپورٹس
آج بدھ کو صبح جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ میں استاذ محترم حضرت مولانا زاہد الراشدی ترجمہ قرآن کریم و تفسیر کا سبق پڑھا چکے تھے کہ وفاق المدارس العربیہ کے صوبائی ناظم مفتی عبد الرحمٰن صاحب کی طرف سے میسج وصول ہوا کہ وطن عزیز پر بھارت کے بزدلانہ حملوں اور بالخصوص دینی مدارس اور مساجد کو نشانہ بنانے کی وحشیانہ کارروائیوں کے باعث وفاق المدارس العربیہ کے ملحقہ مدارس میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دعا و اذکار اور توبہ و استغفار کا سلیقہ
حافظ منیر احمد صاحب محترم نے میرے عمرے کا حوالہ دے ہی دیا ہے تو میں یہ بتا دوں کہ یہ عمرہ مجھے آپ لوگوں کے اس محلے نے ہی کرایا ہے۔ صوفی محمد صادق صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو آپ جانتے ہیں، ان کے بیٹے عبد الرؤف صاحب مرحوم، ان کے بیٹے مولانا مفتی نعمان صاحب، جو ہمارے شہر گوجرانوالہ کے بڑے فعال اور متحرک علماء میں سے ہیں، ان کے بھائی مفتی محمد اسامہ میرے شاگرد ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اصلاحاتِ حج
گفٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ اور اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کا شکرگزار ہوں کہ ’’حجِ بیت اللہ‘‘ کے حوالہ سے منعقدہ اس سیمینار میں اربابِ علم و دانش، اساتذہ، طلبہ اور طالبات کے سامنے اس اہم ترین دینی فریضہ کے بارے میں کچھ گذارشات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا، اللہ پاک جزائے خیر سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔ ’’حجِ بیت اللہ‘‘ اسلام کی بنیادی عبادات و فرائض کا حصہ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دارالعلوم دیوبند کی علمی و فکری خدمات
بزمِ شیخ الہندؒ گوجرانوالا کا شکر گزار ہوں کہ وقتاً فوقتاً اپنے بزرگوں کی یاد میں اور اپنے ماضی کو دہرانے میں کچھ نہ کچھ تقریبات اور پروگراموں کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔ اس سلسلہ میں آج کے موضوع پر کہ دارالعلوم دیوبند کا ۱۸۶۶ء میں ۳۰ مئی کو آغاز ہوا تھا، اس مناسبت سے دارالعلوم کی علمی، تعلیمی، دینی، تہذیبی اور فکری خدمات پر اس گفتگو کا اہتمام ہوا ہے، یہ ایک بہت لمبا موضوع ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی مدارس کے موجودہ نظام و نصاب کا پس منظر
ہمارے اس نصاب کو درسِ نظامی کا نصاب کہا جاتا ہے۔ درس نظامی کیا ہے؟ یہ ملّا نظام الدین سہالویؒ کی طرف منسوب نصاب ہے۔ آپؒ حضرت شاہ ولی اللہؒ کے معاصرین میں سے ہیں۔ لکھنؤ کے علاقے میں سہالہ قصبہ کے رہنے والے تھے، پرانے علمی خاندان کے بزرگ تھے۔ ”فرنگی محل“ لکھنؤ میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی ایک تجارتی کوٹھی تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نئی نسل کی بے راہروی، علماء کرام کا اتحاد، سماجی خدمت کے کام
پہلی بات تو یہ کہ ہمارے مفتی رضوان عزیز صاحب گفتگو کے آخر نوجوانوں کی گمراہی اور ان کو گمراہ کرنے والوں کے حوالے سے بہت اچھی باتیں فرما رہے تھے، میں اس کے ایک پہلو پر بات کروں گا۔ ہمیں اپنی نئی نسل کے نوجوانوں سے شکایت ہے کہ ان میں بے راہ روی بڑھتی جا رہی ہے، اس کی وجہ سوشل میڈیا ہے یا کچھ اور، لیکن اگر آپ ذرا کھلے دل کے ساتھ اس پر غور کریں کہ اصل قصور کس کا ہے؟ مکمل تحریر
بنیانٌ مرصوص کے ماحول میں یومِ تکبیر
الحسنات میڈیا گوجرانوالہ کا شکر گزار ہوں کہ یومِ تکبیر کے اہم موقع پر مجھے اپنے سامعین اور ناظرین سے کچھ باتیں کرنے کا موقع فراہم کیا۔ الحسنات میڈیا کے ساتھ تعلق تو بہت پرانا ہے، حافظ عمر فاروق صاحب ہمارے بہت اچھے ساتھی ہیں، بہت اچھا کام کر رہے ہیں، دینی اعتبار سے، ملی اعتبار سے، اور ان ساتھیوں میں سے ہیں جن کو کام کرتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’ابراہیمیّت‘‘ کی دعوت اور اسلامی تعلیمات
ہمارے ملک اور خطے کے علاقے کے حالات جیسے ہیں وہ آپ سب کے سامنے ہیں۔ لیکن اس دوران ایک اہم واقعہ ہوا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کیا ہے اور اس سے صورتحال میں جو تبدیلی آ رہی ہے اس کے بارے میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔ ہم تو کافی عرصہ سے پڑھ رہے ہیں لیکن یہ بات اب منظر عام پر آ رہی ہے جسے ’’ابراہیمی معاہدہ‘‘ کہتے ہیں اور اس پر امریکہ کا صدر ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’ابراہیمی‘‘ ہونے کی قرآنی تعریف
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ یہ آواز تو کافی عرصے سے لگ رہی ہے، اب ذرا عالمی سطح پر بلند ہوئی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے نسبت رکھنے والے مذہب اکٹھے ہو جائیں، یہ بڑی پرانی آواز ہے۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی حیاتِ مبارکہ میں جزیرۃ العرب میں جن مذاہب سے واسطہ تھا وہ سب ابراہیمی کہلاتے تھے۔ مشرکینِ مکہ اور مشرکینِ عرب حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پاکستان، عالمِ اسلام کے لیے نعمتِ الٰہی
تمام محترم بزرگان کرام بالخصوص صاحبزا سید افتخار الحسن شاہ صاحب، صاحبزادہ محمد رفیق مجددی صاحب اور میرے بزرگ حضرت مولانا عبدالعزیز چشتی صاحب جن کی سرپرستی میں ہم نے زندگی بھر کام کیا ہے، اور تمام معزز شرکائے محفل! عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس خوبصورت محفل میں حاضری اور کچھ سننے کہنے کا موقع فراہم کیا، اللہ پاک آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر