ریاست اور مذہب کے باہمی تعلق کا مغربی پس منظر
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ مذہب اور ریاست کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں ہے، اس حوالے سے مغرب کا کہنا یہ ہے اور اقوام متحدہ کی تشکیل اسی بنیاد پر ہوئی ہے کہ مذہب کا ریاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، مذہب فرد کا انفرادی معاملہ ہے اور مذہب کا دائرہ معاشرت تک نہیں بلکہ شخص اور فرد تک ہے۔ وہ مذہب سے انکار نہیں کرتے، لیکن مذہب ان کے نزدیک تین چیزوں کا نام ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’میثاق النبیین‘‘ اور فلسطین کا حالیہ بحران
جناب نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ کے بارے میں قرآن مجید نے بیسیوں نہیں سینکڑوں آیات میں ذکر کیا ہے، اور اس کا سب سے پہلا مرحلہ جو قرآن مجید نے ذکر کیا ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ نسلِ انسانی کو پیدا کرنے سے پہلے میں نے حضرات انبیاء کرامؑ کی ارواح کو اکٹھا کیا اور ان سے ایک عہد لیا تھا جسے ’’میثاق النبیین‘‘ کہتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
جسٹس محمد رفیق تارڑ کا جرأتمندانہ فیصلہ
روزنامہ نوائے وقت لاہور ۴ فروری ۱۹۹۷ء کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس (ر) محمد رفیق تارڑ نے یہ کہہ کر اسلامی نظریاتی کونسل کی رکنیت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ جس ادارے کا سربراہ اسلامی علوم سے بے بہرہ ہو اس کی رکنیت کو وہ قبول نہیں کر سکتے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
فحاشی کے خلاف صوبہ سرحد حکومت کی مہم
روزنامہ نوائے وقت لاہور ۲۰ فروری ۱۹۹۷ء کے مطابق صوبہ سرحد کی حکومت نے پورے صوبے میں سینما گھروں کو سیل کر دیا ہے۔ صوبہ کے نئے وزیر اعلیٰ سردار مہتاب عباسی کے حکم پر یہ ایکشن اس الزام پر لیا گیا ہے کہ صوبہ سرحد کے اکثر سینما گھروں میں بلیو پرنٹس دکھائی جاتی ہیں اور بھارتی فلموں کے ذریعے فحاشی پھیلائی جاتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نفاذِ اسلام کی جدوجہد اور پارلیمنٹ کی بالادستی کا مسئلہ
روزنامہ جنگ لاہور ۶ فروری ۱۹۹۷ء کی ایک خبر کے مطابق کویت کے امیر الشیخ جابر الاحمد الصباح نے کویتی پارلیمنٹ کے ۵۰ ارکان کا یہ مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا ہے کہ ملک میں شرعی قوانین کو قانون سازی کا بنیادی ماخذ قرار دیا جائے، اور کہا ہے کہ اس سلسلہ میں فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی کیا جائے گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
چین کے صوبہ سنکیانگ کے مسلمانوں کی جدوجہد
چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں گزشتہ ماہ مسلم کش فسادات کے بعد اخباری اطلاعات کے مطابق فوج نے صوبے کا نظم و نسق سنبھال لیا ہے اور صوبے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد وہاں سے کوئی خبر باہر نہیں آر رہی۔ لیکن اس سے قبل اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مُردوں کیلئے ایک امریکی تنظیم کی تجاویز
روزنامہ پاکستان لاہور ۲۴ نومبر ۱۹۹۶ء کی ایک خبر کے مطابق امریکہ کی ایک انتہا پسند تنظیم ’’ارتھ رولز‘‘ نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ امریکہ میں مردوں کو دفنانا یا انہیں جلانا قانونی طور پر ممنوع قرار دیا جائے، اس کی بجائے مردہ افراد کے اعضا جسمانی طور پر معذور افراد کو لگائے جائیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مصر میں مساجد پر سرکاری کنٹرول کا نیا قانون
برادر مسلم ملک ’’عرب جمہوریہ مصر‘‘ میں ان دنوں مساجد پر سرکاری کنٹرول کے سلسلہ میں حکومت اور مذہبی حلقوں کے درمیان کشمکش جاری ہے۔ ہفت روزہ ’’العالم الاسلامی‘‘ مکہ مکرمہ نے ۶ جنوری ۱۹۹۷ء کی اشاعت میں اس سلسلہ میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مصری پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
الجزائر: سرکاری ریفرنڈم اور اسلامی نظام کا مستقبل
برادر مسلم ملک الجزائر کی حکومت نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں ایک ریفرنڈم کا اہتمام کیا جس کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ عوام نے اس ریفرنڈم میں حکومت کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے اسلامی بنیاد پرستوں کو مسترد کر دیا ہے۔ چنانچہ اس ریفرنڈم کے بعد دستوری طور پر یہ پابندی عائد کر دی گئی ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
میاں محمد نواز شریف اور اسلام کی تشریح کا حق
روزنامہ جنگ لاہور ۲۰ دسمبر ۱۹۹۶ء کی ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے اپنی جماعت کے انتخابی امیدواروں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی اسلامی ٹھیکیداروں کے اسلام کے حق میں نہیں، کیونکہ ان کے نزدیک اسلام کا نفاذ مخلوق کی خدمت ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 115
- 116
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »