سونامی، قطرینا اور اب زلزلہ: پوری نسل انسانی کے لیے ایک اشارہ

زلزلہ کی خبر میں نے واشنگٹن میں سنی۔ دارالہدیٰ سپرنگ فیلڈ میں حسب معمول درس حدیث کی مصروفیات میں تھا کہ ایک نمازی نے خبر دی کہ پاکستان میں زلزلہ آیا ہے اور اسلام آباد میں خاصا نقصان ہوا ہے۔ دارالہدیٰ کے دفتر میں انٹرنیٹ پر بعض پاکستانی اخبارات دیکھے تو پتہ چلا کہ نقصانات کا دائرہ صرف اسلام آباد تک ہی محدود نہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۸ اکتوبر ۲۰۰۵ء

اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کی بے بسی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جناب کوفی عنان نے ۲۱ مارچ ۲۰۰۵ء کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں متعدد اصلاحات کی تجویز پیش کی ہے اور کم و بیش باسٹھ صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں اس عالمی ادارے میں بہت سی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۷ اپریل ۲۰۰۵ء

’’امام اعظم ابوحنیفہؒ اور عمل بالحدیث‘‘

اجتہاد اسلام کا ایک بنیادی اصول ہے جس کا مقصد قرآن کریم کی صورت میں وحئ الٰہی کے مکمل ہو جانے کے بعد قیامت تک پیش آنے والے نئے حالات و مسائل کا وحئ الٰہی کے ساتھ ربط قائم رکھنا اور قرآن و سنت کی روشنی میں مسائل و مشکلات کا حل تلاش کرنا ہے۔ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف اجتہاد کی اہمیت بیان فرمائی ہے بلکہ دیانت و اہمیت کے ساتھ اجتہاد کرنے والے مجتہد کو خطا کی صورت میں بھی اجر و ثواب کا مستحق ٹھہرایا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۲ اپریل ۱۹۹۶ء

"الحاج سید امین گیلانی: شخصیت وخدمات"

شاعرِ اسلام الحاج سید امین گیلانی رحمہ اللہ تعالیٰ ہمارے ان مِلی شعراء میں نمایاں مقام رکھتے ہیں جنہوں نے تحریکِ آزادی، تحریکِ ختمِ نبوت اور دیگر دینی و مِلی تحریکات میں مسلسل اور نمایاں کردار ادا کیا اور وہ ہماری دینی و مِلی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں۔ مجھے اُن سے نیاز مندی حاصل رہی ہے اور مختلف تحریکات میں ان کی رفاقت کا اعزاز نصیب ہوا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اپریل ۲۰۲۴ء

’’فقہ الحدیث میں احناف کا اصولی منہج‘‘

۱۵ فروری ۲۰۱۹ء میرے لیے ذاتی اور خاندانی طور پر انتہائی خوشی کا دن تھا کہ اس روز میرے بڑے فرزند حافظ محمد عمار خان ناصر سلّمہ نے پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کا مقالہ مکمل کر کے آخری زبانی امتحان میں (Viva Voce) سرخروئی حاصل ، فالحمد للہ علیٰ ذٰلک۔ عمار خان ناصر نے حفظِ قرآن کریم اور درسِ نظامی کی تعلیم ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۰ فروری ۲۰۱۹ء

ارکان پارلیمنٹ کے نام مولانا منظور احمد چنیوٹی کا خط

مولانا منظور احمد چنیوٹی تحریک ختم نبوت کے سرگرم راہنماؤں میں سے ہیں۔ وہ گزشتہ نصف صدی سے اس محاذ پر مسلسل مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے زندگی اسی مشن کے لیے وقف کر رکھی ہے اور ہمہ وقت اسی فکر اور دھن میں مگن رہتے ہیں۔ چناب نگر اور چنیوٹ کے درمیان صرف دریائے چناب حائل ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۸ جون ۲۰۰۴ء

مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی اور مذہب کا مختصر سا خاکہ

قادیانی مذہب کے بانی غلام احمد قادیانی ہیں، جنہوں نے یہ دعویٰ کر کے ایک نئے مذہب کی بنیاد رکھی کہ ان پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی نازل ہوتی ہے، انہیں نبوت و رسالت کے منصب سے نوازا گیا ہے، اب دنیائے انسانیت کی نجات ان کی پیروی میں ہے، انہیں ماننے والے ہی مسلمان کہلائیں گے اور فلاح و کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۵ و ۲۶ فروری ۲۰۰۴ء

بنگلہ دیش میں قادیانیوں کی سرگرمیاں

پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں ملکوں میں تحریک ختم نبوت کے حوالہ سے سرگرمیوں میں کچھ عرصہ سے اضافہ ہو رہا ہے۔ بنگلہ دیش میں قادیانیوں کے لٹریچر کو خلاف قانون قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ قادیانی امت کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے لیے دینی حلقوں کی جدوجہد جاری ہے، عوامی جلسے اور مظاہرے ہو رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۳ فروری ۲۰۰۴ء

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی ایک اہم علمی خدمت

اس سے قبل نیویارک میں گزرنے والے چار ایام کا تذکرہ گذشتہ کالم میں کر چکا ہوں البتہ ایک دو باتوں کا تذکرہ باقی ہے۔ ایک پاکستانی دوست نے جن کا نام لینا شاید مناسب نہ ہو، مجھے اپنا ایک دلچسپ قصہ سنایا جو امریکی معاشرت کے ایک رخ کی عکاسی کرتا ہے اور جسے دیکھ کر بہت سے مسلم خاندان پریشان ہو کر وطن واپسی کی باتیں سوچنے لگ جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲ جنوری ۲۰۰۴ء

مولانا محمد عیسیٰ منصوری کی پاکستان آمد

مولانا محمد عیسیٰ منصوری ان دنوں پاکستان تشریف لائے ہوئے ہیں اور مختلف شہروں میں دینی اجتماعات سے خطاب کر رہے ہیں۔ مولانا منصوری کا تعلق گجرات انڈیا سے ہے، پرانے فضلاء میں سے ہیں، عمر ساٹھ برس کے لگ بھگ ہوگی۔ ۱۹۶۸ء میں راندھیر کے معروف مدرسہ جامعہ حسینیہ سے دورہ حدیث کیا اور اس کے بعد تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں میں شریک ہو گئے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۸ جنوری ۲۰۰۴ء

Pages


2016ء سے
Flag Counter