واشنگٹن کے ایئر پورٹ پر ون مین پی ٹی شو
۲۴ مئی کو واشنگٹن سے واپسی کا پروگرام تھا۔ ڈیلس ایئر پورٹ سے لندن ہیتھرو کے لیے یونائیٹڈ ایئر لائن کی پرواز تھی۔ سفر میں میرا ذاتی سامان دو تین جوڑے کپڑے، کچھ کاغذات اور رسائل ہوتا ہے۔ مگر عزیزوں اور دوستوں کے تحائف اور مختلف حضرات تک پہنچانے کے لیے امانتیں اچھا خاصا مسئلہ پیدا کر دیتی ہیں، جس کا اس سفر میں بھی سامنا کرنا پڑا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مکہ مکرمہ کے اخبار ’’العالم الاسلامی‘‘ پر ایک نظر
’’رابطہ عالم اسلامی‘‘ کے زیر اہتمام مکہ مکرمہ سے ’’العالم الاسلامی‘‘ ہفت روزہ اخبار عربی میں شائع ہوتا ہے جو اخباری سائز کے سولہ صفحات پر مشتمل ہوتا ہے اور اس میں دو صفحات انگلش کے بھی ہوتے ہیں۔ اس میں عالم اسلام کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے خبروں اور تبصروں کے علاوہ رابطہ عالم اسلامی کی سرگرمیوں کی رپورٹیں شائع ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عراق پر حملہ: عظیم تر اسرائیل کی جانب پیش قدمی
امریکہ نے بالآخر عراق پر حملہ کر دیا اور امریکی افواج نے عراق کے مختلف مراکز کو نشانہ بناتے ہوئے جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ دنیا کے اکثر ممالک نے امریکہ کے اس اقدام کی مخالفت کی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اکثریت کی حمایت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے امریکی گروپ کو اپنی قرارداد واپس لینا پڑی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسلامی تحریکات اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن
’’آن لائن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر جناب ولادی میر پیوٹن نے ایک ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے اسلامی تحریکات پر دہشت گردی کا الزام دہراتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک کی اسلامی تحریکات دنیا میں خلافت کے نظام کو دوبارہ بحال کرنا چاہتی ہیں۔ روس کا بادشاہت کے دور میں ”خلافت عثمانیہ“ کے ساتھ صدیوں سابقہ رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قربانی — شبہات کا ازالہ
ذی الحجہ ہجری سن کا آخری مہینہ ہے جو اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن فریضۂ حج اور اسلامی شریعت کے احکام میں سے ایک حکم قربانی کی ادائیگی کا ہے۔ حج فرض ہے اور قربانی احناف کے نزدیک واجب، جبکہ دیگر فقہاء امت کے ہاں سنت مؤکدہ کا درجہ رکھتی ہے۔ یہ واجب اور سنت مؤکدہ کا فرق بھی محض اصطلاحی اور فنی سا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ذہنی خلفشار اور قومی سطح پر پایا جانے والا تضاد
صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ تین مسائل کی وجہ سے ہمارے ذہنوں میں خلفشار ہے۔ سب سے پہلے کشمیر کاز، دوسرے بیرونی سطح پر ایسے تنازعات اور تصادم جن میں مسلمان ملوث ہیں، اندرونی طور پر فرقوں اور مسلکوں کے اختلافات۔ خدا جانے ’’ذہنی خلفشار‘‘ سے صدر محترم کی مراد کیا ہے؟ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عوامی رائے کے احترام اور محض خانہ پری میں فرق ہے
صدر جنرل پرویز مشرف نے ریفرنڈم کے لیے رابطہ مہم کا لاہور سے آغاز کر دیا ہے اور زندہ دلانِ لاہور نے شکر کیا ہے کہ انہیں طویل عرصہ کے بعد کسی سیاسی جلسہ میں شرکت کا موقع ملا۔ اس سے قبل ۲۳ مارچ کو اے آر ڈی (الائنس فار دی ریسٹوریشن آف ڈیموکریسی) نے موچی دروازہ کے تاریخی گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہا تو اسے اجازت نہ ملی - - - مکمل تحریر
اب ’’اسلامی سیکولرازم‘‘ کا سبق
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان نے گزشتہ روز صدر جنرل پرویز مشرف کے ترجمان کی طرف سے یہ وضاحت جاری کی ہے کہ صدر محترم کے ایک عالمی اخبار کو دیے گئے حالیہ انٹرویو کے حوالہ سے ان کی طرف سے پاکستان کو ’’سیکولر اسلامی ریاست‘‘ بنانے کے جو الفاظ منسوب کیے گئے ہیں وہ درست نہیں ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بکتربند گاڑی ’’طلحہ‘‘ سے پاک فوج کی صلاحیت بڑھے گی
صدر جنرل پرویز مشرف کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل حامد جاوید نے گزشتہ روز ایک قومی روزنامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے اپنی بری افواج کے لیے ملکی ٹیکنالوجی سے انتہائی جدید بکتربند گاڑی ’’طلحہ‘‘ تیار کر لی ہے جس کی چند ہفتوں میں فوج کو ترسیل شروع ہو جائے گی - - - مکمل تحریر
سردار محمد عبد القیوم خان کی خدمت میں چند گزارشات
آزاد جموں و کشمیر کی حکمران جماعت ’’آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس‘‘ کے سربراہ سردار محمد عبد القیوم خان نے ’’اوصاف‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاد کشمیر میں غیر کشمیری گروپوں کی مداخلت نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا اور پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے اور جہاد کے نام پر صرف مال بنایا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 74
- 75
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »