اکتوبر ۲۰۲۳ء کی رپورٹس
جامعہ نصرۃ العلوم کے قراء کرام کے اعزاز میں ایک خصوصی نشست: علامہ زاہد الراشدی صاحب کی سرپرستی میں خلافتِ راشدہ اسٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ۵ اکتوبر ۲۰۲۳ء بروز جمعرات عصر کے متصل بعد خلافتِ راشدہ لائبریری مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ میں محکمہ اوقاف پاکستان کے زیر اہتمام گوجرانوالہ ڈویژنل حسنِ قراءت مسابقہ کے پوزیشن ہولڈرز طلباء کرام کے اعزاز میں عصرانے کا اہتمام کیا گیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نومبر ۲۰۲۳ء کی رپورٹس
اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا: قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل علامہ زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وجود کو کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا اور اس کا وجود بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’پاسبان پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام فلسطین کی حمایت میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دسمبر ۲۰۲۳ء کی رپورٹس
ضلع وزیرآباد میں پاکستان شریعت کونسل کی تشکیل کا فیصلہ: پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی قومی فلسطین کنونشن میں شرکت کیلئے اسلام آباد جاتے ہوئے آج صبح وزیر آباد میں تھوڑی دیر رکے اور مدنی مسجد الٰہ آباد میں جماعتی احباب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پروفیسر حافظ منیر احمد، مولانا قاری محمد عثمان رمضان، مولانا حافظ امجد محمود معاویہ، مولانا حافظ نصر الدین خان عمر ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ذکری مذہب اور اس کے عقائد
مولانا اللہ وسایا قاسم نے اپنے حالیہ دورہ تربت کے حوالہ سے ایک مضمون میں ذکری مذہب اور اس کے پیروکاروں کی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا ہے۔ راقم الحروف کو بھی گزشتہ دنوں چنیوٹ اور چناب نگر میں مجلس تحفظ ختم نبوت اور ادارہ مرکزیہ دعوت و ارشاد کی دو الگ الگ تربیتی کلاسوں میں ذکری مذہب کے بارے میں لیکچر دینے کا موقع ملا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
واشنگٹن ٹائمز اور ’’ملاؤں‘‘ کا خوف
بعض قومی اخبارات نے این این آئی کے حوالے سے امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کی ایک رپورٹ کے کچھ حصے شائع کیے ہیں جس میں پاکستان میں مُلاؤں کی بڑھتی ہوئی طاقت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کی راہ روکنے کے لیے امریکی حکومت کو عملی اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شدت پسند ملاؤں نے ایک مضبوط ملیشیا قائم کر رکھی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دوراہے پر منزل کا تعین!
دورِ نبویؐ کا مشہور واقعہ ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ میں اسلام قبول کرنا چاہتا ہوں مگر میرے اندر اتنے عیب ہیں اور اتنے گناہوں کا عادی ہوں کہ بیک وقت سب کو چھوڑنا میرے لیے مشکل ہے، اس لیے گناہوں کو مجھ سے باری باری چھڑوائیے۔ ایک ایک کر کے سب ترک کر دوں گا مگر ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مولانا سید سلمان حسن ندوی کے ساتھ چند روز
سیرین ایئرلائنز سے سفر کا پہلا تجربہ تھا۔ یہ ان سستی ایئرلائنوں میں سے ہے جو میرے جیسے سفید پوش مسافروں کی کئی کمزوریاں ڈھانپ لیتی ہیں۔ چھ جون کو صبح پانچ بجے کراچی سے سوار ہوا اور دہران، دمشق اور میونخ کے ہوائی اڈوں پر دو دو تین تین گھنٹے سٹاپ کرتا ہوا شام سات بجے (پاکستانی گیارہ بجے) ہیتھرو ایئر پورٹ سے امیگریشن کے مراحل سے گزر کر لندن میں داخل ہو گیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
طالبان اور شمالی اتحاد: وزیر خارجہ پاکستان کے بیان کا جائزہ
وزیر خارجہ جناب گوہر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں طالبان اور شمالی اتحاد کے لیڈروں کو مذاکرات کی میز پر بٹھانا چاہتا ہے۔ اور اس کے ساتھ یہ بھی فرمایا ہے کہ ’’ہمارے نزدیک دونوں برابر ہیں‘‘۔ خدا جانے خان صاحب نے یہ بات کس ترنگ میں آ کر کہہ دی ہے، ورنہ جہاں تک حقائق کا تعلق ہے وہ اس کی کسی طرح بھی تائید نہیں کرتے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
لوئیس فرخان اور نیشن آف اسلام
امریکہ کی سیاہ فام آبادی سے تعلق رکھنے والی تنظیم ’’نیشن آف اسلام‘‘ اور اس کے لیڈر لوئیس فرخان کے بارے میں ان دنوں عالمی ذرائع ابلاغ سے مختلف پروگرام نشر ہو رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے یہ خبر آئی تھی کہ برطانوی ہوم آفس نے لوئیس فرخان کے برطانیہ میں داخلے پر وہ پابندی برقرار رکھی ہے جو ۱۹۸۶ء میں اس بنا پر عائد کی گئی تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
الشیخ عز الدین بن عبد السلامؒ اور ہمارے آج کے مسائل
امتِ مسلمہ کی چودہ سو سالہ تاریخ ایسے علماءِ حق کے تذکروں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے ہر دور میں حالات کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے امتِ مسلمہ کی صحیح راہنمائی کی اور وقت کے ظالم و جابر حکمرانوں کو راہِ راست پر لانے اور ان کے سامنے کلمۂ حق بلند کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔ انہی میں سے ایک حق گو اور صاحبِ بصیرت عالمِ دین کا تذکرہ آج کے کالم میں کرنے کو جی چاہتا ہے جنہیں تاریخ شیخ الاسلام عز مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 83
- 84
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »