خلیفۃ المسلمین کے لیے قریشی ہونے کی شرط
ایک صاحب کسی تہہ خانے میں بیٹھے تھے، دوپہر کا وقت تھا اور پوچھ رہے تھے کہ کیا سورج نکل آیا ہے؟ ساتھیوں نے عرض کیا کہ حضرت! سورج نصف آسمان پر جگمگا رہا ہے۔ کہنے لگے کہ مجھے تو نظر نہیں آ رہا۔ دوستوں نے کہا کہ حضرت! یہ روشنی جو تہہ خانے کے کونوں کھدروں تک میں نظر آ رہی ہے اسی سورج کی روشنی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
علم کی پختگی اور زمانے کی پہچان
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ جامعہ اسلامیہ راولپنڈی صدر کے سالانہ اجتماع میں حاضری میرے لیے ہمیشہ سعادت کی بات ہوتی ہے کہ بزرگوں کی زیارت، طلباء سے ملاقات اور گفتگو میں شرکت ہو جاتی ہے۔ اور میرے لیے توسب سے بڑی بات یہ ہے کہ شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری سعید الرحمٰن صاحبؒ جوہمارے بزرگ تھے اور جماعتی، تحریکی اور تعلیمی زندگی میں ہم آپس میں ساتھی تھے، اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہمیں ایک عرصہ تک رفاقت نصیب فرمائی، اس رفاقت کی کچھ یادیں تازہ ہو جاتی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سعودی عرب میں جمہوریت: جارج ڈبلیو بش کا نیا پینترا
صدر جارج ڈبلیو بش کو سعودی عرب اور عالمِ اسلام کے حوالے سے جمہوریت یاد آئی ہے اور انہوں نے اسلام کو جمہوریت کا حامی مذہب قرار دیتے ہوئے سعودی عرب میں جمہوریت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے، جس پر عالمی سطح پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر بش کچھ دنوں سے اسلام کے حوالے سے مسلسل کچھ نہ کچھ کہہ رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
کیا طالبان تنہا ہو گئے؟
افغانستان میں امریکی اتحاد کی پشت پناہی سے قائم ہونے والی نئی حکومت کے سربراہ حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ’’ملا محمد عمر مجرم ہیں، اس لیے اگر وہ گرفتار ہوئے تو انہیں عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا‘‘۔ ادھر امریکی اتحاد کا ترجمان بھی بار بار کہہ رہا ہے کہ ’’ملا محمد عمر کا بچ نکلنا ہمیں منظور نہیں ہے، اس لیے نئی حکومت کو انہیں بہرحال گرفتار کرنا ہوگا‘‘ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسامہ بن لادن اور اسامہ بن مرشد ؒ
امریکی وزیر خارجہ مسز میڈیلین البرائٹ نے گزشتہ دنوں پھر دھمکی دی ہے کہ عرب مجاہد اسامہ بن لادن بچ نہیں سکیں گے اور بالآخر امریکی ادارے ان تک پہنچنے اور انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ اگر اسامہ بن لادن کی زندگی باقی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اس مردِ مجاہد کو گزند نہیں پہنچا سکتی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اکیسویں صدی کے تقاضے
نئی عیسوی صدی کی آمد آمد ہے اور اگرچہ اہلِ مغرب اور چین کے درمیان یہ اختلاف پیدا ہو گیا ہے کہ نئی صدی کا آغاز ۲۰۰۰ء سے ہو گا یا ۲۰۰۱ء سے اکیسویں صدی شروع ہو گی؟ کیونکہ اہلِ چین نے نئی صدی کی تقریبات ۲۰۰۱ء سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے مگر اہلِ مغرب اس کا آغاز ۲۰۰۰ء سے کر رہے ہیں اور اس کے لیے زور و شور کے ساتھ تیاریاں جاری ہیں اور تقریبات کا ہر جگہ اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
آج کا ابرہہ اور بیت اللہ شریف
تاریخ ایک بار پہلے بھی بیت اللہ کے خلاف عیسائی لشکر کی یلغار کا منظر دیکھ چکی ہے۔ یہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ باسعادت والے سال کا قصہ ہے۔ یمن پر ابرہہ نامی شخص حکمران تھا اور سلطنتِ روما کی طرف سے یمن کا گورنر تھا۔ اس کا تعلق عیسائی مذہب سے تھا، یمن میں عیسائی مذہب کے لوگ کچھ عرصہ قبل ذونواس نامی بت پرست بادشاہ کے مظالم کا شکار ہوئے تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بہائی مذہب اور اس کے پیروکار
گزشتہ روز اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام (ق) کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ راہنما علامہ علی غضنفر کراروی نے مذہبی امور کے سابق وزیر راجہ محمد ظفر الحق کے بارے میں شکوہ کیا کہ انہوں نے ’’بہائی مذہب‘‘ کے افراد کو ملک میں سرگرمیوں کی کھلی اجازت دے رکھی تھی بلکہ بہائیوں کی مذہبی کتاب ’’کتاب اقدس‘‘ کی رونمائی کی ایک تقریب میں بھی وہ شریک ہوئے تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حسن محمود عودہ اور قادیانی فلسفۂ حساب
گزشتہ ہفتے برطانیہ کے شہر سلاؤ میں مولانا منظور احمد چنیوٹی کے ہمراہ الاستاذ حسن عودہ سے ملاقات ہوئی اور مختلف امور پر باہم گفت و شنید کا موقع ملا۔ حسن عودہ کا تعلق فلسطین کے مشہور شہر حیفہ سے ہے اور قادیانی خاندان میں جنم لینے اور پرورش پانے کے باعث وہ ایک دور میں راسخ العقیدہ قادیانی شمار ہوتے تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سودی نظام کے خاتمہ کی جدوجہد اور حافظ حسین احمد کی تجویز
سود کے مسئلہ پر سپریم کورٹ کے شریعت اپلیٹ بینچ میں دوبارہ بحث شروع ہونے والی ہے جو ان سطور کی اشاعت تک خاصی آگے بڑھ چکی ہو گی۔ سود اسلامی شریعت میں حرام ہے اور قرآن کریم نے سودی کاروبار پر اصرار کو اللہ تعالیٰ اور اس کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف قرار دیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 82
- 83
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »