دینی مدارس کیلئے تحریص کا جال
روزنامہ جنگ لاہور ۲۲ دسمبر ۲۰۰۰ء کے مطابق جنوبی ایشیا کے امریکی ماہر اور فارن پالیسی اسٹڈیز کے سینئر فیلو مسٹر سٹیفن پی کوہن نے اسلام آباد کے امریکی مرکز اطلاعات میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس عندیہ کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کے نئے ریپبلکن صدر جارج ڈبلیو بش کی حکومت پاکستان پر سی ٹی بی ٹی پر دستخط کے لیے دباؤ نہیں ڈالے گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فتویٰ
نامور عرب عالمِ دین اور دانشور الشیخ ڈاکٹر محمد یوسف قرضاوی حفظہ اللہ تعالیٰ نے ایک حالیہ فتویٰ میں بیت المقدس اور افغانستان کی اسلامی حکومت کے بارے میں امریکی طرز عمل کو عالمِ اسلام کے خلاف معاندانہ قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، اور یہودیوں اور ان کے سرپرستوں کا اقتصادی مقاطعہ کر کے دینی حمیت و غیرت کا اظہار کریں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سندھو دیش کے قیام کیلئے اقوام متحدہ اور امریکہ سے درخواست
سکاٹ لینڈ (برطانیہ) سے شائع ہونے والے اردو جریدہ نوائے وقت نے ۳ نومبر ۲۰۰۰ء کی اشاعت میں خبر شائع کی ہے کہ جئے سندھ قومی محاذ سمیت متعدد قوم پرست جماعتوں نے سندھ کی علیحدگی اور سندھو دیش کے قیام کے لیے اقوامِ متحدہ اور امریکہ سے مدد طلب کر لی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
احترامِ رمضان آرڈیننس ۱۹۸۱ء کو مؤثر بنانے کا سرکاری اعلان
روزنامہ اوصاف اسلام آباد ۲۴ نومبر ۲۰۰۰ء کی خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران ’’احترامِ رمضان المبارک آرڈیننس ۱۹۸۱ء‘‘ کو مؤثر بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق ماہِ رمضان کے دوران مخصوص اوقات میں عوامی مقامات پر کھانے پینے اور سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی ہو گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مسلمانوں میں انگریزی جاسوسی کا معاملہ
روزنامہ جنگ لندن ۱۱ اکتوبر ۲۰۰۰ء کے مطابق برطانوی مسلمانوں کی ایک تنظیم ’’مسلم کونسل آف بریٹن‘‘ کے سیکرٹری جنرل یوسف بھائی نے برطانوی ہوم سیکرٹری کے نام ایک خط میں سنڈے ٹائمز کی اس خبر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ لندن میں فرانس کے سفارتخانہ نے مبینہ طور پر ایسے ایجنٹ بھرتی کیے ہیں جو مسلمانوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
جزیرہ پاپانیوگنی کی مسلم اقلیت کو خطرہ
روزنامہ جنگ لندن ۱۶ اکتوبر ۲۰۰۰ء کی ایک خبر کے مطابق برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے مسلمان ممبر لارڈ احمد آف رادھرم نے ایک مراسلہ کے ذریعے برطانوی دفترِ خارجہ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان، اور انڈونیشیا و ملائیشیا کی مسلم حکومتوں کو پاپانیوگنی کی مسلم اقلیت کی حالتِ زار کی طرف توجہ دلائی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
آرمینیا کے عیسائی مسلم فسادات، امریکی کانگریس اور ترک پارلیمنٹ
روزنامہ جنگ لندن ۷ اکتوبر ۲۰۰۰ء کے مطابق ترکی پارلیمنٹ کی ۵ سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی کانگریس نے آرمینیا میں خلافتِ عثمانیہ کے دور میں عیسائیوں کے قتلِ عام کی مذمت کی قرارداد منظور کی تو ترکی اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو جائے گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
فلسطینیوں پر اسرائیلیوں کے وحشیانہ حملے
مشرقِ وسطیٰ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں اور وحشیانہ تشدد سے علاقہ کی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے، اور اسرائیلی حملوں کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ کشیدگی کا پس منظر یہ ہے کہ امریکہ کی کوششوں سے اسرائیلی اور فلسطینی لیڈر یاسر عرفات کے درمیان اوسلو مذاکرات کے مطابق جو معاہدہ طے پایا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ملک کا عدالتی نظام اور سپریم کورٹ آف پاکستان
روزنامہ جنگ لندن ۹ اکتوبر ۲۰۰۰ء کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جناب ارشاد حسین خان نے ملک کے عدالتی نظام کے ایک شعبہ عائلی مقدمات کے حوالے سے کوڈ آف کریمینل پروسیجرز مجریہ ۱۸۹۸ء کی دفعہ ۴۹۱ اور فیملی کورٹس آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم کے مسودہ کو عوامی رائے کے لیے مشتہر کرنے کی منظوری دی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ترکی میں اسلامی حکومت کے قیام کی کوشش
روزنامہ جنگ لاہور نے ۲ ستمبر ۲۰۰۰ء کو خبر شائع کی ہے کہ ترکی کی ایک عدالت نے سرکردہ عالمِ دین فتح اللہ بلند پر اسلامی مملکت کے قیام کے لیے موجودہ حکومت کا تختہ الٹنے کے اقدام میں فردِ جرم عائد کر دی ہے، الزام ثابت ہونے پر انہیں دس سال قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 99
- 100
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »