دعوتِ دین کے تقاضے اور داعی کی صفات

میسج ٹی وی کا شکرگزار ہوں کہ ایک اہم موضوع پر، جو وقت کی ضرورت ہے، گفتگو کرنے کا موقع فراہم کیا۔ داعی کی صفات کیا ہونی چاہئیں اور دعوت کے تقاضے کیا ہیں؟ اس پر بات کرنے سے پہلے بطور تمہید عرض کرنا چاہوں گا کہ ایک طرف دعوت ہے اور ایک طرف دفاع ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اگست ۲۰۲۲ء

دفاعِ پاکستان اور تحفظِ ختمِ نبوت

۶ ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان اور ۷ ستمبر یومِ تحفظِ ختمِ نبوت ہے، ان دونوں کے ساتھ ہماری تاریخ وابستہ ہے اور دینی و ملی روایات وابستہ ہیں، اس موقع پر تقریبات ہوتی ہیں، وطن کے شہداء اور ختم نبوت کے شہداء کو یاد کیا جاتا ہے، جن کی قربانیوں کی بدولت ہمارا ملک بھی محفوظ ہے اور عقیدہ بھی بحمد اللہ محفوظ ہے۔ ۶ ستمبر ۱۹۶۵ء کو بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اس کا ہدف لاہور پر قبضہ کرنا تھا۔ پاک فوج کے جوانوں نے بڑی قربانیوں کے ساتھ ملک کا دفاع کیا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۳ ستمبر ۲۰۲۲ء

توہینِ رسالت ﷺ کا سنگین جرم اور اس کی سزا کے تقاضے

ملزم کے خلاف استغاثہ کا موقف یہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ایسے گروپوں سے منسلک چلا آرہا تھا جن میں نعوذ باللہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی کھلم کھلا گستاخی کی جاتی رہی ہے، اس لیے وہ اس سنگین جرم میں ملوث ہے اور سزا کا مستحق ہے۔ حضرات انبیاء کرام علیہم السلام، حضرات صحابہ کرامؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور اہلِ بیتِ عظامؓ کی کسی بھی درجہ میں اہانت، تحقیر اور گستاخی سنگین اور شنیع جرم ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

ستمبر ۲۰۲۲ء

فتنوں کے دور میں ہمارے کرنے کے کام

جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تشریف آوری سےپہلے کے حالات اور کائنات کے آغاز سے لے کر اپنی ذات گرامی تک کے اہم واقعات کا ذکر فرمایا ہے، اور قیامت تک آنے والے بہت سے واقعات ، خطرات اور خدشات کی نشاندہی بھی فرمائی ہے۔ یہ آپ کی جامعیت کا ایک پہلو ہےکہ آپؐ کی تعلیمات کائنات کے آغاز سے لے کر کائنات کی انتہاء تک پورے ماحول کا احاطہ کرتی ہیں، جوکہ تکوینیات کے حوالے سے بھی ہے اور تشریعیات میں بھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۸ اگست ۲۰۲۲ء

شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ کے فتوٰی کا تسلسل

جب ہم اپنی علمی و دینی تحریکوں کا ذکر کرتے ہیں تو ان میں دو بڑے نام آتے ہیں، پہلا نام حضرت مجدد الف ثانیؒ کا، اور دوسرا نام حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا ہے۔ ان دونوں کی جدوجہد دراصل شاہ صاحبؒ کے فتوے کا تاریخی پس منظر ہے۔ حضرت مجدد الف ثانیؒ کی تحریک کیا تھی؟ حضرت مجدد الف ثانیؒ سے پہلے برصغیر میں اکبر بادشاہ نے اس دور کے سیکولرازم کا نفاذ چاہا تھا کہ کسی مذہب کی کوئی اجارہ داری نہیں ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۴ اگست ۲۰۲۲ء

آزادی کے مقاصد اور ہماری کوتاہیاں

یومِ آزادی کے حوالے سے اس تقریب کے انعقاد اور اس میں شرکت کا موقع دینے پر صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی اور ان کے رفقاء کا شکرگزار ہوں۔ اس موقع پر جن طلبہ اور طالبات نے قیامِ پاکستان اور حصولِ آزادی کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے وہ میرے لیے خوشی کا باعث بنے ہیں کہ ہماری نئی نسل اپنے ماضی کا احساس رکھتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۳ اگست ۲۰۲۲ء

ایمانی اور علمی پختگی سے حالات کا مقابلہ

بھارت کی انتہاپسند ہندو تنظیم ’’آر ایس ایس‘‘ کے لیڈر رام مادھو کی طرف سے انڈیا میں رہنے والے مسلمانوں سے تقاضا کیا گیا ہے کہ ’’وہ غیرمسلموں کو کافر نہ کہیں، خود کو عالمی مسلم اُمہ کا حصہ سمجھنا ترک کر دیں، اور نظریۂ جہاد سے خود کو الگ کر لیں‘‘۔ یہ تقاضا کوئی نیا نہیں ہے اور نہ صرف بھارتی انتہاپسندوں کا یہ مطالبہ ہے، بلکہ آج کے عالمی سیکولر حلقوں کا بھی مسلمانوں سے یہی مطالبہ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اگست ۲۰۲۲ء

عدالتی نظام میں اصلاحات اور متبادل مصالحتی نظام

سپریم کورٹ آف پاکستان کے ان دو معزز جج صاحبان کی مذکورہ گفتگو کی تفصیلات ہمارے سامنے نہیں ہیں مگر یہ چند جملے ہی ہماری موجودہ عدالتی، معاشرتی اور معاشی صورتحال کی عکاسی کے لیے کافی ہیں اور ان میں معانی اور معروضی حقائق کا ایک جہان پوشیدہ ہے۔ پاکستان کے قیام کے بعد آزادی اور نظریۂ پاکستان کے تقاضوں کے مطابق ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اگست ۲۰۲۲ء

فلاحی ریاست اور اسوۂ نبویؐ

جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ویلفیئر اسٹیٹ کا صرف تصور نہیں دیا اور اس کی تعلیمات نہیں بیان کیں بلکہ جب آپؐ تئیس سال کی محنت کے بعد اس دنیا سے تشریف لے گئے تو ایک فلاحی ریاست قائم ہو چکی تھی جسے آج کی دنیا بھی فلاحی ریاست مانتی ہے۔ بخاری شریف کی ایک روایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ جب کسی مسلمان کی وفات ہوتی اور آپؐ سے تقاضا ہوتا کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۶ جولائی ۲۰۲۲ء

حضرت ابوہریرہؓ کا ذوقِ حدیث

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو احادیث مبارکہ کا خصوصی ذوق تھا ،آپؓ جہاں بیٹھتے ،حدیثیں بیان کرتے ۔ جب آپ ؓنے بہت زیادہ حدیثیں بیان کرنا شروع کر دیں تو آخر عمر میں کچھ لوگوں کو یہ خدشہ پیدا ہوا کہ آپ بوڑھے ہو گئے ہیں پتہ نہیں حافظہ کام کرتا ہے یا نہیں؟ جان بوجھ کر غلط بیان کرنا اور بات ہے لیکن اگر کسی کا حافظہ کمزور ہو تو ممکن ہے کہ بات ادھر کی ادھر بیان کر دے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۰ جولائی ۲۰۲۲ء

Pages


2016ء سے
Flag Counter